NationalPosted at: Jan 22 2026 10:35PM وزیراعظم مودی ایک شاندار شخص ہیں، ہمارے درمیان ایک اچھا معاہدہ ہوگا: ٹرمپ
نئی دہلی/داووس، 21 جنوری (یواین آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک شاندار شخص قرار دیا انہوں نے اشارہ دیا کہ امریکہ اور ہندوستان کے درمیان دو طرفہ تجارتی معاہدہ ان کے ایجنڈے کا ایک اہم حصہ ہے سوئٹزرلینڈ کے داووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ’منی کنٹرول‘ سے بات کرتے ہوئے مسٹر ٹرمپ نے ہند امریکہ تجارتی تعلقات کی پیشرفت پر اعتماد کا اظہار کیا اور نئی دہلی اور واشنگٹن کے درمیان تجارتی بات چیت کی صورتحال کے بارے میں پوچھے جانے پر مثبت جواب دیا۔
صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم مودی کو اپنا دوست کہا۔ مسٹر ٹرمپ نے کہا، "میں وزیر اعظم مودی کا بہت احترام کرتا ہوں، وہ ایک شاندار شخص اور میرے دوست ہیں۔ ہم ایک اچھا معاہدہ کرنے جا رہے ہیں۔"
یواین آئی۔الف الف