NationalPosted at: Feb 22 2024 9:21PM دارالعلوم ہندوستان کے خلاف جنگ بھڑکا رہا ہے: وی ایچ پی

نئی دہلی، 22 فروری (یو این آئی) وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے دارالعلوم دیوبند کی جانب سے غزوہ ہند کی حمایت میں جاری کئے گئے فتوے کو ہندوستان کے خلاف جنگ بھڑکانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف سخت ترین کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
وی ایچ پی کے ترجمان ونود بنسل نے یہاں کہا ’’اسلامی جہادی دہشت گردی کی ماں دارالعلوم دیوبند کی جانب سے دہشت گردوں کی مدد اور وکالت قصے تو بہت سنے ہوں گے لیکن اب، اپنے ایک فتوے کے ذریعے، اس نے کھلے طور پر غزوہ ہند کو جائز ٹھہرایا ہے۔ اس کے مطابق جو مسلمان غزوہ ہند کے لیے شہید ہو گا وہ سب سے بڑا غازی کہلائے گا، اسے جنت ملے گی۔‘‘
مسٹر بنسل نے کہا کہ اس طرح دارالعلوم نہ صرف ہندوستانیوں کو بلکہ ہندوستان سے باہر رہنے والے مسلمانوں کو بھی ہندوستان کے خلاف جنگ پر اکسا رہا ہے۔ اس کے خلاف اتر پردیش پولیس کی جانب سے فوری طور پر سخت کارروائی ضروری ہے۔ یہ صرف ایک بڑا مدرسہ نہیں ہے، بلکہ اس کی ترغیب سے نہ صرف ہندوستان بلکہ پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش جیسے کئی ممالک میں لاکھوں مدارس چل رہے ہیں۔
یو این آئی۔ این یو۔