Wednesday, Apr 15 2026 | Time 10:17 Hrs(IST)
National

دہلی میں جمنا کے پانی کی سطح خطرے کے نشان سے 1.5 میٹر اوپر

دہلی میں جمنا کے پانی کی سطح خطرے کے نشان سے 1.5 میٹر اوپر

نئی دہلی، 03 ستمبر (یواین آئی) ہریانہ کے ہتھنی کنڈ بیراج سے مسلسل پانی چھوڑنے کی وجہ سے دہلی میں بدھ کی صبح جمنا خطرے کے نشان سے 1.50 میٹر اوپر پہنچ گئی سنٹرل واٹر کمیشن کے مطابق پرانے ریلوے پل پر آج صبح 10 بجے جمنا کی پانی کی سطح 206.89 میٹر ریکارڈ کی گئی جو خطرے کے نشان سے 1.56 میٹر اوپر ہے۔ یہاں خطرے کا نشان 205.33 میٹر ہے جمنا کے پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث دریا کے ساتھ نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ دوسری جگہوں پر جانے یا ریلیف کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
ہتھنی کنڈ بیراج سے مسلسل لاکھوں کیوسک پانی چھوڑنے سے دہلی میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ حکومت نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ انتظامیہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
13 جولائی 2023 کو دہلی میں جمنا کی سب سے زیادہ پانی کی سطح 208.66 میٹر ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات نے اگلے چھ دنوں تک کوئی انتباہ جاری نہیں کیا ہے، حالانکہ دہلی میں 07 ستمبر تک بارش کا امکان ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں

وزیر اعظم نے پوئیلا بوئشاخ ، وشو اور رونگالی بیہو کی مبارکباد دی ، ہندوستان کے ثقافتی تنوع کو اجاگر کیا

نئی دہلی ، 15 اپریل (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز ہندوستان کے بھرپور ثقافتی تنوع اور روایات کو اجاگر کرتے ہوئے پوئیلا بوئشاخ ، وشو اور رونگالی بیہو سمیت علاقائی نئے سال کے تہواروں کے موقع پر ملک بھر کے لوگوں کو گرمجوشی سے مبارکباد پیش کی ۔

...مزید دیکھیں

آؤٹر دہلی میں پلاسٹک کے کچرے کے گودام میں آگ لگنے سے تین افراد ہلاک

نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئی) فائر حکام نے بدھ کے روز بتایا کہ آؤٹر دہلی کے علاقے بدھ وہار میں پلاسٹک کے کچرے کے ایک گودام میں آگ لگنے کے باعث ایک ہی خاندان کے تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

...مزید دیکھیں

روس-چین تعلقات عالمی استحکام میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں: لاوروف

ماسکو، 15 اپریل (یو این آئی) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بدھ کے روز کہا ہے کہ روس اور چین کے تعلقات عالمی امور میں ایک مستحکم عنصر کا کردار ادا کر رہے ہیں اور "گلوبل میجارٹی" کے لیے ان کی اہمیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

...مزید دیکھیں

ایران میں کارروائی ابھی جاری ہے، مشن مکمل نہیں ہوا: اسرائیلی انٹیلیجنس سربراہ

ماسکو، 15 اپریل (یو این آئی) اسرائیلی خفیہ ایجنسی (موساد) کے ڈائریکٹر ڈیوڈ برنیا نے کہا ہے کہ ایران میں ایجنسی کا مشن صرف اسی صورت میں ختم ہوگا جب وہاں کی سیاسی "حکومت" تبدیل ہو جائے گی۔

...مزید دیکھیں

لبنان پر اسرائیلی حملوں کی 17 ممالک نے مذمت کی ، کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کیا

ماسکو ، 15 اپریل (اسپوتنک/یو این آئی) سترہ ممالک نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی اور مشرق وسطی میں کشیدگی کم کرنے کے عمل میں لبنان کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ۔

...مزید دیکھیں
سمراٹ چودھری کی گورنر سے ملاقات، بہار میں حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا

سمراٹ چودھری کی گورنر سے ملاقات، بہار میں حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا

پٹنہ، 14 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما سمراٹ چودھری نے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب ہونے کے بعد آج شام گورنر عطا حسنین سے ملاقات کی اور اراکین اسمبلی کی حمایت کا خط سونپ کر نئی حکومت بنانے کا باضابطہ دعویٰ پیش کیا مسٹر چودھری نے بہار میں بی جے پی کے انچارج ونود تاوڑے، مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیا نند رائے، ہندوستانی عوام مورچہ (ہم) کے صدر اور مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی اور دیگر معزز رہنماؤں کے ہمراہ آج شام لوک بھون میں گورنر سے ملاقات کی۔

...مزید دیکھیں
وزیراعظم مودی کا 'ناری شکتی' کے نام خط، خواتین کے ریزرویشن کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم مودی کا 'ناری شکتی' کے نام خط، خواتین کے ریزرویشن کے عزم کا اعادہ

نئی دہلی، 14 اپریل (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کے روز کہا کہ ملک بھر کی خواتین قانون ساز اداروں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کو یقینی بنانے کے حکومتی اقدام کا خیر مقدم کر رہی ہیں انہوں نے حکمرانی میں خواتین کی نمائندگی کو مضبوط بنانے کے مقصد سے طویل عرصے سے زیر التوا اصلاحات کو نافذ کرنے کے اپنے عزم کو دہرایا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیے گئے "ناری شکتی" کے نام ایک پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ’’پورے ہندوستان میں خواتین قانون ساز اداروں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کو یقینی بنانے کے اقدام کو سراہ رہی ہیں۔

...مزید دیکھیں

وزیر اعظم نے پوئیلا بوئشاخ ، وشو اور رونگالی بیہو کی مبارکباد دی ، ہندوستان کے ثقافتی تنوع کو اجاگر کیا

15 Apr 2026 | 10:04 AM

نئی دہلی ، 15 اپریل (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز ہندوستان کے بھرپور ثقافتی تنوع اور روایات کو اجاگر کرتے ہوئے پوئیلا بوئشاخ ، وشو اور رونگالی بیہو سمیت علاقائی نئے سال کے تہواروں کے موقع پر ملک بھر کے لوگوں کو گرمجوشی سے مبارکباد پیش کی ۔.

آئی پی ایل 2026: چنئی کا کولکتہ کو 193 رنز کا ہدف، پاور پلے کے بعد کے کے آر کے بالرز کی شاندار واپسی

14 Apr 2026 | 9:44 PM

چنئی، 14 اپریل ( یو این آئی)چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں چنئی سپر کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 192 رنز بنائے ہیں۔ اگرچہ چنئی نے آغاز انتہائی جارحانہ کیا تھا، لیکن کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بالرز نے آخری اوورز میں بہترین واپسی کر کے چنئی کو ایک بہت بڑے اسکور سے روک دیا۔.

مندرا بیدی تین آخری

15 Apr 2026 | 9:21 AM

ہندوستان ، پاکستان ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں کرکٹ کے شوقین ناظرین ، مرد اور عورت دونوں ، اس خوبصورت ، تازہ چہرے والی ، سیکسی ، ساڑی پہنے ہوئے اور صحت مند ہندوستانی لڑکی سے مسحور ہوگئے ۔ فیشن ڈیزائنر ، ستیہ پال نے کرکٹ تھیم والی ساڑیاں ڈیزائن کیں ، جن میں سے ایک کرکٹرز کے دستخط والی تھی ؛ دوسری کرکٹ اخبارات کی سرخیوں والی تھی۔ مندرا نے بالی ووڈ فلم ڈائریکٹر راج کوشل سے ویلنٹائن ڈے 1999 کو ڈرامائی انداز میں شادی کی ، اور وہ باندرا ، بمبئی میں رہتے ہیں ۔ انہوں نے اپنے شوہر کی فلم 'شادی کا لاڈو' اور 'دس کہانیاں' میں بھی اداکاری کی ہے ۔ وہ مختلف قسم کے اسکرین رول کرنا پسند کرتی.

شادی کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے گروہ کا پردہ فاش، 26 ملزمان گرفتار

15 Apr 2026 | 10:12 AM

رائے گڑھ، 15 اپریل (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے ضلع رائے گڑھ میں پولیس نے ایک منظم سائبر گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے 26 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ رائے گڑھ پولیس نے بدھ کے روز اس کارروائی کا انکشاف کیا۔ یہ گروہ جعلی میٹریمونیل سائٹس، یوٹیوب چینلز اور کال سینٹرز کے ذریعے ملک بھر کے لوگوں کو شادی کا جھانسہ دے کر لوٹ رہا تھا۔.