NationalPosted at: May 15 2025 7:22PM چھترپور میٹرو کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی
نئی دہلی، 15 مئی (یو این آئی) دہلی کے مہرولی تھانہ علاقے کے تحت چھتر پور میٹرو اسٹیشن کے قریب جمعرات کو کئی راؤنڈ گولیاں چلائی گئیں، جس میں کار میں سفر کرنے والا ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ آج دوپہر ایک بجے کے قریب پولیس کو سی ڈی آر چوک پر فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع ملی۔ واقعہ میں ایک شخص کو گولی لگی ہے۔ اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ باہمی دشمنی کا معاملہ لگتا ہے۔ اس واقعہ میں زخمی ہونے والے شخص کی شناخت ارون لوہیا کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ یحیی نگر کا رہنے والا ہے اور جس شخص نے گولی چلائی وہ بھی یحیی نگر کا ہی رہنے والا ہے۔ پولیس معاملے کی تفصیلی تحقیقات کر رہی ہے۔
افسر نے بتایا کہ ملزم کی شناخت کر لی گئی ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے کئی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا