Wednesday, Nov 12 2025 | Time 19:16 Hrs(IST)
National

حج 2026 کے لیے محرم زمرہ میں خواتین عازمین سے درخواستیں مطلوب،خواتین عازمین حج ہماری ترجیحات میں شامل: کوثر جہاں۔

حج  2026 کے لیے محرم زمرہ میں خواتین عازمین سے درخواستیں مطلوب،خواتین عازمین حج ہماری  ترجیحات میں شامل: کوثر جہاں۔

نئی دہلی،15 اکتوبر (یو این آئی) حج بیت اللہ 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں حج کمیٹی آف انڈیا، ریاستی حج کمیٹیوں اور وزارت اقلیتی امور کی جانب سے مختلف سطحوں پر تیاریاں جاری ہیں جاری ریلیز کے مطابق اسی ضمن میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے خواتین کو اختیارات تفویض کرنے اورانہیں تمام تر شعبہ حیات میں باختیار بنانے کے مرحلے میں حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2026 کے لیے خواہش مند ایسی خواتین جنہوں نے بروقت پاسپورٹ نہ ہونے یا کسی دیگر معقول اسباب کی بنا پر حج درخواست جمع نہیں کرسکیں اور ان کے محرم کا انتخاب ہوچکا ہے،ایسی خواتین کو فریضہ حج کی ادائیگی کا موقعہ فراہم کرنے کے لیے محرم کوٹہ میں مختص 500 سیٹوں کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں۔ایسی تمام خواتین حج پالیسی 2026 کی روشنی میں 16 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ ' حج کمیٹی ڈاٹ جی او وی ڈاٹ ان“ پر آن لائن حج درخواستیں جمع کرا سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ محرم زمرے میں حج درخواست جمع کرنے کے لیے ضروری ہے کہ درخواست گزار خاتون نے پہلے حج کمیٹی یا پرائیویٹ گروپ یا کسی اور طرح سے حج نہ کیا ہو،درخواست گزار خاتون کے پاس درخواست دینے کے لیے مقرر آخری تاریخ کو یا اس کے پہلے جاری کیا ہوا اور کم سے کم 31 دسمبر 2026 تک قابل قبول انڈین پاسپورٹ ہونا لازمی ہے۔ درخواستیں صرف آن لائن ہی قبول کی جائیں گی اور دستی،تحریری یا کسی اور ذریعے سے قبول نہیں ہوں گی۔ درخواست گذارکو اپنے پاسپورٹ کے پہلے اور دوسرے صفحات کی صاف کاپی،ایک تازہ کھینچا ہوا پاسپورٹ سائیز کا فوٹو،اپنے رہائشی پتے کا قابل قبول ثبوت اور اپنے محرم مرد عازم حج سے رشتے کا قابل قبول دستاویز بھی اپلوڈ کرنا لازمی ہے۔ اگر کسی کور میں پہلے سے ہی 5 عازمین شامل ہیں تو ایسی صورت میں اس کور میں درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔ اس زمرے میں ایسی خواتین بھی درخواست نہیں دے سکتی ہیں جن کا انتخاب حج 2026 کے لیے پہلے ہی کسی کور میں ہو چکا ہے۔ اس زمرے میں درخواست گزار عازمین کی تعدا اگر پانچ سو سے زیادہ ہوتی ہے تو امیدوار وں کا انتخاب آن لائن قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جاے گا۔
دہلی حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق عارفی کے مطابق حج 2026 کے لیے پہلے مرحلے میں قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب عازمین اور پہلی ویٹینگ لسٹ میں منتخب عازمین جنہوں نے حج اخراجات کی پہلی قسط جمع کرادی ہے انہیں 31 اکتوبر 2025 تک حج اخراجات کی دوسری قسط 125000 روپے فی کس جمع کرانا لازمی ہے جبکہ دوسری ویٹینگ لسٹ میں منتخب عازمین اور پہلی ویٹینگ لسٹ کے ایسے عازمین جنہوں نے اب تک پہلی قسط جمع نہیں کرائی ہے،انہیں بھی،خصوصی رعایت کے تحت 277300روپے فی کس رقم 31 اکتوبر تک جمع کرانا لازمی ہے۔ عازمین حج اخراجات کی رقم حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائیٹ ' حج کمیٹی ڈاٹ جی او وی ڈاٹ ان' پر یا حج سویدھا ایپ پر ای پیمینٹ کے توسط سے اپنے کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے یا اسٹیٹ بینک آف انڈیا یا یونین بینک آف انڈیا کی کسی بھی برانچ میں پے سلیپ میں اپنا بینک ریفرینس نمبر درج کرکے جمع کرا سکتے ہیں۔ پی سلیپ اور بینک ریفرینس نمبر حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر اپنے کور نمبر کے حوالے سے حاصل کر سکتے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
بھوٹان سے واپس آتے ہی مودی نے اسپتال میں دہلی دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی

بھوٹان سے واپس آتے ہی مودی نے اسپتال میں دہلی دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی

نئی دہلی، 12 نومبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بھوٹان کے اپنے دورے سے واپسی پر بدھ کو یہاں لوک نائک جے پرکاش اسپتال کا دورہ کیا اور دہلی دھماکے میں زخمی ہونے والے لوگوں سے ملاقات کی مسٹر مودی دھماکے کے ایک دن بعد منگل کو بھوٹان کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوئے تھے اور آج دوپہر واپسی پر وہ زخمیوں سے ملنے ایئرپورٹ سے سیدھے اسپتال گئے ڈاکٹروں اور اہلکاروں نے انہیں علاج سے متعلق معلومات فراہم کیں۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم مودی اور بھوٹان کے راجہ نے توانائی اور تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا

وزیر اعظم مودی اور بھوٹان کے راجہ نے توانائی اور تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا

تھمپو، 12 نومبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو بھوٹان کے کنگ چہارم ڈروک گیلپو جگمے سنگے وانگچک کے ساتھ توانائی، تجارت، ٹیکنالوجی اور کنیکٹیویٹی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

...مزید دیکھیں
دہلی دھماکہ کیس میں اب تک 15 گرفتار، تین حراست میں

دہلی دھماکہ کیس میں اب تک 15 گرفتار، تین حراست میں

نئی دہلی، 12 نومبر ( یو این آئی )دہلی میں ہونے والے دھماکے کے سلسلے میں، جو مبینہ طور پر جیشِ محمد کے لیے کام کرنے والے ایک "ڈاکٹر دہشت گرد ماڈیول" سے منسلک بتایا جا رہا ہے، اب تک 15 افراد کو گرفتار اور تین کو حراست میں لیا گیا ہے یہ گرفتاریاں جموں و کشمیر پولیس نے کی ہیں اور اب تک کل 56 ڈاکٹروں سے پوچھ گچھ ہو چکی ہے اس ماڈیول پر پیر کی شام 6 بج کر 52 منٹ پر لال قلعے میں ہونے والے دھماکے کا الزام ہے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان، امریکہ اور جاپان کے ساتھ  مالابار 2025 میں آسٹریلیا بھی شامل ہوا

ہندوستان، امریکہ اور جاپان کے ساتھ مالابار 2025 میں آسٹریلیا بھی شامل ہوا

نئی دہلی، 12 نومبر (یواین آئی) ہندوستان، جاپان اور امریکہ کے ساتھ مالابار مشق میں آسٹریلیا بھی شامل ہوگیا ہے یہ ایک بڑی بحری مشق ہے جو ہند بحرالکاہل کے خطے میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک تعاون کی عکاسی کرتی ہے اس مشق کو علاقائی شراکت داروں کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانے اور سمندری ڈومین میں اجتماعی سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے سرکاری ذرائع نے کہا، "مالابار مشق آسٹریلیا اور ہمارے ساتھی ممالک کو مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے، اجتماعی صلاحیتوں کو ہم آہنگ کرنے اور عالمی رابطوں میں پائے جانے والے خلاء کو دور کرکے ہند-بحرالکاہل کی سلامتی کو مضبوط کرنے کے قابل بناتی ہے۔

...مزید دیکھیں
کولگام میں جماعت اسلامی سے وابستہ ارکان کے گھروں پر چھاپے: پولیس

کولگام میں جماعت اسلامی سے وابستہ ارکان کے گھروں پر چھاپے: پولیس

سری نگر،12 نومبر (یو این آئی) جموں وکشمیر پولیس نے بدھ کی صبح جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں 2 سو سے زیادہ مقامات پر چھاپے مارے۔

...مزید دیکھیں
وادی بھر میں پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، سینکڑوں مقامات پر بیک وقت چھاپے، متعدد افراد گرفتار، قابلِ اعتراض مواد ضبط

وادی بھر میں پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، سینکڑوں مقامات پر بیک وقت چھاپے، متعدد افراد گرفتار، قابلِ اعتراض مواد ضبط

سری نگر،12نومبر(یو این آئی) جموں و کشمیر پولیس نے وادی کے تقریباً تمام اضلاع میں ایک بڑے اور مربوط آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم جماعتِ اسلامی کے خلاف منظم کارروائی انجام دی۔

...مزید دیکھیں
اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی کا سلسلہ جاری

اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی کا سلسلہ جاری

ممبئی، 12 نومبر (یو این آئی) بیرون ملک سے ملنے والے مثبت اشاروں اور امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کی امید میں بدھ کو مقامی اسٹاک مارکیٹوں میں ابتدائی تجارت میں اضافہ دیکھا گیا اور ہی بی ایس ای کا سینسیکس 500 پوائنٹس سے زیادہ اچھل گیا۔

...مزید دیکھیں

جامعہ ملیہ اسلامیہ کاپائیدار اضافی مینوفیکچرنگ اینڈ انڈسٹری چار اعشاریہ صفر کے موضوع ڈاٹل آن لائن فیکلٹی ڈولپمنٹ پروگرام کا افتتاح

12 Nov 2025 | 5:08 PM

نئی دہلی، 12 نومبر (یو این آئی) ڈپارٹمنٹ آف میکانیکل انجینئرنگ،فیکلٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹکنالوجی،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ’ایڈوانسمینٹس اینڈ اپلی کیشنس آف سسٹین ایبل ایڈیٹیو مینوفیکچرنگ اینڈ انڈسٹری فور پوائنٹ زیرو‘ کے موضوع کے پر اے آئی سی ٹی ای کا اسپانسر ڈ ائل ہفتے کا آن لائن فیکلٹی ڈولپمنٹ پروگرام(ایف ڈی پی) کا افتتاح کیا۔.

ہم روبوٹ یا مشین نہیں ہیں،ایک پلان اللہ کا ہوتا ہے اور وہ سب سے درست ہوتا ہے،:حارث رؤف

12 Nov 2025 | 6:59 PM

راولپنڈی 12 نومبر(یو این آئی) پاکستان کے فاسٹ بالر حارث روف نے سری لنکا کے خلاف میچ میں کامیابی پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک پلان اللہ کا ہوتا ہے اور وہ سب سے درست ہوتا ہے۔سری لنکا کے خلاف میچ کی جیت کے بعد پریس کانفرنس میں اپنی ٹیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہم جیتے ہیں اور میچ جیتنے کے ساتھ ہی ٹیم جیتی ہے۔ .