Wednesday, Aug 19 2026 | Time 21:08 Hrs(IST)
International

اسرائیل غزہ کو ’فاقہ کشی اور بچوں کے قبرستان‘ میں تبدیل کر رہا ہے: یو این آر ڈبلیو اے چیف

اسرائیل غزہ کو ’فاقہ کشی اور بچوں  کے قبرستان‘ میں تبدیل کر رہا ہے: یو این آر ڈبلیو اے چیف

یروشلم، 12 جولائی (یو این آئی) فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں ’’قتل کا ظالمانہ اور مکروہ منصوبے‘‘ پر عمل پیرا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مئی سے اب تک امداد طلب کرتے ہوئے تقریباً 800 فلسطینی مارے جا چکے ہیں۔
یو این آر ڈبلیو اے کے سربراہ فلپ لازارینی نے جمعہ کے روز ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ ہماری نگرانی میں غزہ بچوں اور بھوک سے مرنے والے لوگوں کا قبرستان بن گیا ہے۔
مسٹر لازارینی نے جمعرات کے روز غزہ کے وسطی قصبے دیر البلاح میں کھانہ لینے کے لیے قطار میں کھڑے 15 افراد کی اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں ہلاکت پر ردعمل کا اظہار کیا ہے، جن میں نو بچے اور چار خواتین بھی شامل تھیں۔
طبی ذرائع کے مطابق 45 افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے جی ایچ ایف کے زیر انتظام امدادی مرکز کے قریب رفح میں 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
متنازعہ امریکی اور اسرائیلی حمایت یافتہ جی ایچ ایف نے مئی میں آپریشن شروع کرنے کے بعد سے غزہ کے اقوام متحدہ کی زیرقیادت امداد کی ترسیل کے نیٹ ورک کو نظرانداز کیا ہے، جب اسرائیل نے غزہ کی دو ماہ سے زائد طویل ناکہ بندی میں نرمی کی تھی۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ترجمان نے جمعہ کو بتایا کہ اس وقت سے اب تک 819 فلسطینی کھانے کے انتظار میں موت کی نیند سو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 634 افراد جی ایچ ایف سائٹس کے ارد گرد اور تقریباً 185 انسانی امدادی قافلوں کے قریب مارے گئے، جن میں سے کچھ اقوام متحدہ کے ذریعے چلائے جاتے ہیں۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی ترجمان روینہ شامداسانی نے کہا کہ اقوام متحدہ نے مئی سے 7 جولائی کے درمیان غزہ میں امدادی مراکز کے قریب 798 ہلاکتیں درج کی ہیں۔
یو این آئی۔ ایس اے۔

خاص خبریں
چار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری

چار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری

نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) حکومت نے مغربی بنگال، اڈیشہ، تمل ناڈو اور آندھرا پردیش میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے چار منصوبوں کو منظوری دی ہے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے بدھ کے روز یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ کابینہ کی اقتصادی امور کی کمیٹی کی میٹنگ میں ان منصوبوں کو منظوری دی گئی تقریباً 410 کلومیٹر طویل ان منصوبوں کی تعمیر کی تخمینہ لاگت تقریباً 9,450 کروڑ روپے ہے اور انہیں سال 31-2030 تک مکمل کیا جانا ہے۔

...مزید دیکھیں
سی پی رادھا کرشنن نے کولکاتا میں آتش زدگی کے حادثہ میں 9 افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

سی پی رادھا کرشنن نے کولکاتا میں آتش زدگی کے حادثہ میں 9 افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے کولکاتا کے ایک ہوٹل میں آگ کے حادثے میں 9 افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی نائب صدر جمہوریہ نے بدھ کو سوشل میڈیا ایکس پر لکھا، "کولکاتا میں آگ لگنے کے دردناک حادثے میں ہوئی اموات سے مجھے گہرا دکھ ہوا ہے۔

...مزید دیکھیں
کھرگے کو 'دلت مانسکتا' کہنے پر کانگریس کا بی جے پی - آر ایس ایس پر حملہ

کھرگے کو 'دلت مانسکتا' کہنے پر کانگریس کا بی جے پی - آر ایس ایس پر حملہ

نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) کانگریس نے دہلی یونیورسٹی کے شعبہ سیاسییات کے ایک پروفیسر کے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کے بارے میں کیے گئے تبصرے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس تبصرے نے دلتوں کے تئیں بی جے پی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی 'مانسکتا' یعنی ذہنیت کو بے نقاب کر دیا ہے کانگریس شعبہ مواصلات کے سربراہ پون کھیڑا نے بدھ کو سوشل میڈیا ایکس پر آر ایس ایس سے وابستہ اس پروفیسر کے ایک نیوز چینل پر کیے گئے تبصرے کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ راہل اور کھرگے کو 'غلامی کی مانسکتا' اور 'دلت مانسکتا' سے جوڑنا ان کی شناخت کو ذات پات کے روایتی تعصب تک محدود کرنے کی کوشش ہے۔

...مزید دیکھیں
کولکاتہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے نو افراد ہلاک

کولکاتہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے نو افراد ہلاک

کولکاتہ، 19 اگست (یواین آئی) مغربی بنگال میں وسطی کولکاتہ کی فری اسکول اسٹریٹ پر واقع ایک ہوٹل میں منگل کی دیر رات لگنے والی بھیانک آگ آس پاس کے ہوٹلوں تک پھیل جانے سے ایک بچے سمیت کم از کم نو افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے حکام نے یہ معلومات دی ہے  انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع کل رات تقریباً دو بجے ہوٹل کی تیسری منزل سے ملی  گھنے دھوئیں نے جلد ہی کمروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے اس وقت سوئے ہوئے کئی مہمان اندر ہی پھنس گئے۔

...مزید دیکھیں
جموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ

جموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ

سری نگر، 19 اگست (یو این آئی) ہندوستان میں امریکی سفیر سرجیو گور کے دورہ سے قبل وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کو کہا کہ جموں و کشمیر کے مسائل کو ہندوستانی حکومت حل کرے گی نہ کہ امریکی حکومت اور وہ کسی بھی غیر ملکی سفارت کار سے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے بارے میں کوئی شکایت نہیں کریں گے مسٹر عبداللہ نے اصرار کیا کہ وہ کسی بھی غیر ملکی سفارت کار سے یونین ٹیریٹری میں مسائل کی شکایت نہیں کریں گے۔

...مزید دیکھیں
شاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال

شاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال

نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے سابق وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال نے سابق وزیر ستییندر جین کی گرفتاری پر مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ پرسنگین الزامات عائد کیے ہیں مسٹر کیجریوال نے بدھ کے روز ایکس پر دعویٰ کیا کہ صبح تک اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کی جانب سے ستییندر جین کو گرفتار کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا، لیکن دوپہر میں مسٹر شاہ کی طرف سے مبینہ طور پر براہِ راست فون آنے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

...مزید دیکھیں
سابق وزیر اعظم عمران خان علاج کےلیے جیل سے ہسپتال منتقل

سابق وزیر اعظم عمران خان علاج کےلیے جیل سے ہسپتال منتقل

اسلام آباد، 19 اگست (یو این آئی) پاکستان کی عدالت عالیہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو طبی علاج کے لیے جیل حکام کی جانب سے ہسپتال منتقل کرنے اور کیس کی اگلی سماعت یعنی 16 ستمبر تک ہسپتال میں رہنے کی اجازت دینے کا حکم دیا ہے جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی سپریم کورٹ کے بینچ جس میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم شامل ہیں انہوں نے حکومت کو حکم دیا کہ عمران خان کو طبی معائنے اور علاج کے لیے اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے۔

...مزید دیکھیں

رشتہ سنوارنے سے پہلے اس کے درد کو سمجھنا ضروری ہے: کرونا پانڈے

19 Aug 2026 | 7:26 PM

ممبئی، 19 اگست (یواین آئی) سونی سب کا مقبول شو 'پشپا امپاسیبل' پیچیدہ رشتوں اور جذباتی خاندانی بندھنوں کی کہانی پیش کر رہا ہے، جہاں پشپا (کرونا پانڈے) اپنے بچوں کی خواہشات اور ان کے لیے درست فیصلوں کے درمیان الجھی ہوئی ہیں۔ چِراغ (نتن بابو) اور شنایا (مسکان بامنے) کی شادی طلاق کے دہانے پر پہنچ چکی ہے اور پشپا رشتہ ختم ہونے سے پہلے شنایا کے درد کی اصل وجہ جاننے کی کوشش کر رہی ہیں۔.

دن کی روشنی میں جرائم پنجاب میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی غماز: ڈھلوں

19 Aug 2026 | 8:59 PM

چنڈی گڑھ، 19 اگست (یو این آئی) ریاست میں مسلسل مجرمانہ واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، پنجاب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر کیول سنگھ ڈھلوں نے بدھ کو کہا کہ دن دیہاڑے فائرنگ، قتل، ڈکیتی اور حملہ کے واقعات پنجاب میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا واضح اشارہ ہیں۔ مسٹر ڈھلون نے بدھ کے روز کہا کہ لدھیانہ میں ایک پیزا آؤٹ لیٹ پر دن دیہاڑے فائرنگ اور تلونڈی سبو میں ایک شخص پر لوہے کی سلاخ سے مبینہ حملہ، جس سے مبینہ طور پر اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی، نے لوگوں میں خوف اور عدم تحفظ کا احساس پیدا کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک دن پہلے مانسا میں کبڈی کھلاڑی کا قتل، لدھیانہ میں نوجوان کا .