Wednesday, Feb 18 2026 | Time 15:18 Hrs(IST)
National

بی جے پی نے 29 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی

بی جے پی نے 29 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی

نئی دہلی، 11 جنوری (یواین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ہفتہ کی رات دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی، جس میں 29 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔
بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ پارٹی کی مرکزی انتخابی کمیٹی نے ان ناموں کی منظوری دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا کی صدارت میں جمعہ کو پارٹی کی مرکزی انتخابی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی بھی شریک تھے۔
بی جے پی نے مسٹرکپل مشرا کو کراول نگر سے ٹکٹ دیا ہے۔ بی جے پی نے اس سے قبل چار جنوری کو 29 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی تھی۔ اس طرح سے بی جے پی اب تک دہلی اسمبلی انتخابات کے حوالے سے 58 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر چکی ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ پارٹی جلد باقی 12 سیٹوں کے لیے بھی اپنے امیدواروں کا اعلان کر سکتی ہے۔
بی جے پی نے دوسری فہرست میں پانچ خواتین امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی نے کونڈلی سے پرینکا گوتم، مٹیا محل سیٹ سے دپتی اندورا کو ٹکٹ دیا ہے۔ جبکہ مادی پور سیٹ سے ارملا کلیش گنگوال کو، تِلک نگر سیٹ سے شویتا سینی،نجف گڑھ سے نیلم پہلوان کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ پارٹی کی دوسری فہرست میں نریلا سے راجکرن کھتری، تیمار پور سے سوریہ پرکاش کھتری، منڈکا سے گجیندر درال، کیراڈی سے بجرنگ شکلا کو ٹکٹ ملا ہے۔
بی جے پی امیدواروں کی دوسری فہرست اس طرح ہے...
تیمار پور۔سوریا پرکاش کھتری
نریلا - راج کرن کھتری
کیراڑی - بجرنگ شکلا
چاندنی چوک۔ ستیش جین
سلطان پور مزرہ - کرم سنگھ کرما
منڈکا - گجیندر درال
صدر بازار‘ منوج کمار جندل
مٹیا محل - دپتی اندورا
ہری نگر‘ شیام شرما
شکور بستی‘ کرنیل سنگھ
بلی ماران - کمل باگڑی
مادی پور (ایس سی) – ارمیلا کیلاش گنگوال
تلک نگر‘ شویتا سینی۔
اتم نگر‘ پون شرما
وکاس پور – پنکج کمار سنگھ
نجف گڑھ - نیلم پہلوان
کستوربا نگر‘ نیرج بسویا
مٹیالا‘ سندیپ سہراوت
دوارکا - پردیومن راجپوت
پالم - کلدیپ سولنکی
راجندر نگر‘ امنگ بجاج
تغلق آباد - روہتاس بیدھوڑی
اوکھلا - منیش چودھری
لکشمی نگر - ابھے ورما
سیلم پور۔انل گوڑ
کپل مشرا‘ کراول نگر
ہریش کھرانہ‘ موتی نگر
پرینکا گوتم‘ کونڈلی
تری نگر - تلک رام گپتا
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
مودی حکومت نے انڈیا اے آئی سمٹ کو تماشہ بنا دیا: راہل گاندھی

مودی حکومت نے انڈیا اے آئی سمٹ کو تماشہ بنا دیا: راہل گاندھی

نئی دہلی، 18 فروری (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روز آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سمٹ کے سلسلے میں مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت اس عالمی پلیٹ فارم کا فائدہ اٹھانے کے بجائے اسے اپنی تشہیر کے لیے استعمال کر کے اسے تماشہ بنا رہی ہے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ اس سمٹ سے ہندوستانی ٹیلنٹ کو فائدہ پہنچنا چاہیے تھا، لیکن حکومت نے اس کو بے ہنگم کرکے پورے سربراہی اجلاس کو رابطہ عامہ کا تماشہ بنا دیا ہے اور بالآخر اب چین اس کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کا عروج اور ہندوستان پر اس کے اثرات

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کا عروج اور ہندوستان پر اس کے اثرات

خصوصی تحریر: اسد مرزا
نئی دہلی، 18 فروری (یو این آئی) بنگلہ دیش سے متوقع انتخابی نتائج آ چکے ہیں، الیکشن کمیشن نے 297 حلقوں کے انتخابی نتائج کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق بی این پی نے 209 جب کہ جماعت اسلامی نے 70 نشستیں حاصل کی ہیں، تاہم جماعت اسلامی کی صرف 70 نشستوں پر فتح نے ا س کی مقبولیت پرسوالیہ نشان بھی لگادیا ہے,بنگلہ دیش میں ہونے والے انتخابات نہ صرف ملک کے لیے بلکہ پورے خطے کے لیے بڑی اہمیت کے حامل تھے, اس کے مرکز میں جماعت اسلامی (جے آئی) کی متوقع کارکردگی تھی۔

...مزید دیکھیں
سندر پچائی کی دہلی آمد، 20 فروری کو انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ میں کلیدی خطاب کریں گے

سندر پچائی کی دہلی آمد، 20 فروری کو انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ میں کلیدی خطاب کریں گے

نئی دہلی، 18 فروری (یو این آئی) سندر پچائی بدھ کے روز قومی دارالحکومت نئی دہلی پہنچے، جہاں وہ 20 فروری کو انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ میں کلیدی خطاب کریں گے انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی وطن واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پرتپاک استقبال کے لیے منتظمین کا شکریہ ادا کیا یہ سمٹ 16 سے 20 فروری تک بھارت منڈپم میں منعقد ہو رہی ہے، جس کا افتتاح وزیراعظم نریندر مودی نے کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
راجیہ سبھا کی 37 سیٹوں کے لیے 16 مارچ کو انتخابات ہوں گے

راجیہ سبھا کی 37 سیٹوں کے لیے 16 مارچ کو انتخابات ہوں گے

نئی دہلی، 18 فروری (یو این آئی) راجیہ سبھا کی 37 نشستوں کے لیے انتخابات 16 مارچ کو ہوں گے الیکشن کمیشن کی طرف سے بدھ کے روز جاری انتخابی شیڈیول کے مطابق 10 ریاستوں سے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہونے والے 37 ممبران کی میعاد اپریل میں ختم ہو جائے گی۔

...مزید دیکھیں
گلگوٹیا یونیورسٹی کو روبو ڈاگ تنازعے کے بعد اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 میں ایکسپو اسٹال خالی کرنے کی ہدایت  دی گئی۔

گلگوٹیا یونیورسٹی کو روبو ڈاگ تنازعے کے بعد اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 میں ایکسپو اسٹال خالی کرنے کی ہدایت دی گئی۔

نئی دہلی، 18 فروری (یو این آئی) — گلگوٹیا یونیورسٹی کو اے آئی امپیکٹ سمٹ2026 کے ایکسپو ایریا میں اپنا اسٹال خالی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

...مزید دیکھیں

صدرجمہوریہ نے وشاکھاپٹنم میں انٹرنیشنل فلیٹ ریویومیں شرکت کی۔ 100 سے زائد ممالک کے جنگی جہازوں اورآبدوز مشقوں کا حصہ

حیدرآباد، 18 فروری (یواین آئی) اے پی کے ساحلی شہر وشاکھاپٹنم میں انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کا آغاز ہو گیا جہاں صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کی آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

...مزید دیکھیں

ابتدائی کاروبار میں شیئر بازاروں میں گراوٹ

ممبئی، 18 فروری (یو این آئی) آئی ٹی کمپنیوں کے دباؤ کی وجہ سے بدھ کے روز مقامی شیئر بازاروں کے ابتدائی کاروبار میں گراوٹ درج ہوئی۔

...مزید دیکھیں

ونٹر اولمپکس 2026: جاپان کا سفر تمام، اٹلی کے ہاتھوں شکست کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

18 Feb 2026 | 3:04 PM

میلان،18 فروری (یواین آئی )میلان کورٹینا ونٹر اولمپکس 2026 میں جاپان کی ویمنز کرلنگ ٹیم کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔ میزبان اٹلی کے خلاف کھیلے گئے ایک اعصاب شکن مقابلے میں جاپانی ٹیم کو 8-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد وہ سیمی فائنل تک رسائی کی دوڑ سے باضابطہ طور پر باہر ہو گئی ہے۔ گزشتہ دو اولمپکس میں میڈلز جیتنے والی جاپانی ٹیم اس بار وہ جادو جگانے میں ناکام رہی جس کی توقع ان کے مداح کر رہے تھے۔اٹلی کے خلاف اس چھٹے میچ میں جاپانی ٹیم نے جیتنے کی بھرپور کوشش کی مگر قسمت نے ان کا ساتھ نہ دیا۔ جاپان نے کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مینا کوبایاشی کو میدان میں اتارا۔ انہوں نے 92 فیصد درست.

للا اینتھم: اے وارننگ فرام صوبیدارکا نیا ویڈیو جاری

18 Feb 2026 | 1:31 PM

ممبئی، 18 فروری (یو این آئی) پرائم ویڈیو نے ’للا اینتھم: اے وارننگ فرام صوبیدار‘ کی کامیابی کے بعد ایک نیا زبردست ویڈیو جاری کیا ہے۔ اس ویڈیو میں ہندستانی کرکٹ ٹیم کے سابق سلامی بلے باز شکھر دھون اور بالی ووڈ اداکار انل کپور صوبیدار ارجن موریہ کے باوقار انداز میں نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں فلم کا مرکزی پیغام اپنی جگہ ڈٹے رہنا اور کبھی پیچھے نہ ہٹنا پیش کیا گیا ہے۔.