Entertainment16 Sep 2026 | 4:32 PMممبئی، 16 ستمبر (یواین آئی) بالی ووڈ اداکار انل کپور کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹیاں سونم اور ریا ان کے لیے ڈبل بونس ہیں۔ انل کپور جلد ہی ’انڈیا کے ٹاپ 1%: دی انل کپور شو‘ میں نظر آئیں گے۔ شو کے دوران ایک کنٹسٹنٹ نے اپنے خاندان کو وقت دینے کے لیے کام سے وقفہ لینے کے اپنے فیصلے کے بارے میں بتایا۔ اس پر انل نے اپنی زندگی کا ایک جذباتی تجربہ شیئر کیا۔.
see more.. 16 Sep 2026 | 4:05 PMممبئی، 16 ستمبر (یواین آئی) اداکار وجے ورما نے اپنی مقبول ویب سیریز ’مٹکا کنگ‘ کے دوسرے سیزن کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔ وجے ورما نے سوشل میڈیا پر اس کی اطلاع دیتے ہوئے اسکرپٹ کی پہلی جھلک بھی شیئر کی ہے۔.
see more.. 16 Sep 2026 | 3:15 PMممبئی، 16 ستمبر (یواین آئی) پردیپ رنگوانی اور یو وی فلمز کی آنے والی تھرلر فلم ’پرتاپ‘ کا فرسٹ لک جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم میں امِت سادھ پولیس افسر کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم 20 نومبر 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔.
see more.. 16 Sep 2026 | 12:42 PMممبئی، 16 ستمبر (یو این آئی) راج شری پروڈکشنز کی آنے والی فلم ’یہ پریم مول لیا‘ کی موسیقی کو خاص انداز میں پیش کیا جائے گا۔ فلم کے سازندے 20 ستمبر کو ممبئی کے رائل اوپیرا ہاؤس میں خصوصی موسیقی کی شام کا اہتمام کریں گے۔.
see more.. 16 Sep 2026 | 12:32 PMممبئی، 16 ستمبر (یو این آئی) ہدایت کار شریجا بروا نلاوڑے کی آنے والی فلم 'دی مشرومز' کا نیا ہندی رِیٹرو گیت 'کیسی ہے یہ شام آج کی' ریلیز ہو گیا ہے۔ گیت میں 80 کی دہائی کے ہندی سنیما کے رومانس اور موسیقی کی جھلک دیکھنے کو ملتی ہے۔.
see more.. 16 Sep 2026 | 11:29 AMان کی 3 پینٹنگس بان ہیم آکشن میں سب سے زیادہ قیمت پر نیلام کی گئی۔ ان کی آئیل پینٹنگ پر 2.32کروڑ روپیے قیمت آئی۔ ان کی ایک پینٹنگ جو ایک خاتون اور ایک گھوڑے پر مشتمل تھی ، 1.23 کروڑ میں نیلام ہوئی۔ ان کے بنے ہوئے فن پارے اور مجسمے لاکھوں ڈالرز میں فروخت ہوئے ۔ایم ایف حسین کا ایشیا کے ان امیر ترین مصوروں میں شمار ہوتا تھا جن کے فن پارے مہنگے داموں فروخت ہوتے تھے۔ انھیں 1971ء میں عالمی شہرت یافتہ مصور پابلو پکاسو کے ساتھ ساؤپولو میں منعقدہ مصوری میلے میں مدعو کیا گیا تھا جہاں انھیں فوربس میگزین نے 'ہندستان کا پکاسو' کے خطاب سے نوازا تھا۔.
see more.. 16 Sep 2026 | 11:24 AMایم ایف حسین نے چار آنے سے ایک کروڑ تیئس لاکھ روپے کمانے تک کا سفر یوں ہی اور آسانی سے طے نہیں کیا بلکہ برسوں کی محنت اور اپنے کام سے لگن کی بدولت وہ اس مقام تک پہنچے۔جس دور میں وہ فلمی پینٹرہوا کرتے تھے اس وقت چھ بائی دس فٹ کے پوسٹر بنانے کے انہیں صرف چار آنے ملتے تھے۔ اس پر بھی تنگ دستی کا حال یہ تھا کہ ایک بار معاشی حالات کی بہتری کیلئے انہیں ایک فیکٹری میں مزدور کی حیثیت سے کام کرنا پڑا۔ اس فیکٹری میں کھلونے تیار ہوتے تھے۔.
see more.. 16 Sep 2026 | 9:41 AM(17 ستمبریوم پیدائش کے موقع پر ).
see more.. 16 Sep 2026 | 8:53 AMسال 1949 میں ریلیز ہوئی فلم برسات میں اپنے اس گیت کی کامیابی کے بعد حسرت جے پوری فلمی دنیا میں اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ برسات کی کامیابی کے بعد راج کپور حسرت جے پوری اور شنکر جے کشن کی جوڑی نےکئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔.
see more.. 16 Sep 2026 | 8:53 AMحسرت جے پوری کے قلم سے نکلے کچھ ٹائٹل گیت اس طرح ہیں: دیوانہ مجھ کو لوگ کہیں (دیوانہ)، دل ایک مندر ہے (دل ایک مندر)، رات اور دن دیا جلے (رات اور دن)،تیرے گھر کے سامنے ایک گھر بناؤں گا (تیرے گھر کے سامنے) این ایوننگ ان پیرس (این ایوننگ ان پیرس)گمنام ہے کوئی (گمنام)، دو جاسوس کریں محسوس (دو جاسوس)۔.
see more.. 16 Sep 2026 | 8:48 AMبرسی 17 ستمبر پر خاص .
see more.. 14 Sep 2026 | 3:05 PMممبئی، 14 ستمبر (یو این آئی) اداکارہ رکمنی وسنت آئندہ کنڑ فلم ‘منگلا گوری’ میں نئے انداز میں نظر آئیں گی۔ راہل پی کے کی ہدایت میں بن رہی اس فلم کے پہلے منظر میں رکمنی پولیس کی وردی میں اسکوٹر پر بیٹھی نظر آ رہی ہیں۔ ان کے ساتھ اداکارہ مالاشری بھی دکھائی دے رہی ہیں۔.
see more.. 14 Sep 2026 | 2:56 PMممبئی، 14 ستمبر (یو این آئی) جنگلی پکچرز کی بہت زیادہ انتظار کی جانے والی فلم 'دائرہ' کا نیا گیت 'سچ کا دائرہ' جاری ہوگیا ہے۔ گلزار کے الفاظ، امیت تریویدی کی موسیقی اور بی پراک کی آواز سے سجا یہ گیت فلم کی کہانی اور جذبات سے گہرا تعلق رکھتا ہے۔ قرینہ کپور خان، پرتھوی راج سکو مارن اور میگھنا گلزار کی تخلیقی سوچ سے جڑا یہ گیت سچ، نقطۂ نظر اور انصاف کی امید جیسے اہم پہلوؤں کو سامنے لاتا ہے۔ ٹائمز میوزک کے شعبے جنگلی میوزک کی جانب سے پیش کیا گیا 'سچ کا دائرہ' کہانی کا حصہ ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے جذبات کو بھی مزید گہرا کرتا ہے۔.
see more.. 14 Sep 2026 | 2:28 PMممبئی، 14 ستمبر (یو این آئی) فلم ’رامائنم‘ کا پہلا گانا ’جے جے رام‘ گنیش چترتھی کے موقع پر جاری کیا گیا۔ اے۔ آر۔ رحمان کی موسیقی، ڈاکٹر کمار وشواس کی تخلیق اور اریجیت سنگھ اور شریا گھوشال کی آواز سے سجے اس گیت میں شری رام کے لیے وقف آرتی کے روحانی جذبے اور سنیما کی موسیقی کا امتزاج دیکھنے کو ملتا ہے۔.
see more.. 13 Sep 2026 | 4:00 PM13ستمبر سالگرہ کے موقع پر.
see more..