Wednesday, Jun 25 2025 | Time 10:17 Hrs(IST)
Entertainment

علی فضل نے ویب سیریز ‘رکت برہمانڈ’ کے ایکشن سیکونسز کی تیاری کے لیے جوجوتسو کی ٹریننگ لی

علی فضل نے ویب سیریز ‘رکت برہمانڈ’ کے ایکشن سیکونسز کی تیاری کے لیے جوجوتسو کی ٹریننگ لی

ممبئی، 22 مئی (یواین آئی) بالی ووڈ اداکار علی فضل نے ویب سیریز ‘رکت برہمانڈ’ کے ایکشن سیکونسز کی تیاری کے لیے اطالوی بلیک بیلٹ ہولڈر امبرٹو بارباگالو سے جوجوتسو کی ٹریننگ لی ہے۔

علی فضل ان دنوں اپنی آنے والی ویب سیریز ‘رکت برہمانڈ’ کے اگلے شیڈول کی تیاری کے لیے جوجوتسو کی سخت ٹریننگ لے رہے ہیں۔
وہ گزشتہ ایک ماہ سے اٹلی کے معروف مارشل آرٹ ماہر اور بلیک بیلٹ ہولڈر امبرٹو بارباگالو کی رہنمائی میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔

راج اینڈ ڈی کے کی کریٹیوٹیم کی قیادت میں بننے والی اس سیریز کی شوٹنگ چند ہفتوں میں ممبئی میں دوبارہ شروع ہونے والی ہے۔
اس دوران کئی زبردست ایکشن سین فلمائے جائیں گے، جن کے لیے جسمانی طور پر فٹ اور تیار رہنا انتہائی ضروری ہے۔
علی فضل نے ان سینز کو حقیقت پسندانہ انداز میں پیش کرنے کے لیے خود کو مکمل طور پر وقف کر دیا ہے۔

پروجیکٹ سے وابستہ ایک ذرائع نے بتایا، “علی شروع سے ہی اس بات پر واضح تھے کہ وہ ایکشن سینز کے لیے خود کو مناسب طریقے سے تربیت دینا چاہتے ہیں۔
وہ باڈی ڈبل پر انحصار نہیں کرنا چاہتے تھے۔
اسی وجہ سے ٹیم نے امبرٹو کو ٹریننگ کے لیے بلایا، تاکہ علی صحیح تکنیک اور انداز کے ساتھ تیار ہو سکیں۔

یواین آئی۔
م س