NationalPosted at: Mar 18 2025 8:07PM ووٹر کی تصویر کی شناخت کو آدھار سے جوڑنا آئین اور عدالتی فیصلوں کے مطابق کیا جائے گا: کمیشن

نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ووٹر فوٹو شناختی کارڈ (ای پی آئی سی) کو آدھار کارڈ سے جوڑنے پر جلد تکنیکی مشاورت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور دونوں کارڈ کو جوڑنے کا کام آئین، عوامی نمائندگی قانون اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کی دفعات کے مطابق کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں منگل کو دارالحکومت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا۔ میٹنگ کی صدارت چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے کی اور اس میں الیکشن کمشنرز ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو اور ڈاکٹر وویک جوشی کے ساتھ مرکزی محکموں کے داخلہ، قانون ساز محکمہ، انفارمیشن ٹکنالوجی اور یونیک آئیڈینٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا (یو آئی ڈی اے آئی)، آدھار کارڈ جاری کرنے والی ایجنسی اور الیکشن کمیشن کے تکنیکی ماہرین نے شرکت کی۔
میٹنگ کے بعد جاری کردہ ایک ریلیز میں کہا گیا ہےکہ "ملک کے آئین کے آرٹیکل 326 کے مطابق ووٹ دینے کا حق صرف ہندوستان کے شہری کو دیا جا سکتا ہے، آدھار کارڈ شخص کی شناخت قائم کرتا ہے۔"
کمیشن نے کہاکہ "اس لیے یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ ای پی آئی سی کو آدھار کے ساتھ جوڑنا آئین کے آرٹیکل 326، عوامی نمائندگی ایکٹ، 1950 کے سیکشن 23(5) اور 23(6) کے مطابق کیا جائے گا۔ "
کمیشن نے کہا کہ اسی مناسبت سے، یو آئی ڈی اے آئی اور الیکشن کمیشن کے تکنیکی ماہرین کے درمیان جلد ہی تکنیکی مشاورت شروع ہونے والی ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا