Tuesday, Jan 13 2026 | Time 06:04 Hrs(IST)
International

ایلون مسک کاایک نئی سیاسی جماعت امریکہ پارٹی کے قیام کا اعلان

ایلون مسک  کاایک نئی سیاسی جماعت امریکہ پارٹی کے قیام کا اعلان

واشنگٹن، 06 جولائی (یواین آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تنازع اورناراضگی کے درمیان ارب پتی ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے امریکہ میں ایک نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا ہے انہوں نے ایک نئی سیاسی جماعت ’امریکہ پارٹی‘ کے قیام کا اعلان کردیا۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ عوام کی اکثریت کی سیاسی تبدیلی کی خواہش کے جواب میں کیا گیا ہے ایلون مسک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ "ایکس" پر جاری ایک بیان میں کہا کہ"دو کے مقابلے میں ایک کے تناسب سے آپ ایک نئی سیاسی جماعت چاہتے ہیں اور آپ کو وہ ملنے جا رہی ہے!"
انہوں نے امریکہ میں رائج سیاسی نظام پر سخت تنقید کی اور کہاکہ"جب بات ملکی خزانے کے زیاں اور کرپشن کے سبب دیوالیہ ہونے تک جا پہنچے تو یہ جمہوریت نہیں بلکہ ایک ایسا نظام ہے جس میں ایک ہی جماعت فیصلے پر قابض ہے"۔
ریپبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اُن کے اہم انتخابی مالی مددگار ایلون مسک کے درمیان بگڑتے ہوئے تعلقات نے ہفتہ کو ایک نیا رخ اختیار کرلیا، جب ارب پتی صنعتکار نے ایک نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کر دیا، انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا ’بگ بیوٹی فل‘ ٹیکس بل امریکا کو دیوالیہ کر دے گا۔
ایلون مسک کے مطابق ’’حزب امریکہ‘‘ کا مقصد "امریکی عوام کو دوبارہ آزادی دینا" اور سیاسی اداروں کے ناکام نظام کا حقیقی متبادل پیدا کرنا ہے۔
اسی تناظر میں مسک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنے بدلتے ہوئے رویے کی بھی وضاحت کی۔ جب ایک صارف نے ان سے پوچھا کہ وہ پہلے ٹرمپ کے حامی تھے، اب تنقید کیوں کر رہے ہیں؟
مسک نے جواب دیا کہ"جب بجٹ خسارہ 2 ٹریلین ڈالر سے بڑھ کر 2.5 ٹریلین ڈالر ہو جائے، تو یہ دیوالیہ پن کا راستہ ہے، جو ملک کو بربادی کی طرف لے جاتا ہے"۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے ایک روز قبل اپنی ایکس پوسٹ میں اپنے پیروکاروں سے پوچھا تھا کہ کیا امریکا میں نئی سیاسی جماعت بننی چاہیے؟ ہفتے کو انہوں نے اعلان کیا کہ ’آج، امریکا پارٹی کی بنیاد رکھی گئی ہے تاکہ آپ کو آپ کی آزادی واپس دی جاسکے‘۔
انہوں نے لکھا کہ ’دو کے مقابلے میں ایک کے تناسب سے آپ نئی سیاسی جماعت چاہتے ہیں، اور اب وہ آپ کو ملے گی!‘۔
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا جب ایک روز قبل ٹرمپ نے اپنے خود ساختہ ’بگ بیوٹی فل‘ ٹیکس کٹوتی اور اخراجات کے بل پر دستخط کیے تھے، جس کی ایلون مسک نے سخت مخالفت کی تھی۔
ٹیسلا کار کمپنی اور اسپیس ایکس سیٹلائٹ کمپنی کے ذریعے دنیا کے امیر ترین شخص بننے والے ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری انتخابی مہم پر کروڑوں ڈالر خرچ کیے اور ان کی دوسری مدتِ صدارت کے آغاز سے ہی ’محکمہ سرکاری اخراجات میں کفایت شعاری‘ کی سربراہی کی, مگر اب دونوں کے درمیان اس بل پر شدید اختلافات پیدا ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ایلون مسک اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان حالیہ ہفتوں میں لفظی جھڑپیں دیکھنے میں آئی ہیں۔ اگرچہ دونوں کچھ عرصہ قبل وائٹ ہاؤس کی ایک تقریب میں اکٹھے نظر آئے تھے، جہاں ٹرمپ نے مسک کا "حکومتی خدمات میں مختصر مگر مؤثر کردار" پر شکریہ بھی ادا کیا تھا۔
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
ہر نوجوان کو ہندوستان کو غلامی کی ذہنیت سے آزاد کرنے کا عہد کرنا ہوگا: وزیراعظم مودی

ہر نوجوان کو ہندوستان کو غلامی کی ذہنیت سے آزاد کرنے کا عہد کرنا ہوگا: وزیراعظم مودی

نئی دہلی، 12 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ نئے خیالات، توانائی اور مقاصد کے ساتھ نوجوان طاقت قوم کی تعمیر میں سب سے آگے ہے اور ملک کے ہر نوجوان کو عزم کے ساتھ ہندوستان کو غلامی کی ذہنیت سے باہر نکالنا ہوگا مسٹر مودی نے پیر کو ’وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ‘ کے دوسرے کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے گزشتہ ایک دہائی میں کئی اصلاحات کی ہیں اور ان کے مرکز میں ملک کی نوجوان طاقت کو رکھا ہے۔

...مزید دیکھیں
بجٹ 27-2026: سرمایہ کاری میں کمی اور بڑھتی ہوئی معاشی ناانصافی بڑی چیلنجز ہیں، کانگریس

بجٹ 27-2026: سرمایہ کاری میں کمی اور بڑھتی ہوئی معاشی ناانصافی بڑی چیلنجز ہیں، کانگریس

نئی دہلی،12 جنوری (یو این آئی ) کانگریس نے ملک کی بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ مالیاتی بجٹ 27-2026 کے سامنے سرمایہ کاری میں سستی، گھریلو بچتوں میں گراوٹ اور بڑھتی ہوئی معاشی ناہمواری جیسے سنگین مسائل سب سے بڑا چیلنج ہوں گے۔

...مزید دیکھیں
اسرو کو بڑا دھکہ۔پی ایس ایل وی۔سی 62  مشن ناکام، ڈی آر ڈی او کا سیٹلائٹ خلا میں نہ پہنچ سکا

اسرو کو بڑا دھکہ۔پی ایس ایل وی۔سی 62 مشن ناکام، ڈی آر ڈی او کا سیٹلائٹ خلا میں نہ پہنچ سکا

حیدرآباد 12جنوری (یواین آئی) ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارہ(اسرو) کا قابلِ اعتماد راکٹ پی ایس ایل وی سی 62 پیر کواپنے مشن میں ناکام ہو گیا یہ راکٹ ڈی آر ڈی او کے اہم ترین زمین مشاہداتی سیٹلائٹ ای او ایس این ون اور 15 دیگر ملکی و غیر ملکی سیٹلائٹس کو ان کے مقررہ مدار میں پہنچانے میں ناکام رہا 22.5 گھنٹے کی الٹی گنتی کے بعد 44.4 میٹر بلند اور 260 ٹن وزنی اس راکٹ نے صبح 10.18بجے شاررینج کے پہلے لانچ پیڈ سے شاندار پروازکی۔

...مزید دیکھیں
نامزد۔امریکی سفیر برائے ہند سرجیو گور کا دوطرفہ شراکت داری کو نئی سطح پر لے جانے کا عزم

نامزد۔امریکی سفیر برائے ہند سرجیو گور کا دوطرفہ شراکت داری کو نئی سطح پر لے جانے کا عزم

نئی دہلی، 12 جنوری (یو این آئی) ہندوستان میں نامزدامریکی سفیر سرجیو گور نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ امریکہ اور ہندوستان کے درمیان دوطرفہ شراکت داری کو 'اگلی سطح' تک لے جائیں گے اور دونوں ممالک کے درمیان گہری اور پائیدار "دوستی" کو مزید مستحکم کرنے کے لئے کوشاں رہیں گے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو اپنی سفارتی اسنادِ پیش کرنے سے قبل آج نئی دہلی میں امریکی سفارت خانہ میں ایک خصوصہ تقریر میں مسٹر گور نے زور دیا کہ "ٹرمپ اور وزیر اعظم مودی کے درمیان تعلقا حقیقی ہیں'۔

...مزید دیکھیں
فرعون، نمرود اور رضا شاہ کے ساتھ جو ہوا وہی ٹرمپ کے ساتھ ہوگا: آیت اللّٰہ خامنہ ای

فرعون، نمرود اور رضا شاہ کے ساتھ جو ہوا وہی ٹرمپ کے ساتھ ہوگا: آیت اللّٰہ خامنہ ای

تہران، 12 جنوری (یو این آئی) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ فرعون، نمرود اور رضا شاہ کے ساتھ جو ہوا وہی ٹرمپ کے ساتھ ہو گاایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غرور میں ڈوبا ایک شخص پوری دنیا کے فیصلے کر رہا ہے آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ اسے یہ سمجھنا چاہیے کہ اقتدار کے عروج پر طاقتور ترین حکمرانوں کے ساتھ کیا ہوا واضح رہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا اور اسرائیل کو ایران میں فسادات کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
آرٹیفیشیل انٹلی جنس صحافت کا معاون ہے متبادل نہیں

آرٹیفیشیل انٹلی جنس صحافت کا معاون ہے متبادل نہیں

نئی دہلی، 12 جنوری (یو این آئی) دنیا کے تمام شعبہ حیات پر حاوی ہوتے آرٹیفیشیل انٹلی جنس (اے آئی) کے امکانات اور خدشات پر روشنی ڈالتےہوئے معروف صحافی اسد مرزا نے کہا کہ اے آئی صحافت کا معاون ہے متبادل نہیں, یہ بات انہوں نے گزشتہ شام عالمی کتاب میلہ میں 'کونسل آف مسلم ایلڈرس'کے زیر اہتمام 'اے آئی فور ہیومنٹی: ریلیجیس پریسپکٹیوآن ایتھیکل آرٹیفیشیل انٹلی جنس' کے عنوان سے منعقدہ مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے کہی۔

...مزید دیکھیں
ڈونرو ڈاکٹرائن’ کثیر قطبی دنیا کو تیز کر رہی ہے،ہند-چین اپنے تعلقات مستحکم کریں گے،جنوبی ایشیا میں تحمل بہتر حکمت عملی : جارج ییو

ڈونرو ڈاکٹرائن’ کثیر قطبی دنیا کو تیز کر رہی ہے،ہند-چین اپنے تعلقات مستحکم کریں گے،جنوبی ایشیا میں تحمل بہتر حکمت عملی : جارج ییو

از:جینت رائے چودھری اور آرتی بالی
نئی دہلی ،12دسمبر(یواین آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی ‘ڈونرو ڈاکٹرائن’ عالمی نظام میں پائے جانے والے انتشارکو تیزی کے ساتھ کثیر قطبی دنیا کی طرف منتقل کر رہی ہے، اس صورتحال میں ہندوستان اور چین اپنے تعلقات کو مستحکم کرنے کی طرف کام کریں گے، جبکہ ہندوستان کی اپنے پڑوس میں طویل مدتی بہترین حکمت عملی تحمل، علاقائی ایڈجسٹمنٹ اور بیرونی طاقتوں کو داخلی تقسیم سے فائدہ اٹھانے سے روکنا ہے، یہ بات سنگاپور کے سابق وزیر خارجہ اور اسٹریٹجک مفکر جارج یانگ-بون ییو نے کہی۔

...مزید دیکھیں

جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر شبانہ سفر سے گریز کریں: ٹریفک پولیس

12 Jan 2026 | 10:37 PM

سری نگر،12جنوری(یو این آئی) ٹریفک پولیس نے پیر کو ایک اہم ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے مسافروں اور ایل ایم وی چلانے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر رات کے اوقات میں سفر سے گریز کریں اور اپنی نقل و حرکت کو دن کے وقت تک محدود رکھیں۔ حکام نے کہا کہ ناشری ٹنل سے نویگ ٹنل تک رات کے دوران ہیوی موٹر وہیکلز (ایچ ایم وی) کی آمدورفت سے عام شہریوں اور ڈرائیوروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ .