NationalPosted at: Jun 20 2024 11:38AM دھنکھڑ نے مرمو کو سالگرہ کی دی مبارکباد
نئی دہلی، 20 جون (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ ہند جگدیپ دھنکھڑ نے جمعرات کو صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی اور ان کی لمبی عمر کی خواہش کی۔
مسٹر دھنکھڑ اپنی اہلیہ ڈاکٹر سدیش دھنکھڑ کے ساتھ صبح راشٹرپتی بھون پہنچے اور محترمہ مرمو سے ملاقات کی۔
محترمہ مرمو کو ان کے یوم پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے مسٹر دھنکھڑ نے کہا کہ عوامی زندگی میں صدر جمہوریہ کا اہم رول تعاون رہا ہے۔
مسٹر دھنکھڑ نے صدر جمہوریہ کے کے لئےخوشی، صحت مند اور لمبی زندگی کی خواہش کی۔
یو این آئی۔ این یو۔