RegionalPosted at: Nov 5 2025 6:57PM اسپارک مینڈا کا معذوری کو طاقت میں بدلنے کا عزم۔ اسکیل سینٹر اورڈیجیٹل تعلیمی موبائل بس شروع

نوئیڈا،5 نومبر (یو این آئی ) آٹو موٹیو کمپنی سپارک مینڈا نے اتراکھنڈ میں ایک نئی انسانی پہل شروع کی ہے اتراکھنڈ حکومت کے ساتھ مل کراسپارک منڈا فاؤنڈیشن نے ضلع ادھم سنگھ نگر میں معذوری کو بااختیار بنانے کی مہارت کی ترقی کا مرکز اور ایک ڈیجیٹل تعلیمی موبائل بس شروع کی ہے اس حوالے سے نوئیڈا میڈیا کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران پروگرام کے بارے میں بات کرتے ہوئے، پروین کرن، ایسوسی ایٹ نائب صدر اور گروپ ہیڈ (CSR اور پائیداری) نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد اتراکھنڈ میں معذور اور ضرورت مند نوجوانوں کو روزگار پر مبنی تربیت فراہم کرکے انہیں خود انحصاری کے ساتھ بااختیار بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسپارک منڈا فاؤنڈیشن پہلے ہی دہلی-این سی آر خطہ میں سماجی ترقی کے کئی پروگرام چلا رہی ہے۔ اتراکھنڈ کا یہ نیا ہنر مندی کا مرکز مقامی نوجوانوں کو کمپیوٹر کی بنیادی مہارت، Tally، اور GST جیسے تجارتوں میں تربیت دے گا۔ تربیت کے بعد نوجوانوں کو روزگار میں مدد اور رہنمائی بھی فراہم کی جائے گی۔ فاؤنڈیشن کی ڈیجیٹل ایجوکیشن موبائل بس دیہی علاقوں کو ڈیجیٹل تعلیم فراہم کرے گی۔ اس سے پہلے، یہ پروگرام اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع میں کامیابی کے ساتھ نافذ کیا گیا تھا، جس سے 1500 سے زیادہ نوجوانوں کو فائدہ ہوا تھا۔ اس نئے اقدام کے ذریعے، فاؤنڈیشن کا مقصد خطے کے 1,000 سے زیادہ ضرورت مند نوجوانوں کو تربیت دینا اور انہیں روزگار کے مواقع سے جوڑنا ہے۔
یو این آئی ۔م اع