NationalPosted at: Aug 17 2026 3:30PM فڑنویس نے مودی سے ملاقات کر کے ترقی کے مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا
نئی دہلی، 17 اگست (یو این آئی) مہاراشٹر کے وزیر اعلٰی دیویندر فڑنویس نے پیر کے روز یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور ریاست میں جاری ترقی کے مختلف منصوبوں پر ان سے تبادلہ خیال کیا نیز مرکز اور ریاست کے مشترکہ منصوبوں کے لیے مرکزی حکومت سے مزید تعاون فراہم کرنے کی اپیل کی مسٹر فڑنویس نے مسٹر مودی سے ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا 'ایکس' پر شیئر کرتے ہوئے لکھا، "آج میں نے نئی دہلی میں ہمارے عالمی رہنما اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس دوران ہم نے متعدد موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔"
انہوں نے کہا، "میں نے انہیں متعدد ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور مرکز و ریاست کے مشترکہ منصوبوں کے لیے مرکزی حکومت سے مزید تعاون کی درخواست کی۔ ہمیشہ کی طرح مسٹر مودی سے ملنا باعثِ تحریک رہا اور ان سے ملنے سے مثبت توانائی ملتی ہے۔ ترقی سے جڑے امور پر مسلسل اور گرانقدر رہنمائی نیز مہاراشٹر کو مضبوط تعاون دینے کے لیے میں ان کا ہمیشہ ممنون رہوں گا!"
یو این آئی ایف اے