Wednesday, Jun 25 2025 | Time 10:57 Hrs(IST)
Entertainment

عامر خان کی فلم ستارے زمین پر کا ٹریلر جاری

ممبئی، 14 مئی (یو این آئی) بالی ووڈ اسٹار اور فلمساز عامر خان کی آنے والی فلم ستارے زمین پر کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ستارے زمین پر 2007 کی فلم تارے زمین پر کا اسپرچوئل سیکوئل ہے۔
عامر خان طویل عرصے بعد اس فلم کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی کر رہے ہیں۔
فلم ’ستارے زمین پر‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
فلم میں عامر خان باسکٹ بال ٹیم کے کوچ کے کردار میں نظر آ رہے ہیں، جو 10 اسپیشل افراد کی ٹیم کو ٹرینڈ کر رہے ہیں۔
عامر کو ابتدائی طور پر ایک غلطی کی سزا کے طور پر معذور بچوں کو باسکٹ بال سکھانے کا کام دیاجاتا ہے۔
پہلے تو وہ چڑ کر اور غصے میں ایسا کرتے ہیں۔
لیکن بعد میں وہ اس ذمہ داری کو پوری شدت سے نبھاتے ہیں۔
عامر خان اور جینیلیا ڈی سوزا کے علاوہ باقی اسٹار کاسٹ کی جھلک بھی ٹریلر میں نظر آرہی ہے۔

اپنے سوشل میڈیا پر ٹریلر شیئر کرتے ہوئے، میکرز نے لکھا – ایک ٹنگو باسکٹ بال کوچ، 10 طوفانی ستارے اور ان کا سفر۔
یہ فلم 20 جون کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

ستارے زمین پر کے ذریعے عامر خان پروڈکشن 10 نئے چہروں کو لانچ کر رہا ہے۔
ان میں آروش دتہ، گوپی کرشنا ورما، سمویت دیسائی، ویدانت شرما، آیوش بھنسالی، اشیش پینڈسے، رشی شاہانی، رشبھ جین، نمن مشرا اور سمرن منگیشکر شامل ہیں۔
اس فلم کی ہدایت کاری آر ایس پرسنا نے کی ہے۔

عامر خان پروڈکشن کے بینر تلے تیار ہونے والی ستارے زمین پر میں عامر خان اور جینیلیا ڈی سوزا مرکزی کردار ادا کریں گے۔
فلم کے گانے امیتابھ بھٹاچاریہ نے لکھے ہیں اور موسیقی شنکر-احسان لوئے نے ترتیب دی ہے۔
اس کا اسکرپٹ دیویا ندھی شرما نے لکھا ہے۔
اس فلم کو عامر خان اور اپرنا پروہت نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ روی بھگچندکا بھی بطور پروڈیوسر جڑےک ہیں۔
یہ فلم 20 جون کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

یواین آئی۔
الف الف