Saturday, Mar 22 2025 | Time 20:47 Hrs(IST)
Sports

حیدرآبادی کرکٹرمحمد سراج عمرہ کیلئے روانہ

حیدرآبادی کرکٹرمحمد سراج عمرہ کیلئے روانہ

حیدرآباد18فروری(یواین آئی)حیدرآبادی کرکٹرمحمد سراج عمرہ کیلئے روانہ ہوگئے ہیں ذرائع کے مطابق کل شب شہرحیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پراحرام میں عمرہ کیلئے روانگی کی ان کی ویڈیوزسوشیل میڈیا پرتیزی کے ساتھ وائرل ہوگئیں سراج جن کو کل سے پاکستان اوردبئی میں ہونے والی چیمپئینس ٹروفی میں ٹیم میں جگہ نہیں دی گئی ہے،سفرمقدس کیلئے روانہ ہوئے۔
ویڈیوز میں دیکھاگیا ہے کہ سراج ایرپورٹ پر کارسے اترکراپنے رشتہ داروں سے روانگی کے موقع پر ملاقات کررہے ہیں۔
ان کے ساتھ سفری دستاویزات بھی ہیں۔