InternationalPosted at: May 20 2025 7:58PM پاک فوج کے سربراہ عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی
اسلام آباد، 20 مئی (یو این آئی) پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کو منگل کے روز فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان کی وفاقی کابینہ نے آرمی چیف آف اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق عاصم منیر نے فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر "اللہ تعالیٰ" کا شکر ادا کیا اور اس اعزاز کو پوری قوم کے نام وقف کیا۔
عاصم منیر نے کہا کہ "یہ کوئی ذاتی کامیابی نہیں، بلکہ مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے لیے خراج تحسین ہے" ۔
خیال رہے کہ جنرل عاصم منیر دوسری شخصیت ہیں جنہیں فیلڈ مارشل بنایا گیا ہے، اس سے قبل صرف جنرل ایوب خان فیلڈ مارشل کے عہدے پرفائز رہے تھے۔
یواین آئی۔ م س