Monday, Jun 23 2025 | Time 17:38 Hrs(IST)
Entertainment

انوپم کھیر کی فلم ’تنوی دی گریٹ‘ 18 جولائی کو ریلیز ہوگی

انوپم کھیر کی فلم ’تنوی دی گریٹ‘ 18 جولائی کو ریلیز ہوگی

ممبئی، 20 مئی (یواین آئی) بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’تنوی دی گریٹ‘ 18 جولائی کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی انوپم کھیر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’تنوی دی گریٹ‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے انوپم کھیر نے اس فلم کی ہدایت کاری کے علاوہ اس میں اداکاری بھی کی ہے انوپم نے انسٹاگرام پر فلم ’تنوی دی گریٹ‘ کا نیا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اس فلم کی ریلیز کی تاریخ کی معلومات فراہم کی ہیں۔

انوپم کھیر نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر فلم ’تنوی دی گریٹ‘ کا پوسٹر ساجھا کرتے ہوئے لکھا، ’’لوگ اسے مختلف کہتے تھے، لیکن اس نے کبھی اسے کمزوری نہیں سمجھا۔
جب کہ دنیا نے اسے ایک ایک کر کے باکسوں میں فٹ کرنے کی کوشش کی، اس نے انہیں ایک ایک کر کے توڑنا چنا۔
تنوی دی گریٹ ایک یاد دہانی ہے کہ مختلف ہونا آپ کو کمزور نہیں بناتا، یہ آپ کو ناقابل تسخیر بناتا ہے۔
تنوی دی گریٹ کا پہلا پوسٹر۔
طاقت، خوابوں اور ناقابل تسخیر ہمت کی کہانی۔
18 جولائی کو سنیما گھروں میں تنوی سے ملیں۔
‘‘ پوسٹر میں اس فلم کی مرکزی اداکارہ شبھانگی دت نظر آ رہی ہیں۔
وہ اس فلم سے ہندی فلم انڈسٹری میں اپنا ڈیبیو کر رہی ہیں۔

یواین آئی۔
م س