Sunday, Apr 20 2025 | Time 20:43 Hrs(IST)
National

حج 2024 کے لیے احمد آباد، لکھنئو، دہلی، کولکتہ اور کوچین سمیت کئی ایمبارکیشن پوائنٹ سے ہوائی جہاز کرایہ میں بھاری کمی

حج 2024 کے لیے احمد آباد، لکھنئو، دہلی، کولکتہ اور کوچین سمیت کئی ایمبارکیشن پوائنٹ سے ہوائی جہاز کرایہ میں بھاری کمی

نئی دہل، 14 اپریل (یواین آئی) حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2024 کے لیے احمد آباد، لکھنئو، دہلی، کو لکتہ اور کوچین سمیت کئی ایمبارکیشن پوائنٹ سے ہوائی جہاز کرایہ میں زبردست کمی کا آج اعلان کیا ہے۔
حج کمیٹی آف انڈیا کہ سی ای او ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی (آئی۔ آر۔ ایس) نے بتایا کہ امسال احمد آباد کے حجاج کرام گزشتہ سال کے مقابلے میں 45000 ہزار سے کم، ناگپور کے حجاج کرام 30000 ہزار سے کم، لکھنؤ کے حجاج 26000 ہزار سے کم، کوچین اور کنور کے حجاج 22000 ہزار سے کم، کو لکتہ کے حجاج 21000 ہزار سے کم، دہلی کے حجاج 20000 ہزار سے کم اور چنئی کے حاجی 6000 ہزار سے کم رقم میں سفر حج کریں گے- یاد رہے حج 2023 میں ہوائی جہاز کرایہ اوسطً 1,25000 تھا جبکہ حج 2024 میں کم ہو کر اوسطً 123000 ہوا ہے۔ ڈاکٹر آفاقی نے مزید بتایا کہ ہندوستان سے عازمین حج کی پہلی فلائٹ 9 مئی کو مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگی ۔ ہمارے امسال بیشتر حجاج کرام سعودی ائیر لائنز، ائیر انڈیا، فلائی ناس، اسپائی جیٹ اور فلائی ڈیل سے سفر کریں گے۔
ڈاکٹر آفاقی نے بتایاکہ مجموعی خرچ میں امسال سب سے کفایتی اور سستا حج بالترتیب دہلی، ممبئی، احمد آباد اور حیدر آباد کے عازمین کے لیے ہوگا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہندوستانی عازمین حج کے لیے یہ بہت بڑی خوشخبری ہے کہ بہت سی ریاستوں کے حجاج گزشتہ سال کے مقابلے امسال حکومتِ ہند خصوصاً مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور محترمہ اسمرتی زبین ایرانی صاحبہ کی ذاتی دلچسپی اور محنت کے باعث امسال کم خرچہ پر فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
حکومت ہمیں ہیرالڈ کے جھوٹے مقدمات میں پھنسا رہی ہے: کھڑگے

حکومت ہمیں ہیرالڈ کے جھوٹے مقدمات میں پھنسا رہی ہے: کھڑگے

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ نیشنل ہیرالڈ کیس جس میں حکومت کانگریس قیادت کو جھوٹے مقدمے درج کر کے پھنسا رہی ہے، وہی اخبار ہے جسے پنڈت جواہر لال نہرو نے ملک کی جدوجہد آزادی کے لیے شروع کیا تھا۔

...مزید دیکھیں
چندرابابو کی سالگرہ، وزیراعظم مودی کی مبارکباد

چندرابابو کی سالگرہ، وزیراعظم مودی کی مبارکباد

حیدرآباد 20اپریل(یواین آئی) آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو کو وزیر اعظم نریندر مودی نے 'ایکس' (سابق ٹویٹر) پر سالگرہ کی مبارکباد دی وزیراعظم نے کہا”میرے دوست چندرابابو کو سالگرہ کی ڈھیرساری مبارکباد وہ مستقبل کے شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کام کر رہے ہیں  آندھرا پردیش کی ترقی کے لئے ان کی انتھک محنت قابلِ ستائش ہے۔

...مزید دیکھیں
رام بن میں قدرتی آفت، تین ہلاک، 100 سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل، ریسکیو آپریشن ہنوز جاری

رام بن میں قدرتی آفت، تین ہلاک، 100 سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل، ریسکیو آپریشن ہنوز جاری

جموں،20اپریل(یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں شدید بارشوں، بادل پھٹنے اور اچانک سیلاب جیسی صورتحال کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے مہلوکین میں دو کمسن بچے بھی شامل ہیں ضلع کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کلبیر سنگھ نے بتایا کہ مسلسل بارشوں کے نتیجے میں ضلع رام بن کے بگنہ علاقے میں ایک رہائشی مکان گر گیا، جس کی زد میں آکر تین افراد ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
زراعت میں ہندوستان-برازیل تعاون کی مضبوط شروعات

زراعت میں ہندوستان-برازیل تعاون کی مضبوط شروعات

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) مرکزی زراعت اور کسانوں کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان کے برازیل کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان زراعت کے شعبے میں تعاون کی مضبوط شروعات ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
عدلیہ اور پریس جمہوریت کے دواہم ستون ہیں اور دونوں پر حملے ہورہے ہیں: جسٹس مدن بی لوکر

عدلیہ اور پریس جمہوریت کے دواہم ستون ہیں اور دونوں پر حملے ہورہے ہیں: جسٹس مدن بی لوکر

نئی دہلی، 20اپریل (یو این آئی) ہندوستان میں صحافت کی دگرگوں حالت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ریٹائرڈ)مدن بی لوکر نے کہاکہ عدلیہ اور پریس 'ہماری جمہوریت کے دو اہم ستون ہیں اور دونوں کواہم کردار ادا کرنا چاہئے  یہ بات انہوں نے نئی دنیا فاؤنڈیشن کے میڈیا فار یونٹی ایوارڈز 2025 میں کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ”آزادی صحافت اور عدلیہ کی آزادی دونوں پر حملے ہو رہے ہیں“۔

...مزید دیکھیں
ہندوستانی لڑاکا طیارے متحدہ عرب امارات میں  فوجی مشقوں میں اپنی صلاحیتوں کا کریں گے مظاہرہ

ہندوستانی لڑاکا طیارے متحدہ عرب امارات میں فوجی مشقوں میں اپنی صلاحیتوں کا کریں گے مظاہرہ

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) ہندوستانی فضائیہ کے مگ 29 اور جیگوار لڑاکا طیارے کل سے متحدہ عرب امارات میں ہونے والی باوقار فضائی جنگی مشق ڈیزرٹ فلیگ -10 میں اپنی مہارت اور حکمت عملی کا مظاہرہ کریں گے۔

...مزید دیکھیں
پنجاب کنگز نے رائل چیلنجرز بنگلورو کو 158 رن کا ہدف دیا

پنجاب کنگز نے رائل چیلنجرز بنگلورو کو 158 رن کا ہدف دیا

ملاں پور، 20 اپریل (یو این آئی) پربھسمرن سنگھ (33)، ششانک سنگھ (31 ناٹ آؤٹ) اور جوش انگلیس (29) کی اننگز کی بدولت پنجاب کنگز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)2025 کے 37ویں میچ میں اتوار کو رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) کو جیت کے لیے 158 رن کا ہدف دیا۔

...مزید دیکھیں

سپریم کورٹ کے خلاف بیان بازی پر لگے لگام:ڈمپل یادو

20 Apr 2025 | 8:30 PM

اٹاوہ:20اپریل(یواین آئی)بی جےپی لیڈروں کے ذریعہ سپریم کورٹ اور چیف جسٹس آف انڈیا(سی جے آئی) کو اڑھے ہاتھوں لینے کے بعد اپنے تبصرے میں سماجو ادی پارٹی(ایس پی) ایم پی و اکھلیش یادو کی بیوی ڈمپل یادو نے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ یا سی جے آئی کے خلاف تلخ کلامی پر لگام لگنی چاہئے۔