NationalPosted at: Jan 18 2026 7:05PM دہلی میٹرو نے سنٹرل وسٹا منصوبے کے بجلی سب اسٹیشن کا کام مکمل کیا

نئی دہلی، 18 جنوری (یواین آئی) دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے حال ہی میں مرکزی حکومت کے "سنٹرل وسٹا پروجیکٹ" کے حصے کے طور پر پارک اسٹریٹ میں واقع الیکٹرک ریسیونگ سب اسٹیشن (آر ایس ایس) کی منتقلی اور دوبارہ تعمیر کا کام مکمل کر لیا ہےڈی ایم آر سی کے حکام نے اتوار کو بتایا کہ اس سے مرکزی میٹرو کوریڈور کو بلا رکاوٹ بجلی کی فراہمی یقینی ہوگی اور دارالحکومت میں بننے والی ڈھانچوں کو مدد ملے گی۔
پارک اسٹریٹ ریسیونگ سب اسٹیشن اصل طور پر 2010 میں دہلی میٹرو کے فیز‑2 کے دوران ڈی ایم آر سی ایئرپورٹ لائن اور لائن‑6 (وائیولٹ لائن) کو بجلی فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ سال 2021-22 کے دوران سنٹرل وسٹا منصوبے کی تعمیر کو آسان بنانے کے لیے اس سہولت کو ہٹا دیا گیا تھا۔
سی پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے دی گئی دوسری زمین پر 2023 میں ایک نئے ریسیونگ سب اسٹیشن کی تعمیر شروع ہوئی، جو دسمبر 2025 میں مکمل ہو گئی۔ اس میں اندرپراستھ سے آر کے آشرم مارگ تک کی سنٹرل وسٹا میٹرو لائن کی بجلی کی ضروریات کا پورا خیال رکھا گیا ہے۔
یہاں تمام اہم موجودہ برقی آلات دوبارہ نصب اور فعال کیے گئے ہیں، جن میں 66 کے وی پاور ٹرانسفارمر، 66 کے وی جی آئی ایس پینل، 33 کے وی پینل اور 25 کے وی جی آئی ایس پینل شامل ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا