NationalPosted at: Oct 11 2024 7:19PM لوک سبھا کے اسپیکر کی عوام کو دسہرہ کی مبارکباد

نئی دہلی، 11 اکتوبر (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے دسہرہ کے موقع پر عوام کو مبارکباد د پیش کی اپنے پیغام مبارکباد میں مسٹر برلا نے کہا کہ "وجے دشمی" یعنی "دسہرہ" کے مقدس تہوار پر آپ سب کو نیک خواہشات یہ تہوار، جو نو دن کے تپسیا کے بعد آتا ہے، ہمارے ملک کے روحانی اور ثقافتی ورثے کی ایک بھرپور شکل ہے وجے دشمی کا یہ تہوار بدی پر نیکی کی جیت اور برائی پر اچھائی کی فتح کی ہماری لازوال اقدار کی علامت ہے وجے دشمی کے دن، مریادا پرشوتم بھگوان شری رام نے راون پر اور ماں درگا نے مہیشاسور پر فتح حاصل کی تھی۔ یہ تہوار ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جب ہم سچائی اور راست بازی کے راستے پر چلیں گے تو ہماری جیت ضرور ہوگی۔ ملک کے ہر حصے میں وجے دشمی پوری خوشی اور جوش و خروش کے ساتھ منائی جاتی ہے۔ یہ صرف ایک تہوار نہیں ہے بلکہ ہمارے ثقافتی ورثے کا تہوار ہے۔
مسٹر برلا نے مزید کہا کہ دسہرہ میں راون دہن کا مطلب صرف پتلا جلانا نہیں ہے، بلکہ سماج اور اپنے اندر کی برائیوں کو ختم کرنا ہے۔ ہمیں منفی سوچ کو ہٹا کر مثبت سوچ کی سمت بڑھنا ہے۔ آج کے دن ہم سب یہ عزم کریں کہ ہم ہمیشہ حق، مذہب اور انصاف کے راستے پر چلیں گے۔ متحد رہ کر ہم ایک مضبوط اور ترقی یافتہ ملک بنائیں گے۔‘‘
یو این آئی ۔ ع خ