SportsPosted at: Apr 29 2025 7:22PM ہندوستانی خواتین ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 277 رنز کا ہدف دیا
کولمبو، 29 اپریل (یو این آئی) پرتیکا راول (78)، کپتان ہرمن پریت (41 ناٹ آؤٹ) اور جمائمہ روڈریگز (41) کی شاندار اننگز کی بدولت ہندوستانی خواتین نے سہ فریقی سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں منگل کے روز جنوبی افریقہ کو 277 رنز کا ہدف دیا۔
آج یہاں ٹاس جیتنے کے بعد ہندوستانی خواتین ٹیم نے پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔
بلے بازی کرنے اتری پرتیکا راول اور اسمرتی مندھانا کی اوپننگ جوڑی نے اچھی شروعات کی اور پہلے وکٹ کے لیے 83 رنز جوڑے۔