NationalPosted at: Oct 9 2025 3:12PM سپریم کورٹ دہلی-این سی آر میں پٹاخوں پر پابندی کے معاملے پر 10 اکتوبر کو سماعت کرے گا

نئی دہلی، 8 اکتوبر (یواین آئی) سپریم کورٹ دہلی-این سی آر میں پٹاخوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی سے متعلق عرضیوں پر 10 اکتوبر کو سماعت کرے گا چیف جسٹس بی آر گاوائی کی سربراہی میں بنچ نے سماعت سے اتفاق کیا اور معاملہ درج کرنے کی ہدایت دی بینچ کے سامنے پٹاخے بنانے والوں کی نمائندگی کرنے والے سینئر وکیل بلبیر سنگھ نے جلد سماعت کی درخواست کرتے ہوئے کہاکہ "میں جمعہ کو تاریخ کی درخواست کرتا ہوں، کیونکہ اگلے ہفتے دیوالی ہے۔" انہوں نے یہ کہتے ہوئے سماعت کی درخواست کی کہ یہ مسئلہ پٹاخوں پر جاری پابندی اور این سی آر خطے میں سبز پٹاخوں کی فروخت سے متعلق الجھن سے متعلق ہے۔
پچھلی سماعت کے دوران چیف جسٹس گاوائی نے دہلی-این سی آر تک پابندی کو محدود کرنے کے پیچھے دلیل پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ "اگر پٹاخوں پر پابندی لگانی ہے تو وہ ملک گیر ہونی چاہیے۔ اگر این سی آر کے لوگوں کو ہوا صاف کرنے کا حق ہے تو دوسرے شہروں کے شہریوں کو کیوں نہیں؟ ہم دہلی کے لیے ایک پالیسی اور باقی ہندوستان کے لیے دوسری پالیسی نہیں رکھ سکتے۔"
یواین آئی۔ ظ ا