EntertainmentPosted at: May 15 2025 2:17PM مادھوری دکشت58 سال کی ہو گئیں

ممبئی، 15 مئی (یو این آئی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری دکشت آج 58 برس کی ہو گئیں مادھوری دکشت کی پیدائش 15 مئی 1967 کو ممبئی میں ایک متوسط طبقہ کے مراٹھی برہمن خاندان میں ہوئی انہوں نے ابتدائی تعلیم ممبئی سے حاصل کی اس کے بعد مادھوری نے ممبئی یونیورسٹی میں ‘مائکرو بایولوجسٹ‘ بننے کے لیے داخلہ لے لیا۔ اس دوران انہوں نے تقریباً آٹھ برس تک كتھك ڈانس کی تربیت بھی حاصل کی۔
مادھوری دکشت نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1984 میں راج شری پروڈکشن کے بینر تلے بنی فلم ’ابودھ‘ سے کیا لیکن کمزورا سکرپٹ اور ہدایت کی وجہ سے فلم باکس آفس پر بری طرح ردکردی گئی۔سال1984 سے 1988 تک وہ فلموں جگہ بنانے کیلئے جدوجہد کرتی رہیں۔
’ابودھ‘ کے بعد انہیں جو بھی کردار ملا وہ اسے قبول کرتی چلی گئیں۔ اس دوران انہوں نے ’سواتی‘، ’آوارہ‘، ’باپ‘، ’زمین‘، ’مہرے‘، ’حفاظت’ اور ’اتردکشن‘ جیسی کئی دوسرے درجے کی فلموں میں اداکاری کی لیکن ان میں سے کوئی بھی فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں ہوئی۔ مادھوری دکشت کی قسمت کا ستارہ سال 1988 میں آئی فلم ’تیزاب’ سے چمکا۔ یہ فلم باکس آف پر زبردست ہٹ ثابت ہوئی۔اس فلم میں مادھوری دکشت نے انل کپور کی محبوبہ کا کردار اداکیاتھا۔ فلم میں ان پر فلمایا گیا نغمہ‘ایک، دو تین‘ ان دنوںسامعین کے درمیان کافی مقبول ہوا تھا۔ فلم کی کامیابی کے بعد مادھوری دکشت فلم انڈسٹری میں صحیح شناخت حاصل کرنے میں کسی حد تک کامیاب ہو گئیں۔اسی برس انہیں ونود کھنہ کے ساتھ فلم ’دیاوان‘ میں کام کرنے کا موقع ملا لیکن اس سے انہیں کچھ خاص فائدہ نہیں ہوا۔
سال 1990 میں مادھوری دکشت کے فلمی کیریئر کی ایک اور اہم فلم ’دل‘ ریلیز ہوئی۔ فلم میں مادھوری دکشت اور عامر خان کی جوڑی کو شائقین نے کافی پسند کیا۔ ان کی یہ فلم بھی باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی ساتھ ہی فلم میں اپنی بااثر اداکاری کے لیے مادھوری دکشت کو اپنے فلمی کیریئر کا پہلا فلم فیئر ایوارڈ حاصل ہوا۔
سال 1991 مادھوری دکشت کے فلمی کیریئر کا اہم سال ثابت ہوا۔اس سال ان کی اداکاری کے نئے رنگ ناظرین کو دیکھنے کو ملے۔ اس سال ان کی ’100 ڈیز‘، ’ساجن‘، ’پرہار‘ جیسی فلمیں ریلیزہوئی۔ ان فلموں کی کامیابی نے مادھوری دکشت شہرت کی بلنديوں پر پہنچا دیا۔
سال 1992 میں مادھوری دکشت کی ایک اور اہم فلم ’بیٹا‘ ریلیز ہوئی۔
جاری
یواین آئی۔ م س