Saturday, Apr 18 2026 | Time 18:22 Hrs(IST)
National

چار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات کا اعلان، ووٹنگ 9 سے 29 اپریل کے درمیان ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو ہوگی

چار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات کا اعلان، ووٹنگ 9 سے 29 اپریل کے درمیان ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو ہوگی

نئی دہلی، 15 مارچ (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ مغربی بنگال، آسام، تمل ناڈو، کیرالہ اور مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری کی کل 824 اسمبلی سیٹوں کے لیے عام انتخابات 9 اپریل سے 29 اپریل کے درمیان ہوں گے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے اتوار کے روز یہاں خصوصی پریس کانفرنس میں اسمبلی انتخابات کے شیڈیول کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آسام کی 126 سیٹوں، کیرالہ کی 140 سیٹوں اور پڈوچیری کی 30 سیٹوں کے لیے 9 اپریل کو ایک ہی مرحلے میں انتخابات ہوں گے۔ تمل ناڈو کی 234 سیٹوں کے لیے ایک ہی مرحلے میں 23 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ جبکہ مغربی بنگال میں انتخابات دو مرحلوں میں 23 اور 29 اپریل کو ہوں گے۔ ریاست کی کل 294 سیٹوں میں سے پہلے مرحلے میں 152 سیٹوں پر اور دوسرے مرحلے میں 142 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔
ان تمام ریاستوں اور پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو ہوگی۔ انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی ان ریاستوں میں مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہو گیا ہے۔
مسٹر گیانیش کمار نے بتایا کہ چار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں 17.4 کروڑ ووٹروں کے لیے تقریباً 2.19 پولنگ اسٹیشن بنائے جا رہے ہیں۔ کمیشن نے آزادانہ اور منصفانہ ووٹنگ کو یقینی بنانے کے لیے انتخابی کاموں پر تقریباً 25 لاکھ انتخابی اہلکاروں کی تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔
جاری۔ یو این آئی۔ م ش۔

خاص خبریں
بجٹ اجلاس مکمل، لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

بجٹ اجلاس مکمل، لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا کا بجٹ اجلاس، جو 28 جنوری کو شروع ہوا تھا، ہفتہ کے روز اختتام کو پہنچا، جس کے بعد ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے کارروائی ملتوی کرنے سے قبل بتایا کہ 18 ویں لوک سبھا کے اس ساتویں سیشن کا آغاز 28 جنوری کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ خطاب سے ہوا تھا اس سیشن کے دوران کل 31 نشستیں ہوئیں اور 151 گھنٹے 42 منٹ تک کام کاج ہوا۔

...مزید دیکھیں
مرکزی ملازمین کے لیے مہنگائی بھتے میں دو فیصد اضافہ

مرکزی ملازمین کے لیے مہنگائی بھتے میں دو فیصد اضافہ

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) مرکزی کابینہ نے ہفتہ کے روز اپنے ملازمین کے لیے یکم جنوری 2026 سے مہنگائی بھتے میں دو فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں یہاں منعقدہ کابینہ کی میٹنگ کے بعد اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے بتایا کہ اب مرکزی ملازمین کے لیے مہنگائی بھتہ 58 فیصد سے بڑھ کر 60 فیصد ہو جائے گا ریٹائرڈ مرکزی ملازمین کو پنشن میں ملنے والی مہنگائی راحت (ڈی آر) کو بھی 58 فیصد سے بڑھا کر 60 فیصد کر دیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
خواتین کے ریزرویشن اور حلقہ  بندی پر حکومت کو گھیرتے ہوئے پرینکا نے اپوزیشن کے اتحاد کو مضبوط قرار دیا

خواتین کے ریزرویشن اور حلقہ بندی پر حکومت کو گھیرتے ہوئے پرینکا نے اپوزیشن کے اتحاد کو مضبوط قرار دیا

نئی دہلی 18 اپریل (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے خواتین کے ریزرویشن سے متعلق آئینی ترمیمی بل کے لوک سبھا میں پاس نہ ہونے کو "جمہوریت کی بڑی جیت" قرار دیا ہے محترمہ پرینکا گاندھی نے ہفتہ کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت جمہوری نظام کو کمزور کرنے اور ملک کے وفاقی ڈھانچے میں تبدیلی کی "سازش" کر رہی تھی، جسے اپوزیشن نے متحد ہو کر ناکام بنا دیا۔

...مزید دیکھیں
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کردیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کردیا

تہران، 18 اپریل (یو این آئی) پاسداران انقلاب اسلامی کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی مسلسل ناکہ بندی کی وجہ سے آبنائے ہرمز کا کنٹرول اب پچھلی حالت میں واپس آ گیا ہے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی سابقہ حالت میں اب کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اس کا کنٹرول مکمل طور پر پرانی حالت میں واپس آگیا ہے پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز اب ایران کی مسلح افواج کے سخت کنٹرول میں ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی سے حج پروازوں کا آغاز، دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن نے حجاج کو رخصت کیا

دہلی سے حج پروازوں کا آغاز، دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن نے حجاج کو رخصت کیا

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) ہندوستان سے مقدس فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے حجاج کرام کی روانگی کا عمل 18 اپریل سے شروع ہو گیا ہے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے انتظامات کے تحت دارالحکومت دہلی سے حج 2026 کے لیے جانے والے کل 371 حجاج کرام کو آج اندرا گاندھی بین الاقومی ایئر پورٹ کے ٹرمنل 3 سے سعودی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے حکومتِ ہند کی وزارتِ اقلیتی امور کے سیکریٹری ڈاکٹر شری وتس کرشنا اور دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے پھولوں کے ہار پہنا کر مدینہ منورہ کے لیے صبح 9:45بجے روانہ کیا۔

...مزید دیکھیں
ایس آئی آر کا عمل غیر آئینی اور جمہوریت کا مذاق: سابق چیف الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی

ایس آئی آر کا عمل غیر آئینی اور جمہوریت کا مذاق: سابق چیف الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) سابق چیف الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی نے ملک بھر میں جاری ووٹرفہرستوں کی تفصیلی نظرثانی (ایس آئی آر) کے عمل پر سنگین سوالات اٹھاتے ہوئے اسے غیر آئینی اور عوام کے خلاف ایک سازش قرار دیا ہے انسانی حقوق کی تنظیم 'جن ہستکشیپ' کی جانب سے یہاں پریس کلب آف انڈیا میں " سلیکٹنگ دی الیکٹرز:ماکری آف ڈیموکریسی" کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر قریشی نے کہا کہ یہ عمل ووٹر لسٹ اور انتخابی قوانین کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔

...مزید دیکھیں
بجٹ اجلاس  تاریخی رہا، کانگریس پر خواتین مخالف ہونے کا انمٹ داغ لگ گیا: ریجیجو

بجٹ اجلاس تاریخی رہا، کانگریس پر خواتین مخالف ہونے کا انمٹ داغ لگ گیا: ریجیجو

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) پارلیمانی امور کے وزیر کرن ریجیجو نے کہا ہے کہ ہفتہ کو ختم ہوا بجٹ اجلاس تاریخی رہا ہے، لیکن اس اجلاس میں کانگریس اور اس کی اتحادی جماعتوں پر خواتین مخالف ہونے کا جو داغ لگا ہے وہ کبھی نہیں مٹے گا اور مشتعل ملک کی خواتین اپنے حقوق چھیننے پر ان جماعتوں کو کبھی معاف نہیں کریں گی مسٹر ریجیجو نے آج یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 16 اپریل سے شروع ہوئے پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے تین روزہ توسیعی اجلاس میں 'ناری وندن ادھینیم' (خواتین ریزرویشن بل) لایا گیا تھا، لیکن دو دن تک جاری رہنے والی بحث کے بعد کانگریس اور انڈیا اتحاد کی دیگر جماعتوں کے خواتین مخالف رویے کی وجہ سے اسے منظور نہیں کیا جا سکا۔

...مزید دیکھیں

دھمتری سے 35 لوگوں کو چوتھیا لے جا رہی پک اپ بالود میں پلٹی، ایک کی موت، 17 زخمی

18 Apr 2026 | 2:09 PM

بالود، 18 اپریل (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے بالود ضلع ہیڈ کوارٹر سے تقریباً 12 کلومیٹر دور جھلملا سے رانی مائی موڑ کے پاس جمعہ کی شام ایک تیز رفتار پک اپ گاڑی پلٹ گئی۔ اس حادثے میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ 17 افراد زخمی ہو گئے۔ ان میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جنہیں بہتر علاج کے لیے ریفر کیا گیا ہے۔.