OthersPosted at: Jul 12 2025 9:10AM کیرالہ نے ’نپاہ‘ پر قابو پانے کے لیے متعددحکمت عملیاں وضع کیں
ترواننت پورم، 12 جولائی (یو این آئی) صحت اور خاندانی بہبود کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر راجن کھوبراگڑے نے کہا کہ نپاہ کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر، کیرالہ میں محکمہ صحت نے اس وبا پر قابو پانے کے لیے ریاست بھر میں کئی حکمت عملیاں وضع کی ہیں اور ان پر عمل درآمد بھی کیا جارہا ہے۔
ڈاکٹر کھوبراگڑے نے کل یہاں منعقدہ 'نپاہ اور دیگر زونوٹک اسپلورز وائرس کی روک تھام کے لیے صحت کی حکمت عملیوں کو مربوط کرنے' پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے یہ بات کہی اور عوام سے بھر پور تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے موجودہ منظر نامے میں ایک صحت کے تصور کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ریاست میں صحت عامہ کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ وائرولوجی جیسے اداروں سے تعاون طلب کیا۔
اس کانفرنس کا انعقاد متعدی امراض کے محکمہ، گورنمنٹ میڈیکل کالج، ترواننت پورم اور کیرالہ ون ہیلتھ سنٹر فار نپاہ ریسرچ اینڈ ریزیلینس کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔
یو این آئی۔ ایم جے۔