Tuesday, May 20 2025 | Time 08:21 Hrs(IST)
National

حج 2024 مکمل : ہندوستانی حُجاج نے بخیر و عافیت اور سکون و اطمینان سے فریضہ حج ادا کیا

حج 2024  مکمل : ہندوستانی حُجاج نے بخیر و عافیت اور سکون و اطمینان سے فریضہ حج ادا کیا

مکہ منورہ / نئی دہلی،18 جون (یواین آئی) دنیا بھر سے آئے ہوئے حجاج کا حج 2024 انتہائی کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا۔ امسال 5 روزہ ایامِ حج میں موسم شدید گرم رہا، درجہ حرارت 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ مشاعر مقدسہ میں حکومت ہند اور وزارتِ اقلیتی امور کی جانب بھیجے گئے ڈیپوٹیشنسٹ اور دیگر سرکاری عملہ چاک و چوبند اور پوری مستعدی کے ساتھ منیٰ کے خیموں، عرفات کے ٹینٹ، مزدلفہ کے صحرا اور مکہ سے ان مقامات تک پہچنے کے لیے میٹرو و بسوں کے انتظامات میں حجاج کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف رہے ۔ مشاعر مقدسہ میں تمام ہندوستانی ہسپتال اور ڈسپینسریاں 24 گھنٹے ہندوستانی حجاج کے ساتھ غیر ممالک کے حجاج کی بھی خدمت کرتے رہے۔
سعودی حکومت کے قانون کے مطابق مشاعر مقدسہ میں ہندوستانی ایمبولنس جانے کی اجازت نہیں تھی اس حالت میں ہمارے ملک کی طبی اور امدادی ٹیمیوں نے بیمار، ضرورت مند ، عمر رسیدہ اور منیٰ و عرفات میں گمشدہ حُجاج کو اپنی پشت پر لے جاکر اسپتالوں اور خیموں میں پہنچایا ہے۔ اس سلسلے میں سی، آئی، ایس، ایف کے جوانوں کا رول انتہائی قابلِ ستائش رہا۔ ان سب خدمات اور اعمال کی نگرانی مشاعر مقدسہ میں موجود حج کمیٹی آف انڈیا کے سی، ای، او ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی ۔ آئی - آر ایس اور حج کمیٹی آف انڈیا کی ٹیم نے ذاتی طور پر کی۔
ڈاکٹر آفاقی نے کہا بعض اخبارات اور سوشل میڈیا میں ایسی خبریں شائع ہوئیں ہیں کہ جیسے مشاعر مقدسہ میں ہندوستانی حجاج کا زبردست جانی نقصان ہو رہا ہے۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ ویڈیو پرانی ہیں یا وہ حُجاج غیر مُلکی ہیں۔ ڈاکٹر آفاقی نے کہا کہ بغیر تصدیق کے ویڈیو نشر کرنا حجاج کی بے حُرمتی اور حکومتِ ہند کو بدنام کرنے کی نا کام کوشش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حج کمیٹی آف انڈیا نے حجاج کی صحت و سلامتی کو اولیت قرار دیتے ہوئے حجاج کے لیے ہدایتی مشورے اور اُن کا حل پیش کیا ہے ۔ مملکتِ سعودیہ عربیہ نے اپنی گائیڈ لائن میں حجاج کو 11 بجے سے شام 4 بجے تک خیمے کے اندر رہنے اور سڑکوں پر نہ نکلنے کا مشورہ دیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نقصان اُن ہی حجاج کو اٹھانا پڑا ہے جنھوں نے سعودی حکومت اور ہماری ہدایت و مشوروں کو بالکل نظرانداز کیا۔ سی، ای، او حج کمیٹی آف انڈیا نے فون پر مزید بتایا کہ منیٰ کے قیام کے حوالے سے یہ بے بنیاد خبریں بھی پھیلانے کی سازش رچی گئی ہے کہ وہاں کوٹے سے کم خیمے لیے گئے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پہلے آنے والے حُجاج دو دو ، تین تین بستر گھیر لیتے ہیں، جس سے بعد میں آنے والے حُجاج کو تکلیف ہوتی ہے۔ ویڈیو میں کچھ حجاج کو باہر کھڑے اور ٹھہرے دیکھایا گیا ہے۔ یہ وہی حجاج ہیں جو بعد میں آئیں ہیں ۔ اگرچے ان حجاج کو بعد میں ان کی جگہ دلوادی گئی۔ واضح رہے کہ حلقہ منیٰ محدود ہے اور مملکتِ سعودیہ عرب تمام ممالک کو ان کے کوٹے کے مطابق انتہائی محدود رقبہ دیتی ہے۔ تاکہ تمام حجاج سکون سے فریضہ حج ادا کر سکیں۔ ڈاکٹر آفاقی نے بتایا کہ امسال اللہ رب العزت کا ہندوستانی حجاج پر یہ بھی خصوصی کرم رہا کہ شدید گرمی کے باوجود شرحِ اموات گزشتہ سالوں کی نسبت کم رہا ۔ یاد رہے گزشتہ سالوں میں حج 200 سے 250 تک حجاج فوت ہوئے ہیں ۔ اللہ کا کرم ہے امسال یہ تعداد کُل70 ہے اور دو ایک کو چھوڑ کر سب فطری اموات ہیں جن کی آخری رسومات پورے احترام سے ادا کی گئیں ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
قانون کی حکمرانی معاشرے کی بنیاد ہے: دھنکھڑ

قانون کی حکمرانی معاشرے کی بنیاد ہے: دھنکھڑ

نئی دہلی، 19 مئی (یو این آئی) نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے قانون کی حکمرانی کو سماجی نظام کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

...مزید دیکھیں
بھارت دھرم شالہ نہیں ہے: سپریم کورٹ

بھارت دھرم شالہ نہیں ہے: سپریم کورٹ

نئی دہلی، 19 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت مجرم ٹھہرائے گئے سری لنکا کے ایک تمل شہری کی حراست کے معاملے میں مداخلت کرنے سے جمعہ کو یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ "ہندوستان دھرم شالہ نہیں ہے"۔

...مزید دیکھیں
جی ای ایم  سےسرخ فیتہ شاہی ختم، بچت بھی یقینی : مودی

جی ای ایم سےسرخ فیتہ شاہی ختم، بچت بھی یقینی : مودی

نئی دہلی، 19 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس، جی ای ایم سے سرخ فیتہ شاہی ختم کرکے محروم لوگوں کے لیے دروازے کھول رہا ہے، اس طرح انہیں پیسہ بچانے میں بھی مدد مل رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ جسٹس یشونت ورما کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی عرضی پر سماعت کے لیے راضی

سپریم کورٹ جسٹس یشونت ورما کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی عرضی پر سماعت کے لیے راضی

نئی دہلی، 19 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے پیر کو الہ آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس یشونت ورما کے خلاف مبینہ نقد رقم کی وصولی کے تنازعہ میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر فوری سماعت کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

...مزید دیکھیں
شاہ نے نیا او سی آئی پورٹل لانچ کیا

شاہ نے نیا او سی آئی پورٹل لانچ کیا

نئی دہلی، 19 مئی (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ ہندوستان اوورسیز سٹیزن آف انڈیا کارڈ رکھنے والے اصل شہریوں کو عالمی معیار کی امیگریشن سہولیات فراہم کرنے کی مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
حیدرآباد نے جیت کے ساتھ لکھنؤ کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

حیدرآباد نے جیت کے ساتھ لکھنؤ کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

لکھنؤ، 19 مئی (یو این آئی) ابھیشیک شرما (59 رنز، 20 گیندوں) کی تیز نصف سنچری اور اس کے بعد ہینرک کلاسن (47) اور کامندو مینڈس (32) کی تیز بلے بازی کی بدولت سن رائزرز حیدرآباد (ایس آر ایچ) نے لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کو پری لیگ کے میچ میں 1-0 سے ہرا دیا۔

...مزید دیکھیں
آرمی چیف نے لونگے والا کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا

آرمی چیف نے لونگے والا کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا

نئی دہلی، 19 مئی (یو این آئی) آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے آپریشن سندور کے جواب میں جیسلمیر سے کچھ تک پھیلے صحرا میں دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے فوج، فضائیہ اور بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوانوں اور افسران کی تعریف کی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

...مزید دیکھیں
مارش اور مارکرم کی بدولت لکھنؤ نے حیدرآباد کو 206 رنز کا ہدف دیا

مارش اور مارکرم کی بدولت لکھنؤ نے حیدرآباد کو 206 رنز کا ہدف دیا

20 May 2025 | 12:09 AM

لکھنؤ، 19 مئی (یو این آئی) مچل مارش (65) اور ایڈن مارکرم (61) کی نصف سنچریوں کی بدولت لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) نے پیر کو یہاں اٹل بہاری واجپائی اسٹیڈیم میں انڈین پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) کے خلاف 7 وکٹ پر 205 رن بنائے۔

سڑک حادثے میں ماں بیٹا جاں بحق، 6 زخمی

19 May 2025 | 9:47 PM

بڈوانی، 19 مئی (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے بڈوانی ضلع کے پنسیمل تھانہ علاقے میں آج دو ٹو وہیلرگاڑیوں کے درمیان ٹکر میں ایک خاتون اور اس کے بیٹے کی موت ہو گئی جبکہ پانچ سالہ بچی سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

17 May 2025 | 4:01 PM

نئی دہلی، 17 مئی (یو این آئی) بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے درمیان آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 94.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 87.62 روپے فی لیٹر رہا۔

...مزید دیکھیں