InternationalPosted at: Jun 23 2024 10:44AM عراق میں فضائی حملے میں آئی ایس کے 7 شدت پسند ہلاک
بغداد، 23 جون (یو این آئی/ژنہوا) عراقی فوج نے ہفتے کے روز کہا کہ بغداد کے شمال میں صلاح الدین صوبے میں ان کے ٹھکانوں پر دو فضائی حملوں میں دولت اسلامیہ (آئی ایس) کے سات جنگجو مارے گئے سیکیورٹی میڈیا سیل کے ایک بیان کے مطابق، انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر عراقی جنگی طیاروں نے ایک مشترکہ آپریشن میں صوبے کے شمال مشرقی حصے میں ایک پہاڑی علاقے میں آئی ایس کے ٹھکانوں اور شدت پسند عسکریت پسندوں کے زیر استعمال ایک سرنگ پر فضائی حملے کیے۔
بیان میں کہا گیا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، فضائی حملوں میں آئی ایس کے سات عسکریت پسند مارے گئے، جن میں ایک اہم شخص بھی شامل تھا، بیان میں بمباری کا وقت نہیں بتایا گیا۔
یواین آئی/ژنہوا۔الف الف