Saturday, May 16 2026 | Time 16:28 Hrs(IST)
National

دہلی سے حج پروازوں کا آغاز، دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن نے حجاج کو رخصت کیا

دہلی سے حج پروازوں کا آغاز، دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن نے حجاج کو رخصت کیا

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) ہندوستان سے مقدس فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے حجاج کرام کی روانگی کا عمل 18 اپریل سے شروع ہو گیا ہے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے انتظامات کے تحت دارالحکومت دہلی سے حج 2026 کے لیے جانے والے کل 371 حجاج کرام کو آج اندرا گاندھی بین الاقومی ایئر پورٹ کے ٹرمنل 3 سے سعودی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے حکومتِ ہند کی وزارتِ اقلیتی امور کے سیکریٹری ڈاکٹر شری وتس کرشنا اور دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے پھولوں کے ہار پہنا کر مدینہ منورہ کے لیے صبح 9:45بجے روانہ کیا۔
اس موقع پر پہلی حج پرواز کے مبارک آغاز کے لیے ٹرمنل3 پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہندوستان میں سعودی عرب کے نائب سربراہِ مشن جناب احمد مشببب الاحمری، وزارتِ اقلیتی امور کے جوائنٹ سکریٹری رام سنگھ اور دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر سکریٹری وزارتِ اقلیتی امور نے اپنے خطاب میں کہا کہ حج پر جانے والے تمام معزز حجاج کرام ہندوستان کے سفیر اور نمائندے ہیں اور انہیں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں اپنے قیام کے دوران ہندوستانی ثقافت کے بہترین نمائندے کے طور پر اپنی شناخت قائم رکھنی چاہیے۔ اس سے قبل دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے مہمانوں اور تمام حجاج کرام کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ دہلی حکومت اور حج کمیٹی حجاج کرام کو تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی نے بتایا کہ اس بار شمالی ہندوستان کے سب سے بڑے حج امبارکیشن پوائنٹ دہلی سے روانہ ہونے والی پہلی پرواز میں کل 371 حجاج میں 177 خواتین اور 194 مرد عازمین شامل ہیں۔ آج روانہ ہونے والی دوسری پرواز شام 45:4بجے 410 حجاج کو لے کر جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 20 مئی تک سعودی ایئرلائن کی 54 پروازوں کے ذریعے دہلی سمیت شمالی ہندوستان کی مختلف ریاستوں کے 21,000 سے زائد حجاج مدینہ منورہ اور جدہ کے راستے مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے۔ اس سال 'دہلی امبارکیشن' سے پہلے مرحلے میں 31 پروازوں کے ذریعے 12,240 حجاج مدینہ منورہ جائیں گے جب کہ دوسرے مرحلے میں 23 پروازوں کے ذریعے 8,860 حجاج مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے۔ دہلی ریاست کے حجاج کی تعداد 3,196 ہے۔
اس سال پہلی مرتبہ شروع کی گئی قلیل مدتی (شارٹ ٹرم) حج اسکیم کے تحت 19 اور 20 مئی 2026 کو 5 پروازوں کے ذریعے تقریباً 2000 حجاج 20 روزہ حج کے لیے روانہ ہوں گے۔ اس نئی سہولت سے ایسے افراد کو فائدہ ہوگا جو مصروف طرزِ زندگی یا سرکاری ملازمت کی وجہ سے 40 سے 45 دن کے طویل حج سفر کے لیے وقت نہیں نکال پاتے تھے۔اسی طرح حکومتِ ہند کی جانب سے پہلے سے شروع کی گئی سہولت کے تحت بغیر محرم خواتین حجاج 21 مئی 2026 کو حج کے لیے روانہ ہوں گی۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف

خاص خبریں

وزیر اعظم نریندر مودی کے یو اے ای کے دورے کے بعد نیدرلینڈز میں ہندوستانی برادری کی طرف سے شاندار استقبال

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو (ہندوستانی وقت کے مطابق) نیدرلینڈز پہنچے جہاں ہندوستانی برادری نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

...مزید دیکھیں

مودی نے سکم کے یومِ تاسیس پر مبارکباد دی، ریاست کی ترقی کے لیے مرکز کے تعاون کا یقین دلایا

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندرمودی نے ہفتہ کے روز سکم کے یومِ تاسیس کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔

...مزید دیکھیں

وزیراعظم مودی ایمسٹرڈیم پہنچے، ہند۔ نیدرلینڈز کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا عزم

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی ہفتے کے روز ایمسٹرڈیم پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں

چین اور امریکہ کا تصادم دونوں ممالک اور پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے: وانگ ای

بیجنگ، 16 مئی (اسپوتنک/یو این آئی): چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان ٹکراؤ دونوں ممالک اور پوری دنیا کے لیے ایک بڑی آفت ثابت ہو سکتا ہے۔

...مزید دیکھیں

کیرالہ کابینہ اور محکموں کی تقسیم کو حتمی شکل دینے کے لیے یو ڈی ایف کی آج اہم میٹنگ

ترواننت پورم، 16 مئی (یو این آئی) کانگریس کی قیادت والے متحدہ جمہوری محاذ (یو ڈی ایف) نے پیر کو ہونے والی حلف برداری تقریب سے پہلے نئی کیرالہ کابینہ کی تشکیل کو حتمی شکل دینے کے لیے ہفتہ کو فیصلہ کن بات چیت شروع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں

شاہبیری مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ سے لگی آگ، 8 دکانیں متاثر، کئی دکانوں کو بچایا گیا

گریٹر نوئیڈا، 16 مئی (یو این آئی) اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا کے بسراخ تھانہ علاقے میں واقع شاہبیری مارکیٹ میں جمعہ کے روز اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کی دکانوں تک پھیل گئی۔

...مزید دیکھیں

نااہل ہیں وزیر تعلیم، استعفیٰ دیں دھرمیندر پردھان : کھرگے

16 May 2026 | 3:07 PM

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے منعقدہ نیٹ امتحان کے پیپر لیک ہونے اور اس وجہ سے طلبہ کی خودکشی کی خبروں کے تعلق سے مودی حکومت پر حملہ کیا اور کہا کہ یہ سب وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کی نااہلی کا نتیجہ ہے، اس لیے انہیں فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا چاہیے۔.

کمبوج کے خراب دن پر رائیڈو کا تبصرہ: 'یہ ایک گولڈن ڈک حاصل کرنے جیسا ہے'

16 May 2026 | 4:03 PM

نئی دہلی، 16 مئی، (یواین آئی) چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے گیند باز انشل کمبوج کے لیے آئی پی ایل 2026 اب تک یادگار رہا تھا، لیکن جمعہ کو لکھنؤ میں انہیں مچل مارش اور نکولس پورن کی طوفانی بلے بازی کا سامنا کرنا پڑا۔ لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے خلاف میچ میں کمبوج نے 2.4 اوورز میں 63 رن لٹائے اور انہیں کوئی وکٹ نہیں ملی۔.

پنکج ادھاس تین آخری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

16 May 2026 | 7:42 AM

اس فلم کی کامیابی کے بعد پنکج کو کئی فلموں میں گانے کا موقع ملا۔ ان فلموں میں گنگا جمنا سرسوتی، بہار آنے تک،تھانیدار، ساجن، دل آشنا ہے، پھر تیری کہانی یاد آئی، یہ دل لگی، مہرا، میں کھلاڑی تو اناڑی، مجدھار، گھات اور یہ ہے جلوہ اہم ہیں۔ .