InternationalPosted at: Mar 17 2025 12:00PM چائنا ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن کا سابق چیئرمین کرپشن کے الزام میں گرفتار
بیجنگ، 17 مارچ (یو این آئی) چائنا ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن لمیٹڈ بورڈ کے سابق چیئرمین ٹین روئیسونگ کو غبن اور رشوت ستانی کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے پیر کو ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔
ایس پی پی نے کہا کہ قومی سپروائزری کمیشن کی طرف سے تحقیقات کے اختتام کے بعد کیس کو تفتیش اور استغاثہ کے لیے پراسیکیوٹرز کے حوالے کر دیا گیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ اگست 2024 میں مسٹر ٹین کو زیر تفتیش رکھا گیا تھا۔
یواین آئی، م ش