NationalPosted at: Feb 17 2025 12:50PM دھنکڑ منگل کو جے پور کے دورے پر
نئی دہلی، 17 فروری (یو این آئی) نائب صدر جگدیپ دھنکڑ منگل کو راجستھان کے جے پور کے دورے پر رہیں گے اور فورٹی کانفرنس میں مہمان خصوصی ہوں گے۔
نائب صدر کے سکریٹریٹ نے پیر کو یہاں بتایا کہ مسٹر دھنکڑ 18 فروری کو راجستھان کے جے پور کے ایک روزہ دورے پر رہیں گے۔
دورے کے دوران، نائب صدر راجستھان فیڈریشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری - فورٹی کے زیر اہتمام "قوم کی تعمیر: کاروباری افراد کا کردار" کے موضوع پر ایک کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے صدارت کریں گے۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1234