SportsPosted at: Jun 18 2024 1:02PM ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو 104 رن کے بڑے فرق سے شکست دی
گراس آئیلٹ، 18 جون (یو این آئی) نکولس پورن کی شاندار نصف سنچری (98) اور پھر گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیز نے ٹی-20 ورلڈ کپ کے 40ویں میچ میں افغانستان کو 104 رن کے بڑے فرق سے شکست دے دی۔
ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔
بیٹنگ کے لیے آنے والی ویسٹ انڈیز کا آغاز اچھا نہیں رہی اور عظمت اللہ عمرزئی نے برینڈن کنگ (7) کو بولڈ کرکے افغانستان کو پہلی کامیابی دلائی۔