NationalPosted at: Feb 17 2025 4:53PM دہلی-این سی آر میں زلزلے کے شدید جھٹکے، وزیر اعظم کی دہلی والوں سے "پرسکون" رہنے کی اپیل

نئی دہلی، 17 اگست (یو این آئی) دہلی-این سی آر میں پیر کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکتر اسکیل پر چار ریکارڈ کی گئی نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق آج صبح 5:37 بجے دہلی این سی آر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے زلزلے کی شدت 4 تھی اور اس کا مرکز قومی دارالحکومت میں سطح زمین سے 5 کلومیٹر نیچے تھا دہلی کے علاوہ فرید آباد، گروگرام، روہتک، غازی آباد، نوئیڈا اور آس پاس کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے زلزلے کے باعث لوگوں کے گھروں میں لگے پنکھے اور برتن زور سے ہلنے لگے ۔ خوف کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
این سی ایس کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں 28.59 ڈگری شمالی عرض بلد اور 77.16 ڈگری مشرقی طول بلد پر واقع تھا۔
دہلی پولیس نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ کسی بھی پریشانی کی صورت میں ایمرجنسی سروس 112 پر ڈائل کریں۔ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
دریں اثنا، وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی کے باشندوں سے "پرسکون" رہنے کی اپیل کی اور کہا کہ حکام صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے 'ایکس' پر لکھا: "دہلی اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ہر ایک سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ پرسکون رہیں اور ممکنہ آفٹر شاکس سے چوکنا رہتے ہوئے حفاظتی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ حکام صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
یو این آئی۔ م ع۔ 0948