Sunday, Apr 27 2025 | Time 19:37 Hrs(IST)
National

ہندوستان میں تیل کے بیجوں کی پیداوار میں خود انحصاری کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے: اوم برلا

ہندوستان میں تیل کے بیجوں کی پیداوار میں خود انحصاری کی بے پناہ صلاحیت  موجود ہے:  اوم برلا

آگرہ/نئی دہلی؛ 23 مارچ، (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج تمام اسٹیک ہولڈرز - کسانوں، صنعت کاروں، سائنس دانوں اور صنعت کے رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ ہندوستان کو تیل کے بیجوں کی پیداوار میں خود کفیل بنانے اور اس شعبے میں آگے بڑھنے میں اہم کردار ادا کرنے کے عزم کے ساتھ اکٹھے ہوں۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ہندوستان میں خوردنی تیل کی مانگ اس کی گھریلو سپلائی سے کہیں زیادہ ہے، مسٹر برلا نے صنعت کے رہنماؤں اور آئل مل مالکان سے اپیل کی کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے خود انحصار ہندوستان کے وژن کے مطابق درآمدی انحصار کو کم کرنے کے لیے اختراعات کریں اور حل تلاش کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان تبدیلی کے ایک مرحلے سے گزر رہا ہے اور یہ ضروری ہے کہ ہمارے کسان اس تبدیلی کے کلیدی محرک بنیں اور اپنی پیداوار کی مناسب قیمت حاصل کریں۔
مسٹر اوم برلا نے آج آگرہ میں یوپی آئل ملرس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ 45ویں ربیع آل انڈیا آئل سیڈس سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔
لوک سبھا اسپیکر نے کہا کہ ہمارے کسانوں اور آئل پروسیسنگ انڈسٹری کو مل کر کام کرنا چاہیے اور اس بات پر زور دیا کہ تحقیق اور نئی اور بہتر ٹیکنالوجی کے ساتھ اعلیٰ معیار کے تیل کے بیج تیار کیے جانے چاہئیں۔ مسٹر برلا نے زرعی سائنسدانوں اور آئل ملرز ایسوسی ایشن پر زور دیا کہ وہ بہتری اور خود انحصاری کے لیے فعال طور پر تعاون کریں۔ انہوں نے سائنسدانوں پر بھی زور دیا کہ وہ موسم کے موافق، زیادہ پیداوار دینے والے بیجوں کی بہتر اقسام تیار کریں، تاکہ تیل کے بیجوں کی پیداوار میں مسلسل اضافہ ہو سکے۔ انہوں نے معروف یونیورسٹیوں اور اداروں کے ساتھ تحقیقی کام میں تعاون کی اہمیت اور ہندوستانی تیل کے صحت سے متعلق فوائد کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ وسطی ہندوستان کی مٹی اور آب و ہوا تیل کے بیجوں کی کاشت کے لیے انتہائی موزوں ہے جہاں اکثر کم سے کم آبپاشی کی ضرورت ہوتی ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات سے آبپاشی کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری آئی ہے اور زرعی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔
غذائیت میں ہندوستانی تیل کے بیجوں کی فصلوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مسٹر برلا نے اقتصادی سلامتی کے ساتھ ساتھ غذائی تحفظ کو بڑھانے کے لیے دیسی تیل کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے دیسی تیل کو اپنانے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اردگرد کی مٹی اور آب و ہوا میں قدرتی طور پر اگنے والی چیزیں ہماری صحت کے لیے سب سے زیادہ فائدہ مند ہیں۔
تیل کے بیجوں کے شعبے کی ترقی کو 'وکل فار لوکل' ویژن سے جوڑتے ہوئے لوک سبھا اسپیکر نے کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے، مناسب تربیت حاصل کرنے اور بہتر پیداوار اور زیادہ آمدنی کے لیے حکومتی اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی۔ چھوٹے شعبوں میں اسٹارٹ اپس کی مدد سے دستیاب بے پناہ مواقع کو اجاگر کرتے ہوئے مسٹر برلا نے نامیاتی کاشتکاری اور پروسیسنگ، پیکیجنگ اور تیل کے بیجوں کی مصنوعات کی تقسیم میں کاروباریوں کی شرکت پر زور دیا۔
مسٹر برلا نے یقین ظاہر کیا کہ 45 ویں ربیع آل انڈیا آئل سیڈس سیمینار میں ہونے والی بات چیت سے ہندوستان کی تیل کے بیجوں کی صنعت کو ایک نئی سمت ملے گی اور خود انحصاری کے ہدف کو حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
اس موقع پر ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری اور پنچایتی راج کی وزارت کے وزیر مملکت ایس پی سنگھ بگھیل اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔
یو این آئی ۔ ع خ

خاص خبریں
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کو انصاف ملے گا: مودی

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کو انصاف ملے گا: مودی

نئی دہلی، 27 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کو انصاف ملے گا اور قصورواروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی آل انڈیا ریڈیو پر اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات کے 121 ویں ایپی سوڈ میں ہم وطنوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے سے ملک کا ہر فرد درد اور غصے میں ہے۔

...مزید دیکھیں
این آئی اے نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی جانچ شروع کی

این آئی اے نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی جانچ شروع کی

نئی دہلی، 27 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزارت داخلہ کے حکم پر قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے پہلگام دہشت گرد حملہ کیس کو باضابطہ طور پر اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے اور ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اس حملے میں گزشتہ منگل کو 26 معصوم سیاحوں کو بے دردی سے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا این آئی اے کے ایک ترجمان نے اتوار کو کہا کہ بدھ سے دہشت گردانہ حملے کے مقام پر کیمپ لگائے ہوئے این آئی اے کی ٹیموں نے شواہد کی تلاش کو تیز کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
حکومت کو ملی ٹنٹوں اور عام شہریوں میں فرق کرنا چاہئے:محبوبہ مفتی

حکومت کو ملی ٹنٹوں اور عام شہریوں میں فرق کرنا چاہئے:محبوبہ مفتی

سری نگر، 27 اپریل (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ حکومت کو حالیہ پہلگام حملے کے بعد احتیاط سے کام لینا چاہئے اور دہشت گردوں اور عام شہریوں میں واضح فرق کرنا چاہئے انہوں نے کہا: 'حکومت کو خاص طور پر اُن بے گناہ افراد کو خود سے دور نہیں کرنا چاہیے جو دہشت گردی کے خلاف ہیں' موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار اتوار کو 'ایکس' پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔

...مزید دیکھیں
ممبئ کے انفورسمنٹ   ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) دفتر میں لگی بڑی آگ

ممبئ کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) دفتر میں لگی بڑی آگ

ممبئی 27 اپریل (یو این آئی) جنوبی ممبئی میں واقع ممبئی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر میں اتوار کی صبح ایک بڑی آتشزدگی کا سانحہ پیش آیا لیکن کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں البتہ اس آگ میں دفتر میں موجود کئ اہم ریکارڑ اور دستاویزات کے نقصان ہونے کا اندیشہ ہے مرکزی تفشییش ایجنسی کا یہ دفتر جنوبی ممبئی کے بلارڈ اسٹیٹ میں واقع قیصر ہند نامی پانچ منزلہ عمارت میں واقع ہے ممبئ فائر برئگیڑ کو آگ لگنے کی اطلاع صبح 239 منٹ پر موصول ہوئی۔

...مزید دیکھیں
عازمین کو”حج سویدھا ایپ“ کے استعمال کاحج کمیٹی آف انڈیا کا مشورہ

عازمین کو”حج سویدھا ایپ“ کے استعمال کاحج کمیٹی آف انڈیا کا مشورہ

نئی دہلی،27اپریل(یو این آئی)حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2025 کے تمام عازمین کو ہدایت دی ہے کہ وہ وزارتِ اقلیتی امور، حکومتِ ہند کی نگرانی میں تیار کردہ جدید "حج سویدھا ایپ 2.0" کو فوری طور پر ڈاؤن لوڈ کر کے اس کے استعمال میں مہارت حاصل کریں اور اس میں فراہم کردہ سہولیات سے بھرپور استفادہ کریں حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی جانب سے جاری سرکولر کے کے مطابق "حج سویدھا ایپ" نہ صرف سفرِ حج اور مناسکِ حج کی ادائیگی میں معاون و مددگار ہوگا بلکہ عازمین کی صحت و تندرستی کا بھی مؤثر نگراں ثابت ہوگا۔

...مزید دیکھیں
ویوز 2025: عالمی تخلیقی قیادت کی سمت ہندوستان کی چھلانگ:  ڈاکٹر ایل مروگن

ویوز 2025: عالمی تخلیقی قیادت کی سمت ہندوستان کی چھلانگ: ڈاکٹر ایل مروگن

نئی دہلی،27اپریل(یو این آئی) ویوز 2025 ان لامتناہی امکانات کی مضبوطی ہے جو تخلیقی صنعت کو پیش کرنا ہے یہ اپنی بے مثال صلاحیتوں، تکنیکی مہارت اور ثقافتی دولت کو ظاہر کرنے کا ایک موقع ہے یہ روایت اور ٹیکنالوجی کے سنگم کے ذریعے عالمی تخلیقی ماحولیاتی نظام کی نئے سرے سے وضاحت کے ذریعے ہندوستان کے نقطہ نظر کاایک اظہار ہے ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور ڈاکٹر ایل مروگن نے یہاں جاری ایک مضمون میں کیا۔

...مزید دیکھیں
امید ہے کہ مرکز بزدلانہ دہشت گردانہ حملوں کا مناسب جواب دے گا: سیلجا

امید ہے کہ مرکز بزدلانہ دہشت گردانہ حملوں کا مناسب جواب دے گا: سیلجا

چنڈی گڑھ، 27 اپریل (یو این آئی) کانگریس جنرل سکریٹری اور سرسا کی رکن پارلیمنٹ کماری سیلجا نے اتوار کو کہا کہ انہیں امید ہے کہ مرکزی حکومت ان دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں کا مناسب جواب دے گی کماری سیلجا آج یہاں پہلگام میں دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ ونے ناروال کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے موجود تھیں۔

...مزید دیکھیں

ہندوستان میں امیر اور غریب کے درمیان بڑھتا ہوا فرق پریشان کن ہے: کانگریس

27 Apr 2025 | 7:35 PM

نئی دہلی، 27 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ عالمی بینک نے حال ہی میں ہندوستان میں بڑھتی ہوئی غربت اور عدم مساوات پر ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں حکومت کی پالیسیوں اور دیگر کئی نکات کی وجہ سے امیر اور غریب کے درمیان بڑھتے ہوئے فرق پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

ویلن سے ہیرو بنے ونود کھنہ

27 Apr 2025 | 12:20 PM

27 اپریل برسی کے موقع پر خصوصی پیش کشممبئی، 27اپریل (یو این آئی) بطور ویلن اپنے کیئرئر کا آغاز کرنے والے اور پھر فلم انڈسٹری میں بطور ہیرو شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والے صدابہار اداکار ونود کھنہ نے اپنی اداکاری سے فلم بینوں کے دلوں میں انمت نقوش چھوڑے ہیں۔

وین موٹر سائیکل سے ٹکرا کر کنویں میں گر گئی، دس افراد ہلاک

27 Apr 2025 | 7:28 PM

مندسور، 27 اپریل (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے مندسور ضلع کے نارائن گڑھ تھانہ علاقے میں آج دوپہر ایک موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش کے دوران ایک وین اس سے ٹکرا گئی اور سڑک کے کنارے ایک کھیت میں کھلے کنویں میں گر گئی، جس سے موٹر سائیکل سوار سمیت دس افراد کی موت ہو گئی۔