Saturday, Jul 11 2026 | Time 17:05 Hrs(IST)
National

پتا لگایا جا رہا ہے کہ کون سا یوگا کس بیماری میں معاون ہو سکتا ہے: جادھو

پتا لگایا جا رہا ہے کہ کون سا یوگا کس بیماری میں معاون ہو سکتا ہے: جادھو

نئی دہلی، 15 جون (یو این آئی) مرکزی وزارت آیوش، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے ساتھ مل کر یہ پتا لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ کون سا یوگا کس بیماری کے علاج میں معاون ثابت ہو سکتا ہے مرکزی وزیر آیوش پرتاپ راؤ جادھو نے پیر کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ان کی وزارت آئی سی ایم آر اور دیگر طبی تحقیقی اداروں کے ساتھ مل کر یہ پتا لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ کس قسم کی بیماری میں کون سا یوگا کیا جائے، جس سے مریض جلد صحت یاب ہو سکے۔ 21 جون کو عالمی سطح پر منعقد ہونے والے یوگا کے عالمی دن کی تیاریوں کے بارے میں معلومات دینے کے لیے یہاں منعقدہ پریس کانفرنس میں مسٹر جادھو نے کہا کہ 2014 کے بعد سے یوگا کو عالمی سطح پر بے مثال حمایت مل رہی ہے۔ اس بار 21 جون کو انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشنز (آئی سی سی آر) کے تعاون سے دنیا بھر کے 210 سے زائد مشنوں کے ذریعے یوگا سے متعلق 2500 پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 190 سے زائد ممالک میں یوگا کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ یوگا دنیا میں ایک عوامی تحریک بنتا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس سال بزرگوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے یوگا کے عالمی دن کا تھیم 'یوگا فار ہیلدی ایجنگ' (صحت مند بڑھاپے کے لیے یوگا) رکھا گیا ہے۔ یہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ صحت، سرگرمی اور ذہنی صحت کا مسلسل خیال رکھنے پر زور دینے کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی کی کوششوں سے کیا گیا ہے۔ مسٹر جادھو نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بائیں بازو کی جماعتوں اور ترنمول کانگریس حکومت کے دور میں یوگا کی تشہیر کے لیے کوئی خاص کوششیں نہیں کی گئیں۔ اس لیے اب ریاست میں یوگا کو فروغ دینے کی کوشش کے تحت یوگا کے عالمی دن کے موقع پر مرکزی پروگرام کولکاتہ میں منعقد کیا جائے گا۔ سوامی وویکانند نے یوگا کو پہلی بار بین الاقوامی سطح پر شہرت دلانے میں گرانقدر خدمات انجام دی تھیں۔ اس بات کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے 21 جون کو یوگا کا مرکزی پروگرام کولکاتہ میں رکھا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کولکاتہ کے ریڈ روڈ پر منعقد ہونے والے یوگا کے مرکزی پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہاں کے لوگوں سے گھروں سے باہر نکل کر یوگا کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ مرکزی پروگرام کے بعد دریائے ہوگلی میں 500 کشتیوں پر یوگا آسن کیے جائیں گے۔ وزیر آیوش نے بتایا کہ یوگا کے عالمی دن کے موقع پر مرکزی وزارت ثقافت 100 مقامات پر خصوصی یوگا پروگرام منعقد کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ وزارت ثقافت یوگا کی تشہیر کے لیے کئی دوسرے پروگرام بھی چلا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسکولوں میں یوگا کو اسکولی تعلیم کا اٹوٹ حصہ بنایا گیا ہے۔ مرکزی حکومت کی ہدایات اور نئی تعلیمی پالیسی کے تحت اسے نصاب، اسمبلی اور جسمانی تعلیم جیسے مختلف شکلوں میں اسکولوں میں شامل کیا گیا ہے۔
مسٹر جادھو نے کہا کہ اسکولوں میں یوگا کو تعلیم کا حصہ بنانے سے بڑی تعداد میں یوگا انسٹرکٹرز کی ضرورت ہوگی اور اس شعبے میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ وزارت آیوش کے تحت یوگا سرٹیفیکیشن بورڈ تشکیل دیا گیا ہے، جہاں سے چھ لاکھ سرٹیفکیٹ جاری کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یوگا کو اولمپک کھیلوں میں شامل کرنے کی بھی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ یوگا کو ایشیائی کھیلوں میں شامل کر لیا گیا ہے اور ناگویا، جاپان میں بھی 2026 میں منعقد ہونے والے ایشیاڈ میں اسے ایک ڈسپلے کھیل کے طور پر پیش کیا جائے گا۔
یو این آئی ایف اے

خاص خبریں

ہندستان۔ نیوزی لینڈ نے دفاع، تجارت اور ہند-بحرالکاہل تعاون کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری روڈ میپ جاری کیا

نئی دہلی، 11 جولائی (یو این آئی) ہندستان اور نیوزی لینڈ نے دوطرفہ تعلقات کا نیا باب شروع کرتے ہوئے اسٹریٹجک شراکت داری روڈ میپ 2030 کا اعلان کیا ہے اور اس میں سیاسی تعاون، دفاع و سلامتی، تجارت و اقتصادی تعاون، عوامی رابطہ، تعلیم و ٹیکنالوجی اور علاقائی و کثیر جہتی تعاون کو چھ اہم ستونوں کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں

برکس ممالک کو مستقبل کے موافق نقل و حمل کے نظام کے لیے مل کر کرنا ہوگا کام: نتن گڈکری

نئی دہلی، 11 جولائی (یو این آئی) سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے برکس گروپ میں پائیدار، محفوظ، جامع اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق ٹرانسپورٹ کا نظام تیار کرنے کے لیے باہمی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تمام ممالک سے مل کر کام کرنے کی اپیل کی ہے۔

...مزید دیکھیں

بدعنوانی کا مترادف بن چکا ہے مدھیہ پردیش: کھرگے

نئی دہلی، 11 جولائی (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے مدھیہ پردیش بی جے پی حکومت کے دورِ اقتدار میں بدعنوانی اور لوٹ پاٹ کا بڑا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست آج بدعنوانی کا مرکز بن گئی ہے اور ایک کے بعد ایک گھوٹالے سامنے آ رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری مشترکہ مستقبل کا عزم: مودی

نئی دہلی، 11 جولائی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان اور نیوزی لینڈ نے اپنے دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری کے درجے تک لے جانے کا فیصلہ کیا ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات کے درمیان نئے باب کا آغاز اور مشترکہ مستقبل کا عزم ہے۔

...مزید دیکھیں

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا بیٹا اپنے نام سے نیتن یاہو ہٹانے پر مجبور

تل ابیب، 11 جولائی (یو این آئی) جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کا بیٹا یائر اپنے نام سے نیتن یاہو کا نام ہٹانے پر مجبور ہوگیا۔

...مزید دیکھیں

غزہ: اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، 6 فلسطینی شہید

غزہ، 11 جولائی (یو این آئی) اسرائیل کی غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، غزہ سول ڈیفنس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔

...مزید دیکھیں

سعودی ولی عہد اور امریکی صدر کا رابطہ، امریکہ ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال

ریاض، 11 جولائی (یو این آئی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر کے درمیان علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا۔

...مزید دیکھیں

سعودی ولی عہد اور امریکی صدر کا رابطہ، امریکہ ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال

11 Jul 2026 | 4:52 PM

ریاض، 11 جولائی (یو این آئی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر کے درمیان علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا۔
سعودی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان امریکا ایران مذاکرات کے علاوہ خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
سعودی ولی نے خطے میں بحری سرگرمیوں کے تحفظ پر خصوصی طور پر زور دیا۔
امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت جمعے کو ہوئی۔
یو این آئی۔ ع ا۔.

ہندستان۔ نیوزی لینڈ نے دفاع، تجارت اور ہند-بحرالکاہل تعاون کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری روڈ میپ جاری کیا

11 Jul 2026 | 4:51 PM

نئی دہلی، 11 جولائی (یو این آئی) ہندستان اور نیوزی لینڈ نے دوطرفہ تعلقات کا نیا باب شروع کرتے ہوئے اسٹریٹجک شراکت داری روڈ میپ 2030 کا اعلان کیا ہے اور اس میں سیاسی تعاون، دفاع و سلامتی، تجارت و اقتصادی تعاون، عوامی رابطہ، تعلیم و ٹیکنالوجی اور علاقائی و کثیر جہتی تعاون کو چھ اہم ستونوں کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔.

'اکا' کے او ٹی ٹی پریمیئر پر اکانکشا رنجن نے شیئر کیں پرمزاح بی ٹی ایس جھلکیاں

11 Jul 2026 | 4:35 PM

ممبئی، 11 جولائی (یو این آئی) فلم 'اکا' کے او ٹی ٹی پریمیئر کے بعد اداکارہ اکانکشا رنجن نے سوشل میڈیا پر فلم کے سیٹ سے جڑی بیہائنڈ دی سینز تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو شوٹنگ کے دوران کی خاص جھلک دکھائی۔ اکانکشا نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے بی ٹی ایس کیروسل میں پروسیتھٹک میک اپ، کاسٹیوم ٹرائل، کلیپر بورڈ شاٹس اور فلم میں اپنے ہاسپٹل لک سمیت کئی دلچسپ تصاویر پوسٹ کیں۔ کچھ تصاویر میں وہ اداکار اکشے کھنہ کے ساتھ بھی نظر آئیں۔ ان تصاویر کے ذریعے انہوں نے فلم سازی کے پردے کے پیچھے کی محنت اور تجربے کو شیئر کیا۔.

شجرکاری مہایگیہ کے باعث اتوار کو جنتا درشن ملتوی رہے گا

11 Jul 2026 | 4:57 PM

گورکھپور، 11 جولائی (یواین آئی) اتر پردیش میں 35 کروڑ ریکارڈ پودے لگانے کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اتوار (12 جولائی) کو منعقد ہونے والے شجرکاری مہایگیہ 2026 کی وجہ سے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا شری گورکھ ناتھ مندر میں صبح کا 'جنتا درشن' پروگرام ملتوی رہے گا۔.