InternationalPosted at: Jul 16 2024 10:15AM پیرس: چاقو کے حملے میں ایک فوجی زخمی
پیرس، 16 جولائی (یو این آئی) فرانس میں پیرس کے گارے ڈی ایل ایسٹ (ایسٹرن ٹرین اسٹیشن) پر گشت کرنے والا ایک سپاہی پیر کی رات چاقو کے حملے میں زخمی ہوگیا۔
فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ درمانین نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔
مسٹر دامنین نے لکھا’’آپریشن سینٹینل کا ایک سپاہی پیرس کے گارے ڈی ایل ایسٹ اسٹیشن پر گشت کے دوران چاقو سے زخمی ہوا‘‘۔
انہوں نے کہا کہ فوجی کی حالت خطرے میں نہیں ہے اور مجرم کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
فرانسیسی نیوز چینل بی ایف ایم ٹی وی کے مطابق مشتبہ شخص 40 سالہ فرانسیسی شہری ہے اور اسے شدید ذہنی عارضے کے لئے جانا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ پیرس 26 جولائی کو اولمپک کھیلوں کے شاندار افتتاح کی تیاری کر رہا ہے۔ اس دوران تقریباً 45000 پولیس افسران اور آپریشن سینٹینل کے 10000 سے زائد سپاہی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تعینات کیے گئے۔
یو این آئی۔ این یو۔