NationalPosted at: Apr 15 2025 7:40PM فیس کے اضافے کی پرائیویٹ اسکولوں کو منمانی کی اجازت نہیں دی جائے گی، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ریکھا گپتا

نئی دہلی، 9اپریل (یو این آئی)دہلی کی وزیر اعلی ریکھا گپتا نے پرائیویٹ اسکولوں کو وارننگ دی ہے کہ انہیں طلبہ کی فیس بڑھانے کے سلسلے میں منمانی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ساتھ ہی اسکول انتظامیہ کو سخت لفظوں میں تنبیہ کی کہ وہ طلبہ کے والدین کو پریشان نہ کریں اسکولی طلبہ کے والدین کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کو حدود میں رہنے کی ضرورت ہے اور وہ اسکول فیس بڑھانے کے سلسلے میں طلبہ کے خلاف کارروائی نہ کرے۔ حال ہی میں کوئنس میری اسکول نے ان طلبہ کواسکول سے نکال دیا تھا جب ان کے والدین نے اسکول کے پرنسپل سے فیس بڑھانے کے سلسلے میں شکایت کی تھی۔
وزیر اعلی نے کہاکہ اگر پرائیویٹ اسکول ایسے ہی منمانی کریں گے تو اسکول کی منظوری منسوخ کردی جائے گی۔ بچوں کو دھمکیاں دینا اسکول کوزیب نہیں دیتا۔ انہوں نے کہاکہ اسکول کو قانون اور ضابطوں کے مطابق ہی کام کرنا چاہئے اورجو بھی اسکول ضابطے کے خلاف کام کرے گا ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
وزیر اعلی نے محکمہ تعلیم کے اعلی عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ جن اسکولوں کے خلاف شکایت موصول ہوئی ہے انہیں نوٹس جاری کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبوں کو صاف شفاف رکھنا چاہتے ہیں اور ہم کسی قٰسم کی ناانصافی اور بے ضابطگی برداشت نہیں کریں گے۔اس معاملے میں میری حکومت کا موقف بالکل صاف ہے کہ تعلیمی معیار کو برقرار رکھنا ہے اور طلبہ کے ساتھ انصاف ہونا چاہئے۔
عام آدمی پارٹی کی سابقہ حکومت پر الزام لگایا کہ اس نے پرائیویٹ اسکولوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ جنہوں نے بلاوجہ اسکول فیس میں اضافہ کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ دہلی میں 1665کی قریب پرائیویٹ اسکول ہیں اور انہیں حکومتی ضابطوں کی پاسداری کرنی ہی چاہئے۔
یو این آئی۔ ع ا۔