OthersPosted at: Feb 10 2026 11:39AM سنجے مشرا نے بابِل خان کی تعریف کی
ممبئی، 10 فروری (یو این آئی) بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے مشرا نے حال ہی میں ایک چیٹ شو کے دوران اداکار بابل خان کی تعریف کی ہے مشرا اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم "ودھ 2" کی تشہیر کے لیے شو میں موجود تھے بات چیت کے دوران جب بابل کا تذکرہ ہوا تو انہوں نے ان کا موازنہ ان کے مرحوم والد اور لیجنڈ اداکار عرفان خان سے کیا جو کہ اپنے آپ میں ایک بڑی تعریف مانی جارہی ہے۔
سنجے مشرا نے کہا، "بابل بڑا کیوٹ لگتا ہے یار۔ کبھی کبھی وہ نوجوان عرفان بھائی، نیشنل اسکول آف ڈرامہ (این ایس ڈی) والے لگتے ہیں۔"سنجے مشرا جیسے تجربہ کار اداکار کی یہ بات خاص اہمیت رکھتی ہے۔ عرفان خان کا شمار ہندوستانی سنیما کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ لہذا، عرفان خان سے موازنہ کرنا بابل کے لیے ایک بہت بڑی تعریف ہے۔
یواین آئی۔الف الف