Friday, Jan 23 2026 | Time 19:17 Hrs(IST)
National

پرینکا گاندھی کا گوا نائٹ کلب آتشزدگی واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ

پرینکا گاندھی کا گوا نائٹ کلب آتشزدگی واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ

نئی دہلی، 7 دسمبر (یو این آئی) کانگریس رہنما پرینکا گاندھی واڈرا نے گوا کے اَرپورا میں نائٹ کلب آتشزدگی واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہے، جس میں کم از کم 23 لوگوں کی جانیں گئی ہیں۔
اتوار کی صبح جاری کیے گئے ایک بیان میں، انہوں نے اس المناک واقعے کی 'گہرائی سے جانچ' اور 'مکمل احتساب' کا مطالبہ کیا، جس کے بارے میں حکام کو شک ہے کہ آگ سے تحفظ کے اصولوں کی عدم تعمیل کی وجہ سے اس کی شدت میں اضافہ ہوا ہو گا۔
شمالی گوا کے 'بِرچ بائے رومیو لین' نائٹ کلب میں ہفتے کی دیر رات لگنے والی اس بھیانک آگ نے سیاحتی سیزن کے عروج کے دوران ساحلی ریاست کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ ابتدائی رپورٹوں کے مطابق، آگ لگنے کی وجہ سلنڈر کا پھٹنا تھی اور زیادہ تر متاثرین عملے کے ارکان تھے، جن میں سے کئی اندر پھنس جانے کے بعد دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئے۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں، محترمہ گاندھی نے متاثرہ کنبوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور حفاظتی معیارات پر سنگین سوالات اٹھائے۔ انہوں نے کہا، 'میرےی ہمدردیاں گوا کے اَرپورا میں المناک آتشزدگی کے واقعے میں جان گنوانے والے 23 لوگوں کے اہل خانہ اور ان کے عزیزوں کے ساتھ ہیں۔ یہ ایک ناقابلِ تصور نقصان ہے۔ میں تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔'
انہوں نے کہا، 'اس المناک واقعے کی گہری جانچ ہونی چاہیے، جوابدہی طے ہونی چاہیے اور ایسے اقدامات کیے جانے چاہیئں کہ مستقبل میں اس طرح کا کوئی واقعہ رونما نہ ہو۔ '
گوا کے وزیر اعلیٰ پرَمود ساونت، جنہوں نے جائے حادثہ کا دورہ کیا، پہلے ہی اشارہ دے چکے ہیں کہ ابتدائی نتائج حفاظتی ضوابط کی سنگین خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ ساونت نے نامہ نگاروں کو بتایا، 'ابتدائی معلومات کے مطابق، نائٹ کلب نے آگ سے تحفظ کے اصولوں کی پابندی نہیں کی تھی۔' انہوں نے اس واقعہ کو 'افسوسناک' قرار دیا۔ انہوں نے سخت کارروائی کا وعدہ کرتے ہوئے کہا، 'ہم کلب انتظامیہ اور ان افسران کے خلاف بھی کارروائی کریں گے جنہوں نے حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی کے باوجود اسے چلانے کی اجازت دی۔'
یو این آئی ۔ م ک

خاص خبریں
سبری مالا کا سونا لوٹنے والے جیل جائیں گے: وزیراعظم مودی

سبری مالا کا سونا لوٹنے والے جیل جائیں گے: وزیراعظم مودی

ترواننت پورم، 23 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر کیرالہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) برسراقتدار آتی ہے تو سبری مالا ایپا مندر سے وابستہ سونے کی مبینہ چوری یا نقصان کے ذمہ داروں کو جیل بھیجا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
انیتا بوس پف نیتا جی کی آسٹریلیائی  اہلیہ کی ان کہی داستان  پر کام کر رہی ہیں

انیتا بوس پف نیتا جی کی آسٹریلیائی اہلیہ کی ان کہی داستان پر کام کر رہی ہیں

از: جنیت رائے چودھری
نئی دہلی، 23 جنوری (یو این آئی) ہندوستان کے عظیم مجاہد آزادی سبھاش چندر بوس کی صاحبزادی، انیتا بوس پف، ایک ایسی کتاب پر کام کر رہی ہیں جس کا مقصد تاریخ کے ایک ایسے باب پر روشنی ڈالنا ہے جسے طویل عرصے سے نظر انداز کیا گیا ہے،اس کتاب کا عارضی عنوان ’سبھاش کی ایملی‘ رکھا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
عہد حاضر میں اطلاعاتی ٹیکنالوجی مسلمانوں کی ترقی کی کلید

عہد حاضر میں اطلاعاتی ٹیکنالوجی مسلمانوں کی ترقی کی کلید

خصوصی مضمون: فہیم احمد
دنیا میں اس وقت جس رفتارسے تبدیلی رونما ہورہی ہے، ماضی میں شاید ایسا کبھی نہیں دیکھا گیا اور یہ سب اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی بدولت ممکن ہوا ہے،  پہلے انٹرنیٹ نے دنیا کے ممالک کوایک دوسرے کے قریب کرکے پورے عالم کو ہی ایک گاؤں میں تبدیل کردیا اور اب سیمی کنڈکٹرز اور چھوٹی سے چھوٹی چپس کی تخلیق نے پورے جہان میں ایک انقلاب برپا کردیا ہے، انہی چپس کی وجہ سے آج سبھی کے ہاتھوں میں اسمارٹ فون نظر آتا ہے اور مصنوعی ذہانت جیسی پورے منظر نامے کو تبدیل کرنے والی ٹیکنالوجی وجود میں آئی، جس نے زندگی کو نہ صرف آسان بنایا ہے بلکہ مستقبل میں بنی نوع انسان کے لیے لامتناہی راہیں بھی کھول دی ہیں ۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان کے خلائی شعبے کا نیا دور: نئے اسپیس ایکٹ، مراعات اور انفراسٹرکچر کی ضرورت

ہندوستان کے خلائی شعبے کا نیا دور: نئے اسپیس ایکٹ، مراعات اور انفراسٹرکچر کی ضرورت

خصوصی مضمون: محمد کونین حیدر
نئی دہلی (محمد کونین حیدر/یو این آئی) ہندوستان میں خلائی سرگرمیوں کا آغاز 1962 میں انکو اسپار(آئی این سی او ایس پی اے آر) کے قیام سے ہوا، جس نے آگے چل کر 1969 میں خلائی تحقیق کے ہندوستانی ادارے کی شکل اختیار کی، جسے عام طور پر اسرو کہا جاتا ہے,اس سفر کا بنیادی مقصد خلائی ٹیکنالوجی کو قومی ترقی اور عوامی بہبود کے لیے استعمال کرنا تھا۔

...مزید دیکھیں
دیہی علاقوں اور قصبات سے نکلیں گے مستقبل کے اولمپک فاتح: لینڈر پیس

دیہی علاقوں اور قصبات سے نکلیں گے مستقبل کے اولمپک فاتح: لینڈر پیس

نئی دہلی،23 جنوری (یو این آئی ٰ) ہندوستانی ٹینس کی تاریخ کے روشن ستارے لینڈر پیس نے ملک میں کھیلوں کے مستقبل کے حوالے سے ایک نئے اور سائنسی روڈ میپ کی وکالت کی ہے، ان کا ماننا ہے کہ ہندوستان کے اصل ہیرے میٹرو شہروں کے مہنگے کلبوں میں نہیں، بلکہ دیہی علاقوں اور چھوٹے قصبات میں چھپے ہوئے ہیں، لینڈر پیس نے زور دے کر کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم 'ٹیلنٹ اسکاؤٹنگ کے روایتی طریقوں کو چھوڑ کر جدید سائنسی طریقوں کو اپنائیں۔

...مزید دیکھیں
جیو۔ بلیک راک  نے’ جیو ۔ بلیک راک  سیکٹر روٹیشن فنڈ لانچ   کیا

جیو۔ بلیک راک نے’ جیو ۔ بلیک راک سیکٹر روٹیشن فنڈ لانچ کیا

ممبئی، 23 جنوری (یو این آئی) جیو بلیک راک ایسیٹ منیجمنٹ نے بازار میں ایک نیا ایکویٹی فنڈ لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا نام ہے’ جیو  بلیک راک سیکٹر روٹیشن فنڈ  یہ فنڈ وقتاً فوقتاً مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے تناسب کو تبدیل کرکے اپنے کلائنٹس کے لیے زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرنے کی کوشش کرے گا جیو۔

...مزید دیکھیں

آندھی اور گرج چمک کے خدشے کے پیش نظر دہلی کے لیے آئی ایم ڈی کا اورنج الرٹ، اے کیو آئی بدستور ’انتہائی خراب‘

نئی دہلی ، 23 جنوری (یو این آئی) ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے جمعہ کی صبح "اورنج نو کاسٹ وارننگ" جاری کی، جس میں دہلی کے کئی حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

...مزید دیکھیں

دڈاووس میں 1.18 لاکھ کروڑ روپے کے سرمایہ کاری معاہدے طے پائے: وزیر پی راجیو

23 Jan 2026 | 7:02 PM

ڈاووس، 23 جنوری (یو این آئی) کیرالا نے عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) ڈاووس میں 1.18 لاکھ کروڑ روپے مالیت کے مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یو ایس) پر دستخط کرکے سرمایہ کاری کے میدان میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ریاست کے وزیر صنعت پی۔ راجیو نے جمعہ کو اس پیش رفت کو کیرالا کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیا۔ .