EntertainmentPosted at: Jul 22 2024 11:52AM مادھوری دکشت نے ڈانس ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر ساجھا کیا
ممبئی، 22 جولائی (یو این آئی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری دکشت نے اپنے ڈانس کی ویڈیو کوسوشل میڈیا پر ساجھاکیا ہے۔
مادھوری سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور مداحوں کے ساتھ اپنی اپ ڈیٹس مشترک کرتی رہتی ہیں۔ مادھوری نے اپنے ڈانس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر ساجھا کی ہے۔ وہ فلم 'پشپا 2' کے ٹرینڈنگ گانے اور ویڈیو میں مراٹھی گانوں کے ایک میش اپ پر رقص کرتی نظر آ رہی ہیں۔
انسٹاگرام پر ویڈیو مشترک کرتے ہوئے مادھوری دکشت نے لکھا ہے کہ جب شبہ ہو تو کھل کر ڈانس کریں۔ ان کے اس ڈانس ویڈیو کو کافی پسند کیا جا رہا ہے اور مداح اس پر ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔
یواین آئی۔ م س