EntertainmentPosted at: May 22 2025 3:40PM دھنوش ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کا کردار ادا کریں گے

ممبئی، 22 مئی (یواین آئی) ساؤتھ کی فلموں کے سپر اسٹار دھنوش پردہ سیمیں پر سابق صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی زندگی پر ایک بائیو پک بنائی جا رہی ہے اس فلم کا اعلان حال ہی میں کانز فلم فیسٹیول 2025 میں کیا گیا ہے اس فلم کی ہدایت کاری قومی ایوارڈ یافتہ ہدایت کار اوم راؤت کریں گے وہیں دھنوش اس فلم میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کا کردار ادا کریں گے اس فلم کی پروڈکشن ابھیشیک اگروال اور بھوشن کمار (ٹی سیریز) کر رہے ہیں، اور اسکرین پلے سائیون کواڈراس نے لکھا ہے۔
پروڈیوسر ابھیشیک اگروال نے کہا، “ہم ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی عظیم زندگی کو بڑے پردے پر لانے کے لیے پرجوش ہیں۔ یہ ہمارے لیے ایک جذباتی لمحہ ہے۔ میں ہندوستانی سنیما کی عظیم ہستیوں ٹی سیریز کے بھوشن جی، اوم راؤت جی اور دھنوش جی کے ساتھ کام کر کے فخرمحسوس کر رہا ہوں۔ ہمیں یہ کہانی سنانے کا اعزاز حاصل ہوا ہے اور ہم اس پروجیکٹ میں اپنا سب کچھ دے رہے ہیں۔”
پروڈیوسر بھوشن کمار نے کہا، “ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام صاحب کی زندگی ہر نسل کے لیے ایک تحریک ہے۔ ٹی سیریز کے لیے یہ فلم صرف ایک پروجیکٹ نہیں، بلکہ ایک خراج عقیدت بھی ہے۔ یہ اوم راؤت کے ساتھ ہماری تیسری فلم ہے اور دھنوش اور ابھیشیک اگروال کے ساتھ یہ تعاون اسے اور بھی خاص بنا دیتا ہے۔ یہ صرف ایک فلم نہیں، بلکہ ایک ایسی شخصیت کو خراج عقیدت ہے جس نے ہمیں دکھایا کہ خواب، لگن اور عاجزی کس طرح ایک قوم کے مستقبل کو تشکیل دے سکتے ہیں۔”
یواین آئی۔ م س