Monday, Dec 8 2025 | Time 18:09 Hrs(IST)
National

دہلی میں کار دھماکے میں آٹھ افراد ہلاک، 24 شدید زخمی

دہلی میں کار دھماکے میں آٹھ افراد ہلاک، 24 شدید زخمی

نئی دہلی، 10 نومبر (یو این آئی) قومی دارالحکومت میں لال قلعہ کے سامنے ٹریفک سگنل پر پیر کی شام ایک کار میں ہوئے زبردست دھماکے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک جبکہ 24 دیگر زخمی ہوگئے یہ دھماکہ ایک آئی20 کار میں ہوا دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آس پاس کی کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور کچھ گاڑیوں کے پرخچے اڑ گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز کافی دور تک سنائی دی۔

دھماکے میں مرنے والوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بتایا کہ معاملے کی ہر زاویے سے گہری جانچ کی جائے گی۔ تمام امکانات کی فوری جانچ کرکے نتائج عوام کے سامنے رکھے جائیں گے۔ انہوں نے واقعے کے بعد دہلی پولیس کمشنر ستیش گولچا اور اسپیشل سیل کے انچارج سے بات کی۔ مسٹر شاہ نے کہا کہ این ایس جی اور این آئی اے کی ٹیم ایف ایس ایل کے ساتھ مل کر تحقیقات شروع کر چکی ہے۔

دھماکے کے کچھ دیر بعد ہی وزیراعظم نریندر مودی نے مسٹر شاہ سے بات کی اور صورتحال کی معلومات حاصل کیں۔ مسٹر مودی اور وزیرِ داخلہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ وزیرِ داخلہ نے ایل این جے پی اسپتال میں جا کر زخمیوں کی عیادت کی اور اس کے بعد دھماکے کی جگہ کا معائنہ کیا۔

ایل این جے پی اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر بی ایل چودھری نے بتایا کہ اسپتال میں آٹھ لاشیں لائی گئی ہیں اور کئی زخمی ہیں۔

واقعہ کے فوراً بعد دہلی پولیس اور دیگر تحقیقاتی ایجنسیوں کے افسران موقع پر پہنچ گئے۔ سکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ آس پاس کے سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیج بھی کھنگالے جا رہے ہیں۔

واقعہ کے بعد دہلی سمیت پڑوسی ریاستوں اتر پردیش اور ہریانہ کے علاوہ کچھ دیگر ریاستوں میں بھی ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

مسٹر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر صحت جے پی نڈا اور کئی دیگر رہنماؤں نے دھماکے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
وندے ماترم نہ صرف جدو جہد آزادی کے لیے تحریک بنا بلکہ آزاد ہندوستان کا ویژن بھی ہے: مودی

وندے ماترم نہ صرف جدو جہد آزادی کے لیے تحریک بنا بلکہ آزاد ہندوستان کا ویژن بھی ہے: مودی

نئی دہلی، 8 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کے دوران آزادی پسندوں کا منتر بننے والے گیت 'وندے ماترم' کی گونج نے نہ صرف انگریزوں کی نیند اڑادی تھی بلکہ پورے ہندستان میں جوش وخروش کا ایسا ماحول پیدا کردیاتھا جو نہ صرف آزادی کا منتر بنا بلکہ آزاد ہندستان کے لیے بھی ایک ویژن کے طور پر سامنے آیا۔

...مزید دیکھیں
حیدرآبادمیں انڈیگو کے طیاروں کا بحران جاری، کئی فلائٹس منسوخ

حیدرآبادمیں انڈیگو کے طیاروں کا بحران جاری، کئی فلائٹس منسوخ

حیدرآباد8 دسمبر(یواین آئی) انڈیگو میں بحران مسلسل جاری ہے اور مسلسل ساتویں دن بھی کئی فلائٹس منسوخ کی گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
شیئر بازار: ابتدائی کاروبار میں گراوٹ

شیئر بازار: ابتدائی کاروبار میں گراوٹ

ممبئی، 08 دسمبر (یو این آئی) گھریلو شیئر بازاروں میں پیر کے روز ابتدائی کاروبار میں گراوٹ درج کی گئی۔

...مزید دیکھیں

حکومت چائے کے باغات میں کام کرنے والی خواتون مزدوروں کی فلاح و بہبود کے تئیں سنجیدہ: مانڈوِیہ

نئی دہلی، 08 دسمبر (یو این آئی) حکومت نے پیر کو کہا کہ نئی لیبر قوانین کے ذریعے باغات کے مزدوروں، خاص طور پر چائے کے باغات میں کام کرنے والی خواتین مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے کئی انتظامات کیے گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں سردیوں کا زور تیز، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

کشمیر میں سردیوں کا زور تیز، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

سری نگر، 8 دسمبر (یو این آئی) وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے کے باعث لوگوں کو ٹھٹھرتی سردیوں سے کوئی راحت نصیب نہیں ہو رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
سری نگر کے منور آباد علاقے میں شبانہ آگ، مینوفیکچرنگ یونٹ اور 12 دکانیں خاکستر

سری نگر کے منور آباد علاقے میں شبانہ آگ، مینوفیکچرنگ یونٹ اور 12 دکانیں خاکستر

سری نگر، 8دسمبر(یو این آئی) شہر کے منور آباد علاقے میں گزشتہ شب اچانک بھڑک اُٹھی آگ نے ایک مینوفیکچرنگ یونٹ اور کم از کم بارہ دکانوں کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کردیا۔

...مزید دیکھیں
دھرمیندر کی سالگرہ پر ہیما مالنی جذباتی ہوئیں

دھرمیندر کی سالگرہ پر ہیما مالنی جذباتی ہوئیں

ممبئی، 8 دسمبر (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ ہیما مالنی اپنے شوہر اور آنجہانی اداکار دھرمیندر کو ان کی سالگرہ پر یاد کرکے جذباتی ہوگئیں۔

...مزید دیکھیں

حکومت اور حزب اختلاف نے جدو جہد آزادی میں وندے ماترم کے رول کی ستائش کی

08 Dec 2025 | 5:24 PM

نئی دہلی، 8 دسمبر (یو این آئی) لوک سبھا میں حکومت اور حزب اختلاف کے اراکین نے وندے ماترم کے رول کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس گیت نے جدو جہد آزادی کے دوران پورے ملک کو ایک دھاگے میں باندھے رکھا اور لسانی و جغرافیائی تنوع میں ایک ایسا اتحاد پیدا کیا جس نے پورے ملک میں آزادی کے شیدائیوں کو انگریزوں کے خلاف متحد ہو کر لڑنے کی ناقابل شکست طاقت فراہم کی۔.

بہرائچ میں پنجڑے میں قید ہوا تیندوا

08 Dec 2025 | 5:58 PM

بہرائچ، 8 دسمبر (یو این آئی) اتر پردیش کے ضلع بہرائچ کے نانپارا کے گاؤں بلدوپوروا میں محکمہ جنگلات کے لگائے گئے پنجڑے میں وہ تیندوا قید ہوگیا جو کئی دنوں سے علاقے میں دہشت کا سبب بنا ہوا تھا۔ یہی وہ تیندوا ہے جو گزشتہ کئی دنوں سے بلدوپوروا، باج پوروا اور پیپریا علاقوں میں دیکھا جا رہا تھا اور دیہی عوام خوف میں مبتلا تھی۔ .