Wednesday, Apr 15 2026 | Time 21:40 Hrs(IST)
Science Technology

سائمہ خان نے دوسری بار یو پی ایس سی امتحان پاس کر کے تاریخ رقم کر دی

سائمہ خان نے دوسری بار یو پی ایس سی امتحان پاس کر کے تاریخ رقم کر دی

نئی دہلی، 8 مارچ (یو این آئی) کہا جاتا ہے کہ ’منزل وہ پاتا ہے جن کے خوابوں میں جان ہوتی ہے، پروں سے کچھ نہیں ہوتا حوصلوں سے اڑان ہوتی ہے‘ اس محاورے کو ضلع غازی پور کے علاقہ کمساربار کی بیٹی سائمہ سراج خان نے یو پی ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کر کے سچ ثابت کر دیا ہے سائمہ کے والد سراج احمد خان ایک کامیاب بزنس مین اور بلڈر ہیں۔ ان کا تعلق غازی پور کے مسلم اکثریتی علاقے کمساربار کے اُسیا گاؤں سے ہے، جبکہ ان کا رہائشی مکان کولکتہ کے علی پور علاقے میں ہے۔ سائمہ کولکتہ کی ادارہ ایجوکیٹ آئی سی ایس اکیڈمی سے یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے تحت آئی اے ایس اور آئی ایف ایس کی تیاری کر رہی تھیں۔

کمساربار سے تعلق رکھنے والی سائمہ خان نے ایک بار پھر یو پی ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کر کے نئی مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے اس سے قبل بھی یہ مشکل امتحان پاس کیا تھا، جس میں ان کا رینک 165 تھا جبکہ اس مرتبہ انہوں نے بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے 135ویں رینک حاصل کیا ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ ملک کی ان نمایاں خواتین میں شامل ہو گئی ہیں جنہوں نے دو مرتبہ سول سروسز کا باوقار امتحان پاس کیا۔ سائمہ کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے علاقے کے لیے فخر کا باعث ہے اور نوجوانوں کے لیے حوصلہ افزا مثال بھی۔
غور طلب ہے کہ یوپی ایس سی 2023 کے نتائج کے اعلان کے بعد اپنی چوتھی امتحانی کوشش میں انہوں نے 165ویں رینک حاصل کی اور کمساربار کی پہلی خاتون سول سروس افسر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ سائمہ کا تعلق جسیا کے رہنے والے معروف ماہرِ تعلیم مرحوم ڈپٹی سعید خان کے خاندان سے ہے۔ وہ تین بھائیوں میں اکلوتی بہن ہیں۔
سائمہ کی زیادہ تر تعلیم کولکتہ میں ہوئی۔ انہوں نے اپنی آٹھویں جماعت تک کی تعلیم سینٹ پالز بورڈنگ اینڈ ڈے اسکول کدر پور سے حاصل کی۔ اس کے بعد سائمہ نے اشوک ہال گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سے بارہویں جماعت مکمل کی اور پھر سینٹ زیویئرز کالج میں داخلہ لیا۔
گریجویشن کے دوران انہوں نے سوشیالوجی (سماجیات) میں آنرز کیا۔ اسی دوران ان کے دل میں عوامی خدمت کے شعبے میں کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوا۔ سائمہ ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) سے بھی وابستہ رہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ جب وہ زمینی سطح پر لوگوں سے ملیں اور ان کے مسائل کو دیکھا تو انہیں محسوس ہوا کہ وہ ان کے لیے کچھ کرنا چاہتی ہیں، چاہے وہ چھوٹا ہی کیوں نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کام کے لیے کسی نہ کسی ادارہ جاتی اختیار کی ضرورت ہوتی ہے اور اسی سوچ نے انہیں یو پی ایس سی امتحان دینے کا فیصلہ کرنے پر آمادہ کیا۔ سائمہ ایجوکریٹ آئی اے ایس اکیڈمی کی طالبہ رہ چکی ہیں اور ابتدائی امتحان (پریلمز) پاس کرنے کے بعد کچھ عرصہ اسی ادارے میں دوسرے امیدواروں کی رہنمائی بھی کرتی رہیں۔
اپنی تیاری کے سفر کے بارے میں سائمہ نے بتایا کہ انہوں نے کئی سال تک سوشل میڈیا اور سماجی سرگرمیوں سے تقریباً دوری اختیار کر لی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ چار سے پانچ سال تک رشتہ داروں کے یہاں جانا یا شادی بیاہ کی تقریبات میں شرکت کرنا تقریباً چھوڑ چکی تھیں۔ ان کی واحد سماجی سرگرمی یہ تھی کہ وہ کبھی کبھار مہینے میں ایک بار اپنے بچپن کے دوستوں سے مل لیتی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے مطالعے کا کوئی مقررہ وقت نہیں تھا لیکن وہ جتنا ممکن ہو سکتا تھا پڑھائی پر وقت صرف کرتی تھیں۔
اپنے اس مشکل سفر کا ذکر کرتے ہوئے سائمہ نے کہا کہ ناکامی ان کے لیے سب سے بڑا چیلنج تھی۔ تین بار امتحان میں ناکام ہونے کے بعد انہیں تقریباً ہر روز ہمت ہار دینے کا خیال آتا تھا لیکن ان کے پاس اپنے کیریئر کے لیے کوئی دوسرا منصوبہ نہیں تھا۔ ان کے تمام خواب یو پی ایس سی سے وابستہ تھے اور وہ جانتی تھیں کہ اگر انہیں کچھ حاصل کرنا ہے تو اسی راستے سے ہوگا۔
سائمہ کی کامیابی صرف ایک امتحان پاس کرنے کی کہانی نہیں بلکہ مسلم خواتین کی تعلیم اور خود مختاری کی ایک مضبوط مثال بھی ہے۔ ایک ایسے سماج میں جہاں اب بھی بہت سی لڑکیوں کو تعلیم اور کیریئر کے مواقع محدود ملتے ہیں، سائمہ کی کامیابی یہ پیغام دیتی ہے کہ اگر خاندان کی حمایت اور خود پر یقین ہو تو کوئی بھی منزل دور نہیں۔ وہ خاص طور پر مسلم لڑکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہتی ہیں، ’’خواب دیکھنا اور انہیں پورا کرنے کی کوشش کرنا ہر لڑکی کا حق ہے۔ خواتین کسی بھی میدان میں کامیاب ہو سکتی ہیں، بس انہیں اپنے خوابوں کو کبھی ترک نہیں کرنا چاہیے۔‘‘
کہا جاتا ہے کہ تاریخ خود کو دہراتی ہے اور منزل حاصل کرنے کے لیے کوئی بہانہ نہیں ہوتا۔ سائمہ نے اپنے واضح مقصد، سخت محنت اور مضبوط ارادے کے بل پر یہ ثابت کر دیا کہ خواتین بھی بڑی کامیابیاں حاصل کر سکتی ہیں۔
کولکتہ کو یونہی ’سٹی آف جَوائے‘ یعنی شہرِ نشاط نہیں کہا جاتا۔ اسی شہر سے متحدہ ہندوستان کے پہلے آئی سی ایس افسر سَتیندر ناتھ ٹیگور سامنے آئے تھے۔ آج اسی سرزمین سے کامیابی حاصل کر کے سائمہ سراج خان نے کمساربار علاقے کی پہلی خاتون انتظامی یعنی سول افسر بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ ان کی کامیابی پر پورے علاقے اور ضلع میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
سائمہ نے بتایا کہ ان کی کامیابی کے پیچھے ان کے والدین کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کا بڑا کردار ہے۔ ان کے والد سراج احمد خان نے بچپن سے ہی سائمہ کو تعلیم کی طرف راغب کیا اور ہر مشکل مرحلے پر حوصلہ دیا۔ سائمہ کہتی ہیں ’’میرے والد بچپن سے کہتے تھے کہ تعلیم سب سے بڑی طاقت ہے۔ اگر آپ تعلیم حاصل کر لیں تو زندگی کے راستے خود بخود کھل جاتے ہیں۔‘‘
یو پی ایس سی کے امیدواروں کو مشورہ دیتے ہوئے سائمہ نے کہا کہ سب سے پہلے اپنے ساتھ ایماندار رہنا ضروری ہے۔ اگر کوئی پانچ گھنٹے پڑھائی کر رہا ہے تو اسے مقدار کے بجائے معیار پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مستقل مزاجی بہت ضروری ہے اور امیدواروں کو نتائج کی زیادہ فکر کیے بغیر اپنی تیاری پر مکمل توجہ دینی چاہیے۔
سائمہ خواتین کو پیغام دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ عورتیں کسی بھی شعبے میں رہیں لیکن اپنے خواب کو کبھی بھی ترک نہ کریں۔ وہ اپنے ایک سلوگن کا اعادہ کرتی ہیں کہ ’’جہاں مرضی ہوتی ہے وہاں راستہ ہوتا ہے۔‘‘ مشکلات اور ناکامیاں کامیابی کا حصہ ہیں۔ اگر آپ کامیاب ہونا چاہتی ہیں تو انہیں کبھی بھی اپنے آپ پر حاوی نہ ہونے دیں۔
آج سائمہ خان کی کامیابی نہ صرف غازی پور بلکہ پورے ملک کی مسلم لڑکیوں کے لیے ایک پیغام ہے کہ تعلیم، محنت اور عزم کے ساتھ ہر خواب کو حقیقت میں پرویا جا سکتا ہے۔ دشینت کمار کا یہ شعر ان کے اس پورے سفر کا خوب عکاسی کرتا ہے۔۔۔
کیسے آکاش میں سوراخ نہیں ہو سکتا
ایک پتھر تو طبیعت سے اچھالو یارو

خاص خبریں
سمراٹ چودھری نے بہار کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف  لیا

سمراٹ چودھری نے بہار کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا

پٹنہ، 15 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے قانون ساز پارٹی کے لیڈرسمراٹ چودھری نے آج بہار کے وزیر اعلیٰ کے عہدہ اور رازداری کا حلف لیا مسٹر چودھری بہار کے ایسے 24 ویں شخص ہیں، جنہیں ریاست کے وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز ہونے کا موقع ملا ہے۔

...مزید دیکھیں
پون کھیڑا کو سپریم کورٹ سے جھٹکا: آسام کیس میں عبوری ضمانت پر روک لگا دی گئی

پون کھیڑا کو سپریم کورٹ سے جھٹکا: آسام کیس میں عبوری ضمانت پر روک لگا دی گئی

نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کے روز کانگریس لیڈر پون کھیڑا کو ٹرانزٹ قبل از گرفتاری ضمانت دینے کے تلنگانہ ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک لگا دی۔

...مزید دیکھیں
جے ڈی وینس کا پاکستان کی ثالثی میں مذاکرات میں زبردست پیش رفت کا اعتراف

جے ڈی وینس کا پاکستان کی ثالثی میں مذاکرات میں زبردست پیش رفت کا اعتراف

جارجیا، 15 اپریل (یو این آیہ) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے جارجیا یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ امریکی وفد نے پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں زبردست پیش رفت کی ہے اور اسی پیش رفت کی وجہ ہی سے جنگ بندی ابھی تک برقرار ہے جے ڈی وینس نے کہا ٹرمپ ایران کے ساتھ کوئی چھوٹی موٹی نہیں بلکہ بڑی ڈیل چاہتے ہیں، مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی تھی لیکن جوہری ہتھیاروں پر ڈیڈ لاک ہوا، ٹرمپ نے کہا ایران نارمل ملک کی طرح رویہ رکھے تو ہم بھی اس کے ساتھ معاشی طور پر ایک عام ملک کی طرح سلوک کریں گے۔

...مزید دیکھیں
تیجسوی یادو کی سمراٹ چودھری کو وزیر اعلی بننے پرالبیلے انداز میں مبارکباد

تیجسوی یادو کی سمراٹ چودھری کو وزیر اعلی بننے پرالبیلے انداز میں مبارکباد

پٹنہ، 15 اپریل (یو این آئی) بہار میں اپوزیشن کے لیڈر اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے قومی کارگزار صدر تیجسوی یادو نے بدھ کو سمراٹ چودھری کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد البیلے انداز میں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر چودھری نے 2025 کے انتخابات میں عوام کی پسند سے وزیر اعلیٰ بننے والے نتیش کمار کو اقتدار سے ہٹا کر اپنی برسوں پرانی قسم پوری کر لی ہے اس کے لیے انہیں ڈھیروں مبارکباد اور نیک خواہشات!
مسٹر یادو کا طنز اس واقعے کی طرف تھا جب تین سال پہلے بی جے پی اور جے ڈی یو کی علیحدگی کے دنوں میں مسٹر چودھری نے پگڑی باندھ کر کہا تھا کہ اب وہ اسے نتیش کمار کو وزارتِ اعلیٰ کے عہدے سے ہٹا کر ہی اتاریں گے۔

...مزید دیکھیں
اسرائیل اور لبنان کے درمیان تین دہائیوں بعد براہِ راست مذاکرات

اسرائیل اور لبنان کے درمیان تین دہائیوں بعد براہِ راست مذاکرات

واشنگٹن، 15 اپریل (یو این آئی) لبنان اور اسرائیل نے تین دہائیوں سے زائد عرصے کے بعد اپنی پہلی سفارتی بات چیت کی ہے  بی بی سی کی بدھ کی رپورٹ کے مطابق، یہ ملاقات اسرائیل اور ایران کے حمایت یافتہ گروپ حزب اللہ کے درمیان جاری لڑائی کو ختم کرنے کے مقصد سے کی گئی ہے مذاکرات کی اہم تفصیلات کے مطابق اس بات چیت کی ثالثی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کی، جنہوں نے اسے حزب اللہ کے اثر و رسوخ کو ختم کرنے کا ایک تاریخی موقع قرار دیا۔

...مزید دیکھیں
ایران کا جوہری بم حاصل کرنا قطعی طور پر ناقابلِ قبول : ٹرمپ

ایران کا جوہری بم حاصل کرنا قطعی طور پر ناقابلِ قبول : ٹرمپ

واشنگٹن، 15 اپریل (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پوپ لیو کے خلاف سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دینا چاہیے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کوئی پوپ لیو کو بتائے کہ ایران نے گزشتہ 2 ماہ میں کم از کم 42 ہزار نہتے اور معصوم مظاہرین کو قتل کیا ہے اور ایران کا جوہری بم حاصل کرنا قطعی طور پر ناقابلِ قبول ہے۔

...مزید دیکھیں
گریٹر نوئیڈا میں شیو نادر یونیورسٹی کے ملازمین کا احتجاج، تنخواہ میں اضافہ اور اوور ٹائم کی دگنی ادائیگی کا مطالبہ

گریٹر نوئیڈا میں شیو نادر یونیورسٹی کے ملازمین کا احتجاج، تنخواہ میں اضافہ اور اوور ٹائم کی دگنی ادائیگی کا مطالبہ

گریٹر نوئیڈا، 15 اپریل (یواین آئی) اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں واقع گریٹر نوئیڈا کے شیو نادر یونیورسٹی کے ملازمین نے بدھ کے روز یونیورسٹی کیمپس کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرہ کرنے والے ملازمین نے تنخواہ میں اضافے اور اوور ٹائم کے بدلے دگنی ادائیگی کا مطالبہ کیا ملازمین کا الزام ہے کہ طویل عرصے سے ان کے مطالبات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

...مزید دیکھیں

پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اعلیٰ وفد کے ساتھ تہران پہنچ گئے

15 Apr 2026 | 9:38 PM

تہران، 15 اپریل (یو این آئی) ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ ایران کے دارالحکومت تہران پہنچے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی وفد ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جنگ بندی مذاکرات کے سلسلے میں سفارتی اور ثالثی کوششوں کو آگے بڑھانے کیلئے اہم ملاقاتیں کرے گا۔.

آشا بھونسلے: طویل کریئر، ہزاروں نغمے، خاندانی ورثہ اور مسلم سوشل فلموں میں مستند خدمات

15 Apr 2026 | 4:59 PM

ممبئی،15اپریل ( یواین آئی) برصغیر کی نامور پلے بیک سنگر آشا بھونسلے کا شمار عالمی سطح پر اُن ممتاز گلوکاراؤں میں ہوتا ہے ،جنہوں نے نصف صدی سے زائد طویل کریئر میں ہزاروں نغمے گا کر ایک منفرد اور باوقار مقام حاصل کیا۔ مختلف مستند اندازوں کے مطابق انہوں نے بارہ ہزار سے زائد گانے ریکارڈ کیے، جب کہ بعض غیر رسمی دعوؤں میں یہ تعداد بیس ہزار سے بھی زیادہ بیان کی جاتی ہے۔ 1940 کی دہائی کے اواخر میں اپنے فنی سفر کا آغاز کرنے والی آشا بھونسلے آج بھی موسیقی کی دنیا میں ایک معتبر اور زندہ روایت کی حیثیت رکھتی ہیں۔ .

گڑھوال یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری جائز، ہائی کورٹ نے چیلنج مسترد کر دیا

15 Apr 2026 | 9:16 PM

نینی تال،15 اپریل ( یو این آئی)اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے ہیموتی نندن بہوگنا گڑھوال یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر پرکرن سنگھ کی تقرری کے خلاف دائر مفادِ عامہ کی عرضی کو خارج کر دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا ہے کہ وائس چانسلر کی تقرری تمام قواعد و ضوابط اور متعلقہ ایکٹ کے عین مطابق ہے۔یونیورسٹی کے ریٹائرڈ ملازم نوین پرکاش نوٹیال کی جانب سے دائر کی گئی اس عرضی میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پروفیسر پرکرن سنگھ کی تقرری یونیورسٹی گرانٹس کمیشن ریگولیشنز 2018 اور سینٹرل یونیورسٹیز ایکٹ 2009 کی خلاف ورزی ہے۔.