SportsPosted at: May 22 2024 1:45PM امریکہ کے خلاف ٹی-20 میچ میں پانچ وکٹ سے بنگلہ دیش کی شکست
ہوسٹن، 22 مئی (یو این آئی) گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد کوری اینڈرسن (34) اور ہرمیت سنگھ (33) کی ناٹ آؤٹ طوفانی بلے بازی کے دم پر امریکہ نے ٹی-20 میچ میں بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔
اس کے ساتھ ہی امریکہ نے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔
ٹی- ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل امریکی ٹیم نے منگل کی رات تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں تاریخی فتح حاصل کی۔