Monday, Dec 8 2025 | Time 19:21 Hrs(IST)
National

لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکہ

لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکہ

نئی دہلی، 10 نومبر (یو این آئی) قومی دارالحکومت دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے قریب پیر کی شام ایک کار میں دھماکہ ہوا جس کی زد میں کئی گاڑیاں آگئیں اور کچھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ میٹرو اسٹیشن کے پاس کھڑی ایک کار میں ہوا، جس کے بعد کار میں آگ لگ گئی۔ موقع پر دہلی پولیس کی ٹیم اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موجود ہیں پولیس کی جانب سے فی الحال کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
دہلی فائر سروس نے بتایا ’’لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے پاس ایک کار میں دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ہے۔ اس واقعے میں آٹھ سے دس گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔‘‘
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
وندے ماترم نہ صرف جدو جہد آزادی کے لیے تحریک بنا بلکہ آزاد ہندوستان کا ویژن بھی ہے: مودی

وندے ماترم نہ صرف جدو جہد آزادی کے لیے تحریک بنا بلکہ آزاد ہندوستان کا ویژن بھی ہے: مودی

نئی دہلی، 8 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کے دوران آزادی پسندوں کا منتر بننے والے گیت 'وندے ماترم' کی گونج نے نہ صرف انگریزوں کی نیند اڑادی تھی بلکہ پورے ہندستان میں جوش وخروش کا ایسا ماحول پیدا کردیاتھا جو نہ صرف آزادی کا منتر بنا بلکہ آزاد ہندستان کے لیے بھی ایک ویژن کے طور پر سامنے آیا۔

...مزید دیکھیں
حیدرآبادمیں انڈیگو کے طیاروں کا بحران جاری، کئی فلائٹس منسوخ

حیدرآبادمیں انڈیگو کے طیاروں کا بحران جاری، کئی فلائٹس منسوخ

حیدرآباد8 دسمبر(یواین آئی) انڈیگو میں بحران مسلسل جاری ہے اور مسلسل ساتویں دن بھی کئی فلائٹس منسوخ کی گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
شیئر بازار: ابتدائی کاروبار میں گراوٹ

شیئر بازار: ابتدائی کاروبار میں گراوٹ

ممبئی، 08 دسمبر (یو این آئی) گھریلو شیئر بازاروں میں پیر کے روز ابتدائی کاروبار میں گراوٹ درج کی گئی۔

...مزید دیکھیں

حکومت چائے کے باغات میں کام کرنے والی خواتون مزدوروں کی فلاح و بہبود کے تئیں سنجیدہ: مانڈوِیہ

نئی دہلی، 08 دسمبر (یو این آئی) حکومت نے پیر کو کہا کہ نئی لیبر قوانین کے ذریعے باغات کے مزدوروں، خاص طور پر چائے کے باغات میں کام کرنے والی خواتین مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے کئی انتظامات کیے گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں سردیوں کا زور تیز، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

کشمیر میں سردیوں کا زور تیز، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

سری نگر، 8 دسمبر (یو این آئی) وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے کے باعث لوگوں کو ٹھٹھرتی سردیوں سے کوئی راحت نصیب نہیں ہو رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
سری نگر کے منور آباد علاقے میں شبانہ آگ، مینوفیکچرنگ یونٹ اور 12 دکانیں خاکستر

سری نگر کے منور آباد علاقے میں شبانہ آگ، مینوفیکچرنگ یونٹ اور 12 دکانیں خاکستر

سری نگر، 8دسمبر(یو این آئی) شہر کے منور آباد علاقے میں گزشتہ شب اچانک بھڑک اُٹھی آگ نے ایک مینوفیکچرنگ یونٹ اور کم از کم بارہ دکانوں کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کردیا۔

...مزید دیکھیں
دھرمیندر کی سالگرہ پر ہیما مالنی جذباتی ہوئیں

دھرمیندر کی سالگرہ پر ہیما مالنی جذباتی ہوئیں

ممبئی، 8 دسمبر (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ ہیما مالنی اپنے شوہر اور آنجہانی اداکار دھرمیندر کو ان کی سالگرہ پر یاد کرکے جذباتی ہوگئیں۔

...مزید دیکھیں

سوڈان کے جنوبی کردفان میں آر ایس ایف کے حملوں میں اضافہ

08 Dec 2025 | 6:29 PM

خرطوم، 8 دسمبر (یو این آئی) سوڈان میں پیراملٹری ملیشیا 'آر ایس ایف' کے شدید حملوں اور بگڑتی ہوئی سکیورٹی صورتِ حال کے باعث، صوبہ جنوبی کُردفان کے دارالحکومت کدوگلی سے صرف جمعہ کے روز نقل مکانی کرنے والے شہریوں کی تعداد سینکڑوں تک پہنچ گئی ہے۔ .

لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان سپر لیگ کا روڈ شو

08 Dec 2025 | 6:52 PM

لندن،8 دسمبر (یو این آئی ) پاکستانی کرکٹ لیگ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 11 ویں ایڈیشن سے قبل لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں روڈ شو منعقد ہوا جس میں پاکستانی کرکٹ کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ روڈ شو میں پاکستان کے کئی سابق اور موجودہ کرکٹرز شریک ہوئے جن میں وسیم اکرم، رمیز راجہ، بابر اعظم، حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان شامل تھے۔ روڈ شو میں گلوکار علی ظفر سمیت عالمی سرمایہ کاروں، کمرشل پارٹنرز نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پینل ڈسکشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کو نمبر ون لیگ بنانا اولین ترجیح ہے، اپنے کھلاڑیوں پر دل کھول کر انویسٹ کررہے ہیں۔ .

ڈی او اے اور سی این آئی کی 15ویں مسیحی بیداری یاترا نے امید کا پیغام دیا

08 Dec 2025 | 7:03 PM

امرتسر، 08 دسمبر (یو این آئی) ڈایوسس آف امرتسر (ڈی او اے) اور چرچ آف نارتھ انڈیا (سی این آئی) کی جانب سے چار روزہ 15ویں مسیحی بیداری یاترا کا اہتمام کیا گیا، جس نے گاؤں میں امید، محبت اور امن کا پیغام پھیلایا۔ یہ یاترا کرسمس سیزن کے پیشِ نظر نکالی گئی تھی، جس کا مقصد معاشرے کے تمام طبقات تک پہنچ کر انہیں کرسمس کے تہوار کے لیے تیار کرنا تھا۔.