Sports13 Jan 2026 | 10:25 PMنوی ممبئی، 13 جنوری (یواین آئی) جارجیا ویئرہم کی ناٹ آوٹ 43 رن کی شاندار اننگز اور ان کی بھارتی پھول مالی (ناٹ آوٹ 36) کے ساتھ 56 رن کی شاندار شراکت داری کی بدولت گجرات جائنٹس نے منگل کو خواتین پریمیئر لیگ کے مقابلے میں ممبئی انڈینز کے خلاف 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 192 رن کا مضبوط اسکور بنا لیا۔.
see more.. 13 Jan 2026 | 7:45 PMواشنگٹن،13 جنوری(یو این آئی ) امریکی ڈاک سروس نے تصدیق کی ہے کہ لیجنڈ باکسر محمد علی کی تصویر والا یادگاری ڈاک ٹکٹ 15 جنوری 2026 سے عوام کے لیے دستیاب ہوگا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ محمد علی نے ایک بار مذاق میں کہا تھا کہ انہیں ڈاک ٹکٹ پر ہونا چاہیے تاکہ لوگ انہیں (ٹکٹ کو زبان لگا کر) چوم سکیں؛ ان کی یہ ظریفانہ خواہش اب ایک قومی اعزاز کی شکل اختیار کر چکی ہے۔.
see more.. 13 Jan 2026 | 7:39 PMملبورن، 13 جنوری ( یو این آئی )ٹام کیرن کی شاندار بالنگ (4 وکٹیں، 10 رنز) کی بدولت میلبورن اسٹارز نے بی بی ایل میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو 83 رنز پر محدود کرتے ہوئے چھ وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف میں جگہ بنالی۔ کپتان مارکس اسٹوئنِس چوٹ کے باوجود ٹیم کے ساتھ موجود تھے۔ اسٹرائیکرز کی ٹیم نے اس سیزن کا دوسرا سب سے کم اسکور بنایا اور آل آؤٹ ہو گئی۔ اسٹارز نے 15.1 اوورز میں 86/4 رنز بنا کر ہدف حاصل کیا۔ٹام کیرن نے الیکس کیری، کرس لن اور جیسن سنگھا جیسے اہم بلے بازوں کو جلد آؤٹ کر کے اسٹرائیکرز کی کمر توڑ دی۔.
see more.. 13 Jan 2026 | 7:36 PMہوبارٹ،13 جنوری (یو این آئی ) آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں جاری ڈبلیو ٹی اے (WTA) ٹینس ٹورنامنٹ میں شائقین کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب سابق عالمی چیمپئن وینس ولیمز ابتدائی مرحلے میں ہی ہار گئیں۔ سال کے پہلے گرینڈ سلیم، آسٹریلین اوپن سے قبل یہ ٹورنامنٹ کھلاڑیوں کے لیے تیاری کا اہم موقع سمجھا جا رہا ہے۔.
see more.. 13 Jan 2026 | 7:31 PMنئی دہلی، 13 جنوری (یو این آئی )دو روزہ اسٹیئرز ونٹر سوئمنگ چیمپئن شپ 17 اور 18 جنوری کو اسپورٹس اسکول، سول لائن، لڈلو کیسل، نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔ چیمپئن شپ میں گروپ ایک سے گروپ پانچ تک کے لڑکے اور لڑکیاں حصہ لیں گے، جبکہ فری اسٹائل، بیک اسٹروک، بریسٹ اسٹروک، بٹر فلائی، آئی ایم میڈلے اور فری اسٹائل ریلے مقابلے شامل ہوں گے۔ یہ ایونٹ سوئمنگ فیڈریشن آف انڈیا کے قوانین کے تحت منعقد کیا جائے گا۔
یو این آئی ۔م ا ع.
see more.. 13 Jan 2026 | 7:29 PMملبورن ،13 جنوری (یو این آئی )ملبورن کی تپتی دھوپ اور سخت مقابلوں میں مسلسل بادشاہت قائم کرنا صرف چند ہی کھلاڑیوں کے بس کی بات رہی ہے۔ تاریخ کے وہ عظیم کھلاڑی جنہوں نے لگاتار خطابات جیت کر ٹینس کی دنیا میں اپنی دھاک بٹھائی۔.
see more.. 13 Jan 2026 | 7:25 PMنئی دہلی، 13 جنوری (یو این آئی ) سابق چیمپئن لکشہ سین نے آل انڈین مقابلے میں اپنے جونیئر ساتھی آیوش شیٹی کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔ دوسری جانب ٹورنامنٹ کا پہلا دن بڑے اپ سیٹس کا شکار رہا، جہاں چائنیز تائپے، جاپان اور فرانس کے ٹاپ سیڈڈ کھلاڑی پہلے ہی راؤنڈ میں ہار کر باہر ہو گئے۔.
see more..
13 Jan 2026 | 7:19 PMنئی دہلی، 13 جنوری (یو این آئی )ممبئی میں اپنے تاریخی دسویں ایڈیشن کی شاندار کامیابی کے بعد زائیڈس پنکاتھون نے خواتین کی اس باوقار دوڑ کے آٹھویں ایڈیشن کے ساتھ قومی دارالحکومت دہلی میں واپسی کا اعلان کیا ہے۔ یہ ایونٹ 8 مارچ 2026 کو جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا، جو پنکاتھون کے سب سے متحرک اور پرجوش شہروں میں سے ایک دہلی کے لیے ایک اہم “ہوم کمنگ” کی حیثیت رکھتا ہے۔.
see more..13 Jan 2026 | 7:12 PMنوی ممبئی، 13 جنوری (یو این آئی )ممبئی انڈینز نے منگل کو ویمنز پریمیئر لیگ کے میچ میں گجرات جائنٹس کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ٹاس کے بعد ممبئی انڈینز کی کپتان ہرمن پریت کور نے کہا کہ اس فارمیٹ میں، خاص طور پر شام کے میچز میں، ہدف کا تعاقب کرنا بہتر حکمتِ عملی ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہیلی میتھیوز کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، تاہم نیٹ سیور-برنٹ طبیعت خراب ہونے کے باعث اس میچ میں شامل نہیں ہیں۔گجرات جائنٹس کی کپتان ایشلے گارڈنر نے کہا کہ ٹیم کی تیاری اچھی ہے اور وہ اپنے اچھے کھیل کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے بڑا اسکور بنانے کی کوشش کریں گی۔ گجرات کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گ.
see more.. 13 Jan 2026 | 6:38 PMلزانے،13 جنوری (یو این آئی )ایف آئی ایچ (FIH) ویمنز ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائنگ مقابلوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ رواں سال فروری اور مارچ میں منعقد ہونے والے ان مقابلوں کے ذریعے ورلڈ کپ کی حتمی ٹیموں کا فیصلہ کیا جائے۔ہلا کوالیفائنگ ایونٹ 28 فروری سے 8 مارچ تک چلی کے دارالحکومت سینٹیاگو میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا ایونٹ 8 سے 14 مارچ کے دوران ہندوستان کے شہر حیدرآباد میں ہوگا۔ دونوں مقامات پر آٹھ، آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی۔.
see more.. 13 Jan 2026 | 6:30 PMنونتھابوری (تھائی لینڈ)، 13 جنوری (یو این آئی ) ہندوستانی خواتین فٹسال ٹیم نے سیف خواتین فٹسال چمپئن شپ کے اپنے پہلے میچ میں مالدیپ کو 11-1 سے شکست دے کر اپنی پہلی بین الاقوامی فتح حاصل کی۔میتھیلا رامانی نے ٹورنامنٹ کا پہلا گول کیا (4’)، خوشبو سَرَوْج نے چار گول (17’, 22’, 24’, 26’) کیے، رتیکا سنگھ (6’, 17’)، سونالی منڈل (17’, 37’) اور نشکا پرکاش (33’, 34’) نے دو دو گول کیے۔ میچ کے آخر میں اچوم ڈیگیو کے خود گول (39’) سے مالدیپ کا کھاتا کھلا۔یہ ہندوستانی خواتین فٹسل ٹیم کی کسی بھی بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں پہلی جیت ہے۔ اس فتح نے جنوبی ایشیائی خطے میں ہندوستانی فٹسل کے روشن مستقبل کی نوید سنا.
see more.. 13 Jan 2026 | 6:23 PMبنگلور، 13 جنوری ( یو این آئی ) پلیئر آف دی میچ یش راٹھور کی شاندار 86 رنز کی اننگز اور نچیکیت بھوٹے کے چار وکٹوں کی بدولت ودربھ نے دہلی کو 76 رنز سے شکست دے کر وجے ہزارے ٹرافی کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔.
see more.. 13 Jan 2026 | 5:19 PMکابل، 13 جنوری (یو این آئی) افغانستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ٹوبی ریڈفورڈ کو قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ وہ اینڈریو پٹِک کی جگہ لیں گے اور توقع ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی T20 سیریز سے قبل ٹیم میں شامل ہوں گے۔ساتھ ہی رابرٹ اہمون کو ٹیم کا نیا اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ ٹرینر مقرر کیا گیا ہے۔ دونوں کی تقرری ایک سال کے لیے کی گئی ہے۔ریڈفورڈ ایک معروف ویلز کرکٹ کوچ اور سابق فرسٹ کلاس کھلاڑی ہیں، جنہوں نے میڈل سیکس اور ساسیکس کے لیے کھیلاہے اور وہ ای سی بی لیول 4 سرٹیفائیڈ کوچ ہیں۔ وہ فی الحال ڈھاکہ کیپیٹلز کے ہیڈ کوچ ہیں اور پاکستان اور بنگلہ دیش میں بھی اعلیٰ کارکردگ.
see more.. 13 Jan 2026 | 5:15 PMبنگلور، 13 جنوری (یو این آئی ) کپتان پربھ سِمرن سنگھ کی شاندار 88 رنز کی اننگز اور بولرز کی بہترین کارکردگی کی بدولت پنجاب نے منگل کو مدھیہ پردیش کو 183 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے کر وِجئے ہزارے ٹرافی کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔پنجاب نے 50 اوورز میں 6 وکٹ پر 345 رنز بنائے اور مدھیہ پردیش کو صرف 31.2 اوورز میں 162 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ پربھ سِمرن کو ان کی اننگز کے لیے پلےئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔.
see more.. 13 Jan 2026 | 4:36 PMڈھاکہ، 13 جنوری (یو این آئی ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام کے درمیان منگل کے روز ایک اہم ویڈیو کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں آئی سی سی نے بی سی بی سے درخواست کی ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے اپنے مؤقف پر دوبارہ غور کرے، تاہم بنگلہ دیشی بورڈ تاحال اپنے فیصلے پر قائم ہے۔بی سی بی کےصدر امین الاسلام اور دیگر اعلیٰ حکام نے واضح کیا کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے اپنا مطالبہ دہرایا کہ بنگلہ دیش کے میچز ہندوستان سے باہر منتقل کیے جائیں۔ آئی سی سی حکام نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا شیڈول پہلے ہی جاری ہو چکا ہے .
see more..