Saturday, Dec 13 2025 | Time 18:52 Hrs(IST)
National

دہشت گردی کی مالی معاونت کی جانچ: ای ڈی نے الفلاح یونیورسٹی سے وابستہ کئی مقامات پر چھاپے مارے

دہشت گردی کی مالی معاونت کی جانچ: ای ڈی نے الفلاح یونیورسٹی سے وابستہ کئی مقامات پر چھاپے مارے

نئی دہلی، 18 نومبر (یو این آئی) دہلی دھماکہ معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ہریانہ کے فرید آباد میں واقع الفلاح یونیورسٹی اور دہلی کے اوکھلا میں واقع اس کے دفتر سمیت 25 سے زیادہ مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔
یہ کارروائی دہلی میں لال قلعے کے قریب ہوئے دھماکے سے منسلک منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی بڑے پیمانے پر کی جانے والی تحقیقات کا حصہ ہے۔ اس دھماکے میں 15 افراد کی موت ہوگئی تھی۔
ای ڈی کی ٹیموں نے منگل کی صبح 5:15 بجے شروع ہوئے ایک آپریشن میں الفلاح یونیورسٹی کے اوکھلا دفتر سمیت دہلی-این سی آر کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ جانچ کا مقصد اُس مالیاتی نیٹ ورک کا سراغ لگانا ہے جس نے دھماکہ کرنے والوں کی مدد کی تھی۔
یہ معاملہ اُس وقت سامنے آیا جب الفلاح یونیورسٹی سے وابستہ ایک ڈاکٹر، ڈاکٹر عمر نبی کی شناخت اُس آئی 20 کار کے ڈرائیور کے طور پر ہوئی جس میں دھماکہ ہوا تھا۔ ابتدا میں یونیورسٹی نےخود کوڈاکٹر عمر نبی سے الگ کر لیا تھا، لیکن بعد ازاں دہلی کرائم برانچ اور ہریانہ پولیس کی تفتیش میں ادارے کے اندر بڑے پیمانے پر مالی دھوکہ دہی کا انکشاف ہوا۔ اس کے بعد ای ڈی نے مداخلت کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کی جانچ شروع کی۔
اس کارروائی نے مالی دھوکہ دہی کے ایک پیچیدہ نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا ہے۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ الفلاح گروپ سے منسلک کم از کم نو فرضی کمپنیاں ایک ہی پتے پر رجسٹرڈ ہیں اور سبھی تفتیش کے دائرے میں ہیں۔
ای ڈی کے ایک سینئر افسر نے کہا،’’الفلاح ٹرسٹ اور اس سے وابستہ اداروں کے کردار پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ ہم اُن اہم افسران کی جانچ کر رہے ہیں جو مالیات اور انتظامیہ کی نگرانی کرتے ہیں۔‘‘
تحقیقات میں یونیورسٹی کے یو جی سی (یو جی سی)اور این اے اے سی(این اے اے سی)سے منظوری کے دعوؤں میں ابتدائی طور پر تضاد پایا گیا۔ ان پہلوؤں کی متعلقہ انضباطی اتھارٹیز سے تصدیق کی جا رہی ہے۔ پولیس کی ایف آئی آر کی بنیاد پر ای ڈی کی جانچ اب صرف دہشت گردی سے متعلق تفتیش نہیں رہی بلکہ یہ ایک پیچیدہ مالیاتی دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کے معاملے کی شکل اختیار کر چکی ہے، جو ادارے کے مالی جرائم اور دھماکے کے ملزمین کی سرگرمیوں کے درمیان گہرے رابطے کی نشاندہی کرتی ہے۔
یو این آئی - م ک۔ایس وائی۔

خاص خبریں
پارلیمنٹ حملے کے شہداء کو قوم کا خراجِ عقیدت، دہشت گردی کے خلاف اتحاد برقرار رکھنے کا عزم

پارلیمنٹ حملے کے شہداء کو قوم کا خراجِ عقیدت، دہشت گردی کے خلاف اتحاد برقرار رکھنے کا عزم

نئی دہلی، 13 دسمبر (یواین آئی) ملک نے ہفتہ کے روز 2001 میں پارلیمنٹ ہاؤس پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی برسی کے موقع پر نہایت وقار اور سنجیدگی کے ساتھ اُن بہادر جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے ملک کی جمہوریت کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

...مزید دیکھیں
برلا نے پارلیمنٹ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا

برلا نے پارلیمنٹ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے سال 2001 میں ہندوستانی پارلیمنٹ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں جان گنوانے والے سکیورٹی اہلکاروں اور ملازمین کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
راہل گاندھی نے پارٹی کے محکمہ درج فہرست ذات کے عہدیداروں سے خطاب کیا

راہل گاندھی نے پارٹی کے محکمہ درج فہرست ذات کے عہدیداروں سے خطاب کیا

نئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز پارٹی کے درج فہرست ذات (ایس سی) شعبہ کے عہدیداروں کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کو مضبوط بنانے سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

...مزید دیکھیں
قبائلی جنگجوؤں سے پارلیمنٹ اور پہلگام حملے تک

قبائلی جنگجوؤں سے پارلیمنٹ اور پہلگام حملے تک

خصوصی تحریر: جینت رائے چودھری
نئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان نے دہشت گردانہ حملوں کی ایک طویل اور دردناک تاریخ دیکھی ہے جس کا آغاز حصول آزادی کے ساتھ ہی ہوا۔

...مزید دیکھیں
عمر عبداللہ گلمرگ میں کئی کلیدی منصوبوں کو عوام کے نام وقف کیا

عمر عبداللہ گلمرگ میں کئی کلیدی منصوبوں کو عوام کے نام وقف کیا

سری نگر، 13 دسمبر (یو این آئی) جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتے کو سیاحتی مقام گلمرگ میں کئی اہم منصوبوں کو عوام کے نام وقف کر دیا۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان پر 50 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف ایوانِ نمائندگان کے تین ارکان نے   قرارداد پیش کی

ہندوستان پر 50 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف ایوانِ نمائندگان کے تین ارکان نے قرارداد پیش کی

واشنگٹن، 13 دسمبر (یو این آئی) امریکہ میں کانگریس (پارلیمنٹ) کے ایوانِ زیریں، ایوانِ نمائندگان کے تین ارکان نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ہندوستان سے درآمد کی جانے والی اشیا پر عائد کیے گئے 50 فیصد تک کے ٹیرف کو ختم کرنے کے لیے ایک قرارداد پیش کی ہے۔

...مزید دیکھیں

اراضی فروخت فراڈ معاملے میں 4 ملزموں کے خلاف چارج شیٹ داخل:سی بی کے

سری نگر، 13 دسمبر (یو این آئی) کرائم برانچ کشمیر کی اقتصادی جرائم ونگ نے ایک بڑے اراضی فروخت فراڈ معاملے میں چار ملزموں کے خلاف چارج شیٹ دائرکی ہے۔

...مزید دیکھیں