NationalPosted at: Mar 13 2025 10:02PM دہلی کو آلودگی سے پاک بنانے کے لیے ضروری تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں: ریکھا گپتا

نئی دہلی، 13 مارچ (یو این آئی) دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ ’وکست دلی سنکلپ پتر‘ کے تحت دارالحکومت کو صاف ستھرا اور آلودگی سے پاک بنانے کے لیے تمام ضروری تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
محترمہ ریکھا گپتا کی صدارت میں آج دہلی کے ہوا آلودگی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے افسران کے ساتھ ایک اجلاس کے بعد کہا گیا کہ دارالحکومت میں مٹی کی آلودگی کو کم کرنے کے لیے مانسون کو چھوڑ کر اب پورے سال ا سپرنکلرز اور اسموگ گنز تعینات رہیں گی۔ اس کے علاوہ سرحدی علاقے میں گاڑیوں کی جانچ کے لیے انفورسمنٹ ٹیم کو بڑھانے کے بھی ہدایات دی گئی ہیں۔ تمام روڈ اوننگ ایجنسیوں کو سڑکوں کی مرمت اور صفائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ دینے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہلی سرکارنے وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی اور دور اندیش قیادت میں فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے کوششوں کو تیز کر دیا ہے۔ "وکست دلی سنکلپ پتر" کے تحت دارالحکومت کو صاف اور آلودگی سے پاک بنانے کے لیے تمام ضروری تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ اسی سلسلے میں آج تمام متعلقہ محکموں کے افسران کے ساتھ ایک اعلی سطحی جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس کے دوران دہلی کی فضائی آلودگی کو بڑھانے والے تمام اسباب پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
یواین آئی۔ م س