Monday, Mar 24 2025 | Time 06:24 Hrs(IST)
National

حج کمیٹی کی تاریخ میں پہلی بار حج واک آتھون کا انعقاد

حج کمیٹی کی تاریخ میں پہلی بار حج واک آتھون کا انعقاد

نئی دہلی، 18 فروری (یو این آئی ) مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجو نے آج جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اسپورٹس گراؤنڈ میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی طرف سے منعقدہ حج واک آتھون کا افتتاح کیا اور دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسرمظہر آصف کے ساتھ حج واک آتھون میں شامل عازمین حج یونیورسٹی کرکٹ گراؤنڈ میں پیدل چل کر آنے والے حج 2025 کے لیے حاجیوں کو اپنے آپ کو صحت مند رکھنے کی ترغیب دی گئی۔
اس موقع پر حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر اشفاق احمد عارفی کی جانب سے منعقد ہ و اک آتھون کی افتتاحی تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیر کرن رجیجیجو نے کہا کہ حج 2025 کے لیے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران انہوں نے عازمین حج کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مکمل انتظامات کیے ہیں اور امید ہے کہ اس سال 2025 کا حج سفر گزشتہ برسوں کے مقابلے پرامن اور بہتر طریقے سے ہوگا۔ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو اور واک آتھون میں موجود عازمین حج اور دیگر افراد کا خیرمقدم کیا۔
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ حج 2025 میں حج کے دوران جسمانی اور ذہنی طور پر تندرست رہنے کے لیے سعودی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری کو نافذ کرنے کے لیے حکومت ہند کے وزارتِ اقلیتی امورکی اپیل پردہلی اسٹیٹ حج کمیٹی نے اس حج واک آتھون کا انعقاد کیا۔ جس کا بنیادی مقصد عازمین حج کو آنے والی 29 اپریل سے شروع ہونے والے حج کے لیے جسمانی اور ذہنی طور پر تیار کرنا ہے۔ حج واک آتھون کا اہتمام حج نظام کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد واقعہ ہے، جس کا پہلی بار اہتمام کیا گیا ہے اور عازمین حج کو دی جانے والی حج تربیت کے تحت پہلی بار اس انعقاد کا سہرادہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کوملا ہے۔
یو این آئی ۔ ع خ

خاص خبریں
ملک کو ٹی بی سے پاک بنانے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے: مرمو

ملک کو ٹی بی سے پاک بنانے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے: مرمو

نئی دہلی، 23 مارچ (یو این آئی) صدر دروپدی مرمو نے تپ دق (ٹی بی) کو قومی اور عالمی چیلنج قرار دیا ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملک کو ٹی بی سے پاک بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کی اپیل کی ہے اتوار کو ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں محترمہ مرمو نے کہاکہ "ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر میں صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت کے زیراہتمام قومی ٹی بی کے خاتمے کے پروگرام کے ذریعے لوگوں کی شرکت کے ذریعے عوامی بیداری بڑھانے کے لیے چلائی جا رہی قومی مہم کی تعریف کرتی ہوں۔

...مزید دیکھیں
یوم شہدا پر وزیر اعظم نے بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کو خراج عقیدت پیش کیا

یوم شہدا پر وزیر اعظم نے بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 23 مارچ (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم شہدا کے موقع پر عظیم مجاہد آزادی بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہماری قوم بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کی عظیم قربانی کو یاد کرتی ہے مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر کہا، "آج ہماری قوم بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کی عظیم قربانی کو یاد کرتی ہے آزادی اور انصاف کے لیے ان کی بے خوف جدوجہد ہم سب کو متاثر کرتی ہے
خیال رہے کہ برطانوی حکومت نے بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کو 23 مارچ 1931 کو لاہور جیل میں پھانسی دی تھی۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان میں تیل کے بیجوں کی پیداوار میں خود انحصاری کی بے پناہ صلاحیت  موجود ہے:  اوم برلا

ہندوستان میں تیل کے بیجوں کی پیداوار میں خود انحصاری کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے: اوم برلا

آگرہ/نئی دہلی؛ 23 مارچ، (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج تمام اسٹیک ہولڈرز - کسانوں، صنعت کاروں، سائنس دانوں اور صنعت کے رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ ہندوستان کو تیل کے بیجوں کی پیداوار میں خود کفیل بنانے اور اس شعبے میں آگے بڑھنے میں اہم کردار ادا کرنے کے عزم کے ساتھ اکٹھے ہوں۔

...مزید دیکھیں
وقف بل آئین پر حملہ : کانگریس

وقف بل آئین پر حملہ : کانگریس

نئی دہلی، 23 مارچ (یو این آئی) کانگریس نے کہا کہ وقف بل کے ذریعے مودی حکومت نے آئین پر ایک اور جان بوجھ کر حملہ کیا ہے اور کہا کہ اس کے ذریعے ملک کے سماجی تانے بانے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے یہاں جاری ایک بیان میں کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے کہا کہ حکومت کا مقصد کثیر مذہبی سماج کی سماجی ہم آہنگی کو توڑ کر اور اقلیتی برادری کی روایات اور اداروں کو بدنام کرکے انتخابی فائدے کے لیے پولرائزیشن کی صورتحال پیدا کرنا ہے۔

...مزید دیکھیں
پیاز پر ایکسپورٹ ڈیوٹی ختم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم: اجیت پوار

پیاز پر ایکسپورٹ ڈیوٹی ختم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم: اجیت پوار

ممبئی، 23 مارچ (یو این آئی) مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ اجیت پوار نے یکم اپریل سے پیاز پر 20 فیصد ایکسپورٹ ڈیوٹی ختم کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے مسٹر پوار نے اتوار کو جاری اپنے میڈیا بیان میں کہا کہ مرکزی حکومت نے ایک فیصلہ کیا ہے جس سے مہاراشٹر کے پیاز کے کسانوں کو بڑی راحت ملے گی۔

...مزید دیکھیں
دہلی اسمبلی کا بجٹ اجلاس پیر سے شروع ہو رہا ہے، بجٹ اجلاس میں مالیاتی اور پالیسی امور پر بحث کی جائے گی

دہلی اسمبلی کا بجٹ اجلاس پیر سے شروع ہو رہا ہے، بجٹ اجلاس میں مالیاتی اور پالیسی امور پر بحث کی جائے گی

نئی دہلی، 23 مارچ (یو این آئی) دہلی اسمبلی کا آٹھواں بجٹ اجلاس پیر کو صبح 11:00 بجے پرانے سکریٹریٹ میں واقع ودھان سبھا کی عمارت میں شروع ہوگا ودھان سبھا کے اسپیکر وجیندر گپتا نے کہا کہ یہ سیشن آنے والے مالی سال کے لیے مالیاتی پالیسیوں اور ترقیاتی روڈ میپ کا تعین کرنے کے لیے بہت اہم ہے قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر نے کہا کہ یہ سیشن 24 سے 28 مارچ 2025 تک چلے گا، ضرورت پڑنے پر اس میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔

...مزید دیکھیں
زرمبادلہ کے ذخائر 30.5 کروڑ ڈالر بڑھ کر 654.3 ارب ڈالر پر

زرمبادلہ کے ذخائر 30.5 کروڑ ڈالر بڑھ کر 654.3 ارب ڈالر پر

ممبئی، 23 مارچ (یو این آئی) سونے کے ذخائر، خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس ذخائر میں اضافے کی وجہ سے 14 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 30.5 کروڑ ڈالر بڑھ کر 654.3 ارب ڈالر پر پہنچ گئےجبکہ گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15.3 ارب ڈالر کے ریکارڈ اضافے کے ساتھ 653.9 ارب ڈالر رہے تھے۔

...مزید دیکھیں

نیپال اور چین کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے تیملسینا کا بیجنگ دورہ

23 Mar 2025 | 9:46 PM

کھٹمنڈو/بیجنگ، 23 مارچ (یو این آئی) نیپال کی قومی اسمبلی کے اسپیکر گنیش پرساد تیملسینا نے پیر کو چین کے دہائیوں پرانے دوستانہ تعلقات کا جائزہ لیا اور کی نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لیجی سے بیجنگ میں ملاقات کی جس کا مقصد نیپال اور چین کے درمیان تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

چنئی سپر کنگز نے ممبئی انڈینس کو چار وکٹوں سے دی شکست

23 Mar 2025 | 11:21 PM

چنئی، 23 مارچ (یو این آئی) نور احمد (چار وکٹ) اور خلیل احمد (تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کے بعد کپتان رتو راج گائیکواڑ (53) اور رچن رویندر (ناٹ آؤٹ 59) کی بہترین نصف سنچری والی اننگز کی بدولت چنئی سپر کنگز نے اتوار کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے تیسرے میچ میں پانچ گیندیں باقی رہتے ممبئی انڈینس کو چار وکٹ سے ہرا دیا۔

یوگیش دیش مکھ لوک آیکت کے انچارج ڈائریکٹر جنرل ہوں گے، جے دیپ کو بھیجا گیا ایس سی آر بی

23 Mar 2025 | 11:45 PM

بھوپال، 23 مارچ (یو این آئی) مدھیہ پردیش حکومت نے آج رات انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے سینئر افسران کے تبادلے کرتے ہوئے لوک آیکت انچارج ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) جے دیپ پرساد کو پولیس ہیڈ کوارٹر بھوپال میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) ایس سی آر بی کے عہدے پر تعینات کر دیا۔