Wednesday, Jun 25 2025 | Time 09:39 Hrs(IST)
Entertainment

عامر خان کی فلم’ستارے زمین پر‘ کا پہلا گانا گڈ فور نتھنگ ریلیز

عامر خان کی فلم’ستارے زمین پر‘ کا پہلا گانا گڈ فور نتھنگ ریلیز

ممبئی، 22 مئی (یواین آئی) بالی ووڈ اسٹار اور فلم ساز عامر خان کی آنے والی فلم’ستارے زمین پر‘ کا پہلا گانا’گڈ فور نتھنگ‘ ریلیز ہو گیا ہے ’ستارے زمین پر‘ 2007 کی سپر ہٹ فلم ‘تارے زمین پر’ کا سیکوئل ہے گڈ فور نتھنگ گانے میں عامر خان کوچ گلشن کے کردار میں اپنی باسکٹ بال ٹیم کو ٹریننگ دیتے نظر آتے ہیں  گڈ فور نتھنگ گانے کو شنکر مہادیون اور امیتابھ بھٹاچاریہ نے اپنے مزے دار اور جوشیلے انداز میں گایا ہے۔
گانے میں نیل مکھرجی نے گٹار پر اور شیلڈن ڈی سلوا نے بیس پر شاندار ساتھ دیا ہے، جو اس کی توانائی کو مزید بڑھاتا ہے۔

عامر خان پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی ‘ستارے زمین پر’ میں عامر خان اور جنیلیا دیشمکھ مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔
فلم کے گانوں کے بول امیتابھ بھٹاچاریہ نے لکھے ہیں اور موسیقی شنکر-احسان-لوئے نے دی ہے۔
اس کا اسکرین پلے دیویا ندی شرما نے لکھا ہے۔
اس فلم کو عامر خان اور اپرنا پوروہت نے روی بھاگ چندکا کے ساتھ پروڈیوس کیا ہے۔
آر ایس پرسنا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 20 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

یواین آئی، م س